Sãdia Profile picture
Jan 30, 2020 14 tweets 3 min read
*امام احمد ابن حنبل رحمہ اللہ اپنے بیٹے کو شادی کی پہلی رات 10 نصیحتیں کیں۔*

امام صاحب رحمہ اللہ نے فرمایا:
"میرے بیٹے! تم گھر کا سکون حاصل نہیں کرسکتے جب تک کہ اپنی بیوی کے معاملے میں ان 10 عادتوں کو نہ اپناؤ۔ لہذا ان کو غور سے سنو اور عمل کا ارادہ کرو۔
👈 1- عورتیں تمہاری توجہ چاہتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ تم ان سے واضح الفاظ میں محبت کا اظہار کرتے رہو لہذا وقتاً فوقتاً اپنی بیوی کو اپنی محبت کا احساس دلاتے رہو اور واضح الفاظ میں اسکو بتاؤ کہ وہ تمہارے لئے کس قدر اہم اور محبوب ہے اور اس کا وفادار ہے ۔
👈 3- عورتوں کو سخت مزاج اور ضرورت سے زیادہ محتاط مردوں سے کوفت ہوتی ہے لیکن وہ نرم مزاج مرد کی نرمی کا بیجا فائدہ اٹھانا بھی جانتی ہیں لہذا ان دونوں صفات میں اعتدال سے کام لینا تاکہ گھر میں توازن قائم رہے اور تم دونوں کو ذہنی سکون حاصل ہو۔
👈 4- عورتیں اپنے شوہر سے وہی توقع رکھتی ہیں جو شوہر اپنی بیوی سے رکھتا ہے۔یعنی عزت، محبت بھری باتیں، ظاہری جمال، صاف ستھرا لباس اور خوشبودار جسم لہذا ہمیشہ اسکا خیال رکھنا
👈 5- یاد رکھو، گھر کی چار دیواری عورت کی سلطنت ہے، جب وہ وہاں ہوتی ہے تو گویا اپنی مملکت کے تخت پر بیٹھی ہوتی ہے۔اسکی اس سلطنت میں بیجا مداخلت ہرگز نہ کرنا اور اسکا تخت چھیننے کی کوشش نہ کرنا۔ جس حد تک ممکن ہو گھر کے معاملات اسکے سپرد کرنا اور اس میں تصرف کی اسکو آزادی دینا
👈 6- ہر بیوی اپنے شوہر سے محبت کرنا چاہتی ہے لیکن یاد رکھو اسکے اپنے ماں باپ ،بہن بھائی اور دیگر گھر والے بھی ہیں جن سے وہ لاتعلق نہیں ہو سکتی اور نہ ہی اس سے ایسی توقع۔
جائز ہے لہذا کبھی بھی اپنے اور اسکے گھر والوں کے درمیان مقابلے کی صورت پیدا نہ ہونے دینا کیونکہ
اگر اس نے مجبوراً تمہاری خاطر اپنے گھر والوں کو چھوڑ بھی دیا تب بھی وہ بے چین رہے گی اور یہ بےچینی بالآخر تم سے اسے دور کردے گی۔
👈 7- بلاشبہ عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور اسی میں اسکا حسن بھی ہے، یہ ہرگز کوئی نقص نہیں، وہ ایسے ہی اچھی لگتی ہے۔ جس طرح بھنویں گولائی میں خوبصورت معلوم ہوتی ہیں لہذا اس کے ٹیڑھپن سے فائدہ اٹھاؤ اور اسکے اس حسن سے لطف اندوز ہو۔ اگر کبھی اسکی کوئی بات ناگوار بھی لگے تو
کے ساتھ سختی اور تلخی سے اسکو سیدھا کرنے کی کوشش نہ کرو وَرنہ وہ ٹوٹ جائے گی اور اسکا ٹوٹنا بالآخر طلاق تک نوبت لے جائیگا مگر اسکے ساتھ ساتھ ایسا بھی نہ کرنا کہ اسکی ہر غلط اور بیجا بات مانتے ہی چلے جاؤ وَرنہ وہ مغرور ہو جائیگی جو اسکے اپنے ہی لئے نقصان دہ ہے لہذا معتدل مزاج رہنا
👈 8- شوہر کی ناقدری اور ناشکری اکثر عورتوں کی فطرت میں ہوتی ہے۔ اگر ساری عمر بھی اس پر نوازشیں کرتے رہو لیکن کبھی کوئی کمی رہ گئی تو وہ یہی کہے گی تم نے میری کونسی بات سنی ہے آج تک لہذا اسکی اس فطرت سے زیادہ پریشان مت ہونا اور نہ ہی اسکی وجہ سے اس سے محبت میں کمی کرنا۔
یہ ایک چھوٹا سا عیب ہے اس کے اندر لیکن اسکے مقابلے میں اسکے اندر بے شمار خوبیاں بھی ہیں،بس تم ان پر نظر رکھنا اور اللہ کی بندی سمجھ کر اس سے محبت کرتے رہنا اور حقوق ادا کرتے رہنا
👈 9- ہر عورت پر جسمانی کمزوری کے کچھ ایام آتے ہیں۔ ان ایام میں اللہ تعالیٰ نے بھی اسکو عبادات میں چھوٹ دی ہے، اسکی نمازیں معاف کردی ہیں اور اسکو روزوں میں اس وقت تک تاخیر کی اجازت دی ہے جب تک وہ دوبارہ صحت یاب نہ ہوجائے، بس ان ایام میں تم اسکے ساتھ ویسے ہی مہربان رہنا جیسے
اللہ تعالیٰ نے اس پر مہربانی کی ہے۔ جس طرح اللہ نے اس پر سے عبادات ہٹالیں ویسے ہی تم بھی ان ایام میں اسکی کمزوری کا لحاظ رکھتے ہوئے اسکی ذمہ داریوں میں کمی کردو، اسکے کام کاج میں مدد کرادو اور اس کیلئے سہولت پیدا کرو
👈 10- آخر میں بس یہ یاد رکھو بیٹے کہ تمہاری بیوی تمہارے پاس ایک قیدی ہے جسکے بارے میں اللہ تعالیٰ تم سے سوال کرے گا۔ بس اسکے ساتھ انتہائی رحم و کرم کا معاملہ کرنا،اس کی گواہی سب سے پہلی اور معتبر گواہی ہوگی۔

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Sãdia

Sãdia Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @SadiaKhanum

Aug 2, 2021
کچھ سمجھ نہیں آتا کہ انسان کہاں جائے۔ بچپن سے دیکھا کہ ابو نے آفس سے آنا۔تو امی نے لپ اسٹک لگا کر پرفیوم لگ کر ریڈی ہو جانا۔ ساتھ میں ہم بھی چیک ہوتے تھے۔ منع کیا ہوا تھا کہ ابو کے آتے ہی لڑنا نہیں ہے
کوئی فرمائش نہیں کرنی ہے۔ پیار سے ملنا ہے اور ان کو نہا دھو کر فریش ہونے دینا
پھر ان سے کوئی فرمائش یا ہوم وورک کی بات کرنی ہے۔
امی نے باقاعدہ سکھایا ہمیں کہ ہر بات کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ منوانے کا۔ سکون سے ۔ پیار سے۔ ابو بہت غضے والے مانے جاتے تھے مگر ہم نے کبھی امی ابو کو اونچی اواز میں بات کررے نہیں دیکھا تھا۔ امی ہی ہر فیصلہ کرتی تھیں اور ابو سے منوانا
ان کا ہی کام تھا۔
امی سارے کاموں سے گیارہ بجے فارغ ہو جاتی تھیں۔ صفائی والی سے صفائی۔ کپڑے واشنگ مشین میں۔ اور پھر کسی دوست کے گھر یا فون پر گپیں۔زیادہ کام نہیں ہوتا تھا۔دوپہر کو سوتی بھی تھیں۔ مہینے میں کئی بار دوستوں کی گیدرنگ بھی ہوتی تھی۔ اور گرمیوں کی چھٹیوں میں پھوپھو بمع
Read 7 tweets
Mar 7, 2020
ایک فرینڈ کا شوہر ہر بار اپنے دوستوں میں بیگم کو بلاتا ہے۔۔۔۔اور کسی نہ کسی بات پر اس کو خوب سناتا ہے۔ وہ حسین، پڑھی لکھی اکلوتی بیٹی۔۔ہنس ہنس کر ٹال دیتی ہے۔۔۔سوری بول دیتی ہے۔۔۔باہر آ کر رو دیتی ہے۔ کہتی ہے طلاق لی تو ماں مر جاے گی دکھ سے۔
میاں نے کہا ساڑھی پہنو۔ اور پینڈو عورتوں کی طرح بڑا بلاوز پہن کر میری بے عزتی نہ کروانا۔
چھوٹا بلاوز اور وہ اتنی حسین۔۔۔سب نے تعریفیں کیں۔ گھر ا کر میاں نے خوب شامت لائی کہ کیوں فلاں فلاں تمہیں ایسے دیکھ رہا تھا۔ ہر بار ایسا ہوتا تھا۔
ایک بہت زہین, حسین MBA دوست۔۔۔کینسر کے مریضوں کے لیے کنسرٹ کرا کر پیسے جمع کرتی تھی۔ عشق ہو گیا۔۔اس بندے نے برقع پہنایا۔۔۔ہر 15 منٹ بعد رپورٹ کرتی کہاں ہے کیا کر رہی ہے۔ مارکیٹ سے انے میں دیر ہو جاتی تو 45 منٹ تک گالیاں دیتا۔۔کہیں جانے کی اجازت لینے کے لیے 20 20 منٹ منتیں کرتی۔
Read 14 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(