, 35 tweets, 7 min read
My Authors
Read all threads
جدید ترکی اور جمہوریت

تاریخ کا مطالعہ رکھنے والے اہل علم ودانش یہ بات بخوبی جانتے ہوں گے کہ خلافت عثمانیہ (خلافت راشدہ، خلافت بنوامیہ اور خلافت بنوعباس کے بعد) چوتھی بڑی خلافت تھی جو ۶۴۲ سال (۱۲۸۲ء تا ۱۹۲۴ئ) تک قائم رہی ، جس کے ۳۷ حکمران مسند آرائے خلافت ہوئے۔ 👇
خلافت عثمانیہ کو ختم کرنے کے لیے اسلام دشمنوں اور خصوصاً فری میسن نے تین اہداف مقرر کیے: ۱:… خلافت کو منتشر کرنا اور ایسا مستقل جمہوری نظام قائم کرنا جو کبھی واپس اسلام یا شریعت کی طرف نہ جائے۔  ۲:… دیندار لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تضحیک کرنا، انہیں شہید کرنا اور 👇
ان کی جگہ مغربی تعلیم یافتہ افراد کو حکومتی عہدوں اور مناصب پر مقرر کرنا۔ ۳:… ملک پر زیادہ سے زیادہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ لادنا اور اس کے ذریعہ اپنی من مانی شرائط طے کرانا۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے 👇
انہوں نے سلطان وحید الدین محمد سادس ۳۶ویں سلطان کو اس وقت کے شیخ الاسلام نوری آفندی اور وزیر اعظم احمد توفیق پاشا کے ہمراہ جلاوطن کیا ، جو جلاوطنی کی حالت میں ۱۶؍ مئی ۱۹۲۶ء کو اٹلی میں وفات پاگئے۔👇
ان کی جلاوطنی کے بعد ۱۹؍ نومبر ۱۹۲۲ء کو نمائشی طور پر سلطان عبدالمجید آفندی کو خلیفہ بنایا گیا، بظاہر یہ خلافت عثمانیہ کے خلیفہ بنائے گئے، لیکن ان کے پاس اختیارات کچھ نہ تھے 👇
اور یہ وہی زمانہ تھا کہ یہود ونصاریٰ اپنے ایجنٹوں سے مل کر خلافت عثمانیہ کو ختم کرنے کے درپے تھے اور دوسری طرف متحدہ ہندوستان میں علمائے دیوبند اس خلافت عثمانیہ کو بچانے کی خاطر اپنے ہاں جلسے اور جلوس کے ذریعہ غم وغصہ کا اظہار اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے کہ 👇
کسی طرح خلافت بچ جائے اور اس کا وقار، عزت وعظمت بحال ہو، حتیٰ کہ متحدہ ہندوستان میں تحریک خلافت چلانے کی پاداش میں ہمارے اکابر پر غداری کے مقدمات بنے۔ یہ زمانہ ۱۹۱۸ء تا ۱۹۲۴ء کا ہے۔ ہمارے اکابر کی انہیں خدمات کی وجہ سے آج بھی ترکی بھائیوں کے دلوں میں پاکستانیوں کا 👇
حد درجہ احترام اور ان کی محبت جاگزیں ہے۔ قصہ مختصر خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ سلطان عبدالمجید کو بھی اپنے گھر والوں سمیت ترکی سے جلاوطن کرکے بذریعہ ٹرین سوئٹزر لینڈ پہنچادیا گیا اور👇
۳؍ مارچ ۱۹۲۴ء کو انگریز کے پروردہ اور ان کے زرخرید غلام ‘مصطفی کمال پاشا نے ترکی کا انتظام وانصرام سنبھال لیا اور اپنے آقاؤں کی سپرد کی گئی خدمات کو بجالاتے ہوئے اسلامی خلافت کے خاتمہ کا اعلان کیا، ملک کو سیکولر اسٹیٹ قرار دیا،👇
نظام حکومت جمہوری قراردیا اور اسلام کے ایک ایک شعار کو مٹایا۔ قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے پر پابندی، عربی میں اذان پر پابندی، نماز کی ادائیگی پر پابندی، حتیٰ کہ اگر کسی کے پاس عربی تحریر کا ایک لفظ بھی ملتا تو اس پر بھی اُسے سزا ملتی۔👇
ترکی قوم پر یہ ظلم وجبر تقریباً ستر سال تک مسلط رہا، یہاں تک کہ ۱۹۹۵ء میں نجم الدین اربکان کے دور حکومت میں عوام کو کچھ سکون واطمینان ملنا شروع ہوا تو ۱۹۹۶ء میں اس کی حکومت کو فوج کے ذریعہ چلتا کیا گیا اور اس کی پارٹی پر پابندی لگادی گئی۔  👇
اسی کی جماعت کے ایک فرد ترکی کے موجودہ صدر جناب رجب طیب اردوان ہیں👇
جنہوں نے بڑی ذہانت، فطانت، صبروتحمل، بردباری، حوصلہ مندی، جرأت وبہادری، بڑی حکمت ودانائی اور خاموشی سے اپنی عوام کی اسلامی اصولوں پر ذہن سازی اور جماعت سازی کرکے خدمت خلق اور قومی ترقی کے ذریعہ اپنے ملک کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلادیا۔ مصطفی کمال پاشا 👇
جن کو کمال اتاترک کہا جاتا ہے، اس نے ترکی کے مکمل نظام کو سیکولر بنایا، اس نظام کی حفاظت اور نگرانی کی ذمہ داری فوج کو دی گئی، عدالت کو اس کا معاون بنایا گیا، اس لیے اسلام کے نام پر کوئی بھی جماعت بنائی جاتی تو فوراً اس پر پابندی لگ جاتی، 👇
جیسا کہ ’’سعادت‘‘و ’’فضیلت‘‘ جیسے نام کی پارٹیوں پر پابندیاں لگائی گئیں۔ اس لیے جناب رجب طیب اردوان نے اپنی جماعت کا نام جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (ترقی وانصاف پارٹی) رکھا، تاکہ نام سے خائف ہوکر سیکولر لابیاں کہیں اس جماعت پر بھی پابندی نہ لگادیں۔ 👇
انہوں نے اپنی پارٹی کی بنیادی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ:  ’’ہم جمہوری نظام کو تحفظ دیں گے، فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، ترکی کی بقائ، خوش حالی اور تہذیبی ترقی کے بارہ میں اتاترک کے اصولوں سے انحراف نہیں کریں گے، چونکہ 👇
ملک کے شہریوں کی واضح اکثریت ۹۹ فیصد مسلمانوں کی ہے، اس لیے جمہوری اصولوں کے مطابق اپنی پالیسیوں میں اکثریت کی مذہبی آزادی کا خیال رکھیں گے۔‘‘                                    (ترک ناداں سے ترک دانا تک، ص:۱۸۸) اور اپنی تقریروں میں ترکی کے شاعر ضیاء غوک اللب کے اشعار پڑھتے، 👇
جن کا مفہوم یہ ہے: مساجد ہماری بیرکیں ہیں اور گنبد ہمارے ہیلمٹ ہیں مینار ہمارے حراب (نیزے) ہیں اور نمازی ہمارے لشکر ہیں اور یہ وہ مقدس فوج ہے جو اپنے دین کی حفاظت کرتی ہے چونکہ اشاروں اور کنایوں سے انہوں نے👇
ان اشعار کے ذریعہ قوم کو اپنی پالیسیوں اور مستقبل کے عزائم کی اطلاع دے دی تو قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگئی👇
سیکولر لابی اور فوج نے ایک بار انہیں ان اشعار کے پڑھنے کی پاداش میں سزا سناکر جیل بھیج دیا۔ان کے حالات میں لکھا ہے کہ جب ان کو سزا سنائی گئی تو وہ جمعہ کا دن تھا، انہوں نے جامع مسجد سلطان فاتح میں نماز جمعہ ادا کی اور جیل میں داخل ہونے سے پہلے اپنے لوگوں سے یوں خطاب کیا: 👇
’’اے میرے پیارو! میں تمہیں الوداع کہتا ہوں، صرف استنبول کے لیے نہیں اپنے ملک ترکی بلکہ عالم اسلام کو روشن صبح کا پیغام دیتا ہوں اور اس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، تم سے درخواست کرتا ہوں کہ تم آزمائش کی اس گھڑی میں مخلوق سے احتجاج کرنے اور اس سے مدد مانگنے کی بجائے 👇
اپنے رب کے حضور گریہ وزاری کرو، اپنے جذبات کا بے ہنگم استعمال کرنے کی بجائے ان کا آئندہ انتخاب میں بھرپور فیصلہ کن اظہار کرو ۔‘‘      (ایضاً،ص:۱۸۹) اس کا نتیجہ تھا کہ آئندہ انتخابات میں پوری قوم نے ان کی جماعت کا بھرپور ساتھ دیا اور واضح اکثریت میں ان کی جماعت اقتدار میں آگئی👇
۔ اتنی تفصیلات ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ترکی قوم نے جو ان کا ساتھ دیا ہے وہ اس لیے دیا ہے کہ انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ امور مملکت میں اسلامی تعلیمات وہدایات پر عمل زوال کا باعث نہیں بلکہ عروج ووقار کا ذریعہ ہے اور یہ کہ ہماری قومی وملکی عزت اور👇
ہمارے بین الاقوامی اعزاز واکرام کا انحصار‘ اسلامی تشخص کے اظہار اور اپنے دین سے کامل وابستگی اور اس پر عمل کی پختگی پر ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج ترکی میں حکومت اور عوام دونوں جناب رجب طیب اردوان کی بیدار مغز قیادت میں مشترکہ جدوجہد کی صورت میں 👇
خلافت اسلامیہ کے احیاء کے خواب کی عملی تعبیر کی طرف تیزی سے گامزن ہیں۔ اسرائیل جو ایک عرصہ سے فلسطینیوں کا قتل عام اور ان کا خون بہارہا ہے، دنیا کے کسی ملک کا سربراہ اس کو فلسطینیوں کا قاتل کہنے کی اپنے اندر جرأت وہمت نہیں رکھتا، لیکن 👇
جناب رجب طیب اردوان وہ واحد اسلامی ملک کا سربراہ ہے جس نے ان کے منہ پر ان کو فلسطینی بچوں کا قاتل کہا۔ اسرائیل نے جب ترکی کے ایک جہاز کو جو فلسطین کے لیے دوائیاں لے کر جارہا تھا، سمندر میں غرق کردیا تو جناب رجب طیب اردوان نے نہ صرف یہ کہ اس پر احتجاج کیا، 👇
بلکہ بین الاقوامی عدالت میں ان پر مقدمہ قائم کرکے اس کا ہرجانہ بھی ان سے وصول کیا۔ آج فلسطین کے لیے جو امداد جارہی ہے وہ صرف ترکی عوام اور جناب طیب اردوان کی کوششوں کی وجہ سے جارہی ہے  👇
اس کے علاوہ پوری دنیا میں آج امریکہ کے غلط کو غلط کہنے والا کوئی ملک اپنے اندر حوصلہ نہیں رکھتا، یہ صرف جناب طیب اردوان ہی ہیں جو امریکہ کے غلط کو غلط کہہ رہا ہے اور برملا کہہ رہا ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ فتح اللہ گولن اور اس کا نیٹ ورک اس کا خفیہ کردار ہے، 👇
اس لیے جناب طیب اردوان نے امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور اس پر امریکہ ان سے ثبوت مانگ رہا ہے۔ دنیا کا عجوبہ اور نیرنگی بھی دیکھیے کہ کل تک امریکہ نائن الیون کے خود ساختہ واقعہ میں اسامہ بن لادن کو ملوث قرار دے کر امیرالمؤمنین ملامحمد عمرv سے 👇
ان کی حوالگی کا مطالبہ کررہا تھا، تو امیر المؤمنین ملامحمد عمرvنے یہی بات فرمائی تھی کہ اگر اسامہ بن لادن اس واقعہ میں ملوث ہے تو اس کے ثبوت پیش کیے جائیں، ورنہ اسامہ بن لادن ہمارا مہمان ہے اور ہماری روایات کے خلاف ہے کہ بغیر ثبوت اور دلائل کے ہم اپنے 👇
ایک مہمان کو اس کے دشمن کے حوالہ کردیں۔ تو اس پر امیر المؤمنین ملامحمد عمر v کی بات نہ سنی گئی، بلکہ ان کی اس ’’ناروا جرأت‘‘ اور ’’گستاخی‘‘ کی سزا افغانستان کی امارتِ اسلامی کو ختم کرکے دی گئی اور👇
آج ترکی کی اس حالیہ بغاوت کے کرداروں کی حوالگی کا مطالبہ جناب طیب اردوان کررہے ہیں تو ان سے ثبوت مانگے جارہے ہیں۔ ترکی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ثبوت تو ہم پیش کردیں گے، لیکن اپنے لیے آج یہ اصول کیوں بدل دیا گیا؟👇
امریکہ میں پرتعیش اور وسیع وعریض محل میں رہنے والے فتح اللہ گولن کو آج ہمارے حوالہ کیوں نہیں کیا جارہا؟👇
فتح اللہ گولن کون ہیں؟ ان کی تحریک کیا ہے؟ کس کے لیے یہ کام کرتے ہیں؟ اب یہ کہاں ہیں؟ 
اس موضوع پر پھر کبھی👇
@threadreaderapp pl unroll
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!