میں اکثر سوچتا تھا
جب الله پاک فرماتا ہے کہ میں تمهاری شہ رگ سے قریب ہوں تو اب وسیلے کی کیا ضرورت ہے؟ اور میں کسی نسبت کو بهی نہیں مانتا بس قرآن پڑھو اور خود ہی عمل کرلو"
اسی سوچ کےساتھ جوش وخروش سے قرآن ترجمہ کےساتھ سمجھ کر پڑھنا شروع کیا…
"اے ایمان والو، اللہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ تلاش کرو" (المائدہ - 35)
اس آیت نے میرے ذہن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا
اے اللہ، یہ کیسی منطق ہے؟ تو بندے کی شہ رگ سے قریب ہوتے ہوئے بھی اسے وسیلہ تلاش کرنے کا حکم دے رہا ہے؟
اور جب میں نے اسکا جواب تلاش…
الله پاک نےانبیاء اور اپنے درمیان جبرائیل امین کو کیوں رکها؟
عام لوگوں اور اپنے درمیان انبیاء کو کیوں وسیلہ رکها؟
وه تو قادر مطلق ہےسب انسانوں کو ڈائریکٹ وحی فرما دیتا یا سب کیلئے ایک ایک کتاب اتار کرعمل کرنے کا حکم دےدیتا مگر اس…
پھر ذہن سے بادل چھٹنے شروع ہوئے اور یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ
"سمندر ایک مضبوط کشتی کے بغیر عبور نہیں ہوتا"
اب رہی بات نسبت کی تو کیا اصحاب کہف کے کتے کا نام انکی نسبت کی وجہ سے اور هدهد کا ذکر سلیمان علیہ السلام کی نسبت کی وجہ سے قرآن میں نہیں…
کعبہ کے غلاف کو کیوں چومتے ہیں ،ہاتھ لگاتے ہیں؟
قرآن کا غلاف ،قرآن کی جلد تو قرآن نہیں ہے اسکی بهی تعظیم و توقیر کرتے ہیں،
حجر اسود کو بوسہ کیوں دیتے ہیں ،آب وگل سے بنے کعبہ کا طواف اور نماز کی سمت سب نسبت ہی کی تو باتیں ہیں
اور حضرت عمر فاروق رض نے بھی تو حجر…
"تو پتھروں میں سے ایک پتهر ہی ہے، میں اسلئے تجھے چوم رہا ہوں کیونکہ میرے آقا علیہ صلوۃ و سلام نے تجھے چوما"
الله پاک ہم سب کو سچی نسبت عطا فرمائے اور حضور پاک صلی الله علیہ وآله وسلم کے وسیلہء جمیلہ سے فلاح و نجات عطا فرمائے، آمین
#پیرکامل
