اگر غور کریں تو فکری اور نظریاتی اعتبار سے ہم سب بھی بونے ہی ہیں۔
ڈگریوں پہ ڈگریاں لیتے جائیں گے مگر اپنے مفلوج ذہنوں اور تنگ نظری سے پوری طرح مطمئن
1/4
بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم میں صفر بڑھتے رہنے کی ہوس اوردلوں کی بڑھتی تنگی سے مطمئن۔
کوئی ہے جو رنگت میں سفیدی چاہتا ہے، کوئی ہے جو حسن کے مذید دوآتشہ ہونے کی تمنا رکھتا ہے مگر دلوں کی سیاہی سے سب پوری طرح مطمئن
2/4
رشتوں میں دیانت اور وفا کی امید مگر اپنے دل کے کھوٹ اور بےایمانی سے پوری طرح مطمئن
3/4
شاید ہم وہ لوگ ہیں جو دانہ گندم کی لذت بھی چاہتے ہیں اور جنت سے نکلنا بھی نہیں چاہتے۔
4/4