اب یہ سلسلہ رک جانا چاہیئے
پاکستان کےپہلے وزیرِاعظم لیاقت علی خان قتل کردیےگئے انکے قاتل کو بھی قتل کردیاگیا
یہ مقدمہ آج تک اپنا حل مانگ رہا ہے
میرے وطن کےدوسرے وزیراعظم خواجہ ناظم الدین برطرف کئےگئے
میری ریاست کے تیسرے وزیراعظم محمد علی بوگرہ سے زبردستی استعفیٰ لیاگیا
میرے ملک کےپانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی کوبھی مستعفی ہونے پر مجبور کیاگیا۔ انکو اسکے بعدبھی نہ بخشاگیا
میرے ملک کےچھٹے وزیراعظم آئی آئی چندریگر سےبھی استعفی لیاگیا
ساتویں وزیراعظم فیروزخان نون کا تختہ الٹا گیا
نویں وزیراعظم محمد خان جونیجو کو برطرف کیا گیا
دسویں وزیراعظم بےنظیر بھٹو کو برطرف کیا گیا
گیارہویں وزیراعظم نوازشریف کو برطرف کیا گیا
بارہویں وزیراعظم بےنظیر بھٹو کو بھی برطرف کیا گیا
چودہویں وزیراعظم ظفر جمالی کو بھی وزیراعظم کے گھر سے نکالا گیا
پندرہویں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی برطرف کیا گیا
اور پھر سولہویں وزیراعظم نوازشریف کو بھی ان کے عہدے سے نکالا گیا
ان میں سے ایک بھی اپنی مدت پوری نہ کر سکا۔۔
ہر مرتبہ اس دھینگامشتی میں کھلاڑیوں کاساتھ چند سیاستدانوں نےدیا
ہر مرتبہ میرا دیس اور میرےپاکستانی نقصان میں رہے
پاکستان، جو اک عظیم ملک بن سکتاتھا اک عجیب ملک بن کررہ گیا
غربت بھی ساتھ تحفےمیں خودبخود ہی چلی آئی
یہ بھی سچ ہےکہ بھٹو جنرل ایوب کی انگلی پکڑے چلتےرہے
مگر ان دونوں نےاپنا کفارہ ادا کیا
افسوس یہ بھی ہوتا کہ جب پاکستانی سیاستدانوں کی عمر سیاسی اثاثے بننے کی آئی، انہیں اکھاڑ باہر پھینکا گیا
کچھ قتل کردیےگئے کچھ جیل کےمہمان بنا دیےگئے
اگر پچھلے 70برس میں اس نوکری کا میرےدیس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا تو یارو، اگلے 70برس بھی اس نوکری کا میرے دیس اور اسکے باسیوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا
میرا ملک اور میرے لوگ بھونڈے تجربات کی بھینٹ بہت چڑھ چکےہیں
یہ سلسلہ اب تھمنا چاہیئے۔
خلائی مخلوق اور اس کے سلیکٹڈ حواریوں کو روکنا ہوگا، ہرانا ہوگا۔
ان کی اس ہار میں ہی میرے دیس کی جیت ہے
مجھ جیسے تو پھر تماشہ ہی دیکھیں گے،
آپ بھی میرے ساتھ ہو لیجیئے گا۔۔۔۔