اصحابِ کہف کی تعداد میں جب لوگوں کا اختلاف ہوا تو یہ آیت نازل ہوئی کہ :
قُل رَّبِّیۡۤ اَعْلَمُ بِعِدَّتِہِمۡ مَّا یَعْلَمُہُمْ اِلَّا قَلِیۡلٌ (پ15،الکہف:22)
ترجمہ قرآن:۔ تم فرماؤ میرا رب ان کی گنتی خوب جانتاہے انہیں نہیں جانتے مگر…
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں انہی کم لوگوں میں سے ہوں جو اصحابِ کہف کی تعداد کو جانتے ہیں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ اصحاب ِ کہف کی تعداد سات ہے اور آٹھوں اُن کا کتا ہے۔
(تفسیرصاوی، ج ۴ ،ص۱۱۹۱،پ۱۵،الکہف:۲۲)
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے…
(پ15،الکہف:9۔13)
ترجمہ قرآن:۔کیا تمہیں معلوم ہوا کہ پہاڑ کی کھوہ اور جنگل کے کنارے والے( یا تختی والے) ہماری ایک عجیب نشانی تھے جب ان جوانوں نے غار میں پناہ لی پھر بولے اے ہمارے رب ہمیں اپنے پاس سے رحمت دے اور ہمارے کام…
اس سے اگلی آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے اصحابِ کہف کا پورا پوراحال بیان فرمایا ہے، جس کا تذکرہ کل کی پوسٹ میں ہوچکا۔
اصحابِ کہف کے نام:۔
ان کے ناموں میں بھی بہت اختلاف ہے۔ حضرت علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ اُن کے نام یہ ہیں۔ یملیخا، مکشلینا، مشلینا، مرنوش،…
(مدارک التنزیل ،ج ۳، ص…
اور تفسیر صاوی میں لکھا ہےکہ اصحابِ کہف کے نام یہ ہیں۔ مکسملینا، یملیخا، طونس، نینوس، ساریونس، ذونوانس، فلستطیونس۔ یہ آخری چرواہے تھےجو راستےمیں ساتھ ہو لئے تھے اور ان لوگوں کے کتےکا نام ''قطمیر'' تھا
(صاوی،ج۴،ص۱۱۹۱،پ۱۵،الکہف:۲۲ )
اصحابِ کہف…
جب قرآن کی آیت وَ لَبِثُوۡا فِیۡ کَہۡفِہِمْ ثَلٰثَ مِائَۃٍ سِنِیۡنَ وَازْدَادُوۡا تِسْعًا ﴿۲۵﴾ (پ۱۵،الکھف:۲۵) (اور وہ اپنےغار میں تین سو برس ٹھہرے نواوپر)نازل ہوئی
تو کفار کہنےلگےکہ ہم تین سو برس کے متعلق تو جانتے ہیں کہ اصحاب کہف اتنی مدت تک غار…
(صاوی،ج۴،ص۱۱۹۳،پ۱۵،الکہف:۲۵)
#پیرکامل
