, 18 tweets, 5 min read
My Authors
Read all threads
قوم لوط ہی کی طرح خبیث بُرائی

قوم لوط ہی کی طرح خبیث بُرائی میں ایک اور
قوم بھی مبتلا ہوئی۔ اس بدترین قوم کو تاریخ Pompeii کے نام سے جانتی ہے۔ یہ روم میں رہنے والی وہ قوم تھی جس کی تعمیرات کا حسن بے مثال تھا۔ مگر جب یہ قوم اللہ تعالٰی کی نافرمانی میں حد سے آگے بڑھی تو پھر 👇
اس قوم پر اچانک ہی عذاب الٰہی کا نزول ہوا۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ جس حالت میں تھے، اسی حالت میں ان کی موت آگئی ...

عزیز دوستو! سلطنت روم کا یہ شہر بھی اسی طرح جنسی بدفعلیوں کا شکار تھا، جیسا کہ قوم لوط تھی۔ اس کا انجام بھی قوم لوط جیسا ہی ہوا اور👇
اس شہر کی تباہی بھی ایک آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے ہوئی۔ Vesuvius آتش فشاں کو اطالیہ خصوصََا Naples کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔ گزشتہ 2000 سال سے خاموش ہونے کے باوجود اسے #ڈراوے_کی_پہاڑی کے نام سے پکارا جاتا ہے ...

اس آتش فشاں کو یہ نام بلاوجہ نہیں دیا گیا۔ وہ تباہی👇
جو سدوم اور عمورہ میں آئی، اسی طرح Pompeii پر آئی۔ Mount Vesuvius کے دائیں طرف Naples اور بائیں طرف Pompeii شہر واقع ہے۔ اس بڑے آتش فشاں سے دو ہزار سال قبل نکلنے والے لاوے اور آگ نے اس شہر کے مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 👍
یہ تباہی اتنی اچانک تھی کہ عین دن کے وقت رواں دواں زندگی اس کی لپیٹ میں آگئی، اور آج بھی اس کے آثار اس طرح موجود ہیں جیسا کہ 2000 سال قبل تھے۔ ایسے لگتا ہے کہ وقت کے دھارے کو منجمد کر دیا گیا ہو ...

میرے پیارو! Vesuvius کے آتش فشاں نے سارا شہر آنََا فانََا صفحہ ہستی سے مٹا دیا👇
اس المیے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ آتش فشاں کا شور سُن کر کوئی شخص فرار نہ ہوا۔ گویا وہ اپنی مستی میں اتنے مگن تھے کہ انہیں خیال تک نہ آیا۔ ایک خاندان جو کھانا کھا رہا تھا اسی حالت میں پتھر بن گیا۔ جب اس جگہ کی کھدائی ہوئی تو 👇
بہت سے لوگ قوم لوط والے فعل کی حالت میں مُردہ حالت میں ملے۔ لاوے سے متحجر ہونے والے اکثر جوڑے جنسی فعل میں مشغول تھے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر جوڑے ہم جنس تھے اور نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر مشتمل تھے۔ 
👇
کھدائیوں سے نکلنے والے اکثر متحجر انسانی چہرے بالکل صحیح اور سالم ہیں۔ اور ان کے چہروں پر انتہائی بوکھلاہٹ، پریشانی اور سخت اذیت کی تکلیف نمایاں ہے۔ یہاں کے باشندوں کی درناک اور اذیت بھری صورتوں کو قدرت نے محفوظ کر لیا تھا تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے درس عبرت ہو۔ 👇
اس تباہی کے منظر کا ناقابل فہم پہلو یہ ہے کہ یہ ہزاروں لوگ کس طرح کوئی چیز دیکھے اور سُنے بغیر موت کے انتظار میں پڑے رہے ...؟

اس پہلو کا جواب یوں ملتا ہے کہ :

" اَفَاَمِنَ اَھْلُ الْقُرٰی اَنْ یَّاْ تِیَھُمْ بَاْسُنَا بَیَاتََا وَّ ھُمْ نَآئِمُوْن۔ 👇
اَوَاَمِنَ اَھْلُ الْقُرٰی اَنْ یَّاْ تِیَھُمْ بَاْسُنَا ضُحََی وَّ ھُمْ یَلْعَبُوْن۔ اَفَاَمِنُوْا مَکْرَاللہ۔ فَلَا یَاْ مَنُ مَکْرَاللہِ اِلّّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْن ... "

" پھر کیا بستیوں کے لوگ اس سے بےخوف ہو گئے ہیں کہ ہماری گرفت کبھی اچانک ان پر رات کے وقت نہ آجائے گی 👇
جبکہ وہ سوئے ہوئے پڑے ہوں؟ یا انہیں اطمینان ہو گیا ہے کہ ہمارا مضبوط ہاتھ کبھی اچانک ان پر دن کے وقت نہ پڑے گا جبکہ وہ کھیل رہے ہوں؟ کیا یہ لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہیں؟ حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہو ... "

(#سورۃ_اعراف_۹۷_۹۹)
👇
دوستو! Pompeii کی تباہی بھی ماضی کی قوموں کی اس تباہی سے مشابہ ہے، جسے قرآن مجید فرقان حمید نے #اچانک_تباہی سے موسوم کیا ہے۔ سورۃ یٰسین میں ساکنانِ شہر کی تباہی کو اس طرح ایک لمحے میں یک لخت تباہی کہا گیا، ارشاد ہوتا ہے کہ :

👇
اِنْ_کَانَتْ_اِلَّا_صَیْحَۃََ_وَّاحِدَۃََ_فَاِذَا_ھُمْ_خَامِدُوْن "

" بس یہی ایک چنگھاڑ تھی وہ سب اسی دم بجھ کر رہ گئے ... "

آج دنیا میں ایسے ایسے کھنڈرات موجود ہیں جو ان بڑی تہذیبوں کے غرور و تکبر کا منہ بولتا ثبوت ہے جو آج سے ہزاروں برس قبل پھلی پھولی تھیں۔ 👇
بڑے بڑے شہر تعمیر کرنے والے جن کا تعلق تاریخ کے مخلتف ادوار سے ہے، آج بے نام ہیں۔ ان کی دولت، ٹیکنالوجی، یا صناعی کے شاہکار انہیں ایک تلخ انجام سے صرف اور صرف بوجہ نافرمانیء رب نہ بچا سکے۔ اور مسخ شدہ صورت لئے خود پر گزرنے والے عذاب الٰہی کی پکار پکار کر گواہی دیتے ہیں ...

👇
قرآن کریم فرقان حمید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ :

" عبرت حاصل کرنے والے کیلئے اس میں نشانیاں ہیں۔ اور ہر بستی آج بھی سیدھے راستے پر موجود ہے اور اس میں اہل ایمان کیلئے نشانیاں ہیں ... "

(#الحجر_۷۷)

ایک اور جگہ ارشاد باری تعالٰی ہوا کہ :

👇
" اور یقینََا ہم نے اس بستی کو واضح عبرت کی جگہ بنا دیا، ان لوگوں کیلئے جو دانش مند ہیں ... "

(#العنکبوت_۳۵)

👇
اللہ تبارک و تعالٰی مجھ گناہ گار و بےعمل سمیت ہم تمام مسلمانان عالم کو حیا اور پاکبازی کا خیال رکھتے ہوئے بےحیائی سے بچنے کی سعادت نصیب فرماتے ہوئے عین صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثمہ آمیــــــــــــــن یارب العالمین ...
@threadreaderapp pl unroll
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Muddassar Rashid

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!