حضرت عیسیٰ ؑ جامعہ امیہ میں موجود لوگوں کو حکم دیں گے ’’سیڑھی کا بندوبست کرو، میں مینار سے نیچے اترنا چاہتا ہوں‘‘ لوگ یہ مطالبہ…
میں نے جب کتابوں میں یہ وقعہ پڑھا تو عالم اسباب کی ساری تھیوری…
حضرت عیسیٰ ؑ مُردوں کو زندہ کر دیتے تھے لیکن وہ اور ان کے ساتھی رومن ایمپائر کے اسباب کا مقابلہ نہ کر سکے
اور نبی اکرمؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری اور محبوب ترین نبی ہیں لیکن انھیں بھی عالم اسباب میں تلوار،…
یہ بھی اپنا دفاع کرتے رہے، یہ بھی جنگیں لڑتے رہے اور یہ بھی پیٹ پر دو دو پتھر باندھتے رہے، انھیں بھی ساتھیوں، دوستوں، بھائیوں، ہجرتوں، معاہدوں، جوڑ توڑ اور معاش کی ضرورت پڑتی رہی، یہ بھی تجارت فرماتے رہے، یہ…
آپؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوری زندگی نہ تو کمزور تلوار خریدی اورنہ ہی بیمار گھوڑے اور لاغر اونٹ پر سفر کیا، آپؐ نے لباس بھی ہمیشہ صاف ستھرا اور بے داغ پہنا اور رہائش کے…
آپؐ نے زندگی بھر عالم اسباب میں اسباب کا پورا خیال رکھا، اچھا کھانا کھایا، اچھا پھل پسند فرمایا، اچھی جگہ اور اچھے لوگ پسند کیے اوراس دور کی شاندار ٹیکنالوجی استعمال کی
آپ غور کیجیے عرب حملہ آوروں سے مقابلے کے لیے شہروں سے…
آپؐ نے عربوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مدینہ کے گرد خندق بھی کھودی اور آپؐ نے کافروں سے مقابلے کے لیے یہودیوں کے…
یہ عالم اسباب میں اسباب کی بہترین مثالیں ہیں، نبی اکرمؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عالم ارواح میں چند سیکنڈ میں معراج سے مستفید ہو گئے، وہ واپس آئے تو وضو کا پانی گرم اور دروازے کی کنڈی ہل رہی تھی، آپؐ نے انگلی کے اشارے سے چاند کے دوٹکڑے بھی کر…
یہ عالم اسباب کے وہ سبب ہیں جن سے کوئی ذی روح آزاد نہیں ہو سکتا، آپ اگر وجود رکھتے ہیں، آپ کی گردن پر اگر سر موجود ہے اور آپ اگر سانس لے رہے ہیں تو پھر آپ نبی ہوں، ولی ہوں یا پھر عام انسان ہوں آپ عالم اسباب کے تمام اسباب کے…
آپ پھر والدہ کی قبر پر آنسو بھی بہائیں گے اور آپ کو پھر اچھی تلواروں، اچھے گھوڑوں، اچھے اونٹوں اور ٹرینڈ فوج کی ضرورت بھی پڑے گی، آپ کو پھر شفاف پانی،…
ہم اگر عالم اسباب میں ہیں تو پھر ہمیں اسباب کا انتظام کرنا ہوگا، پھر ہمیں ترقی…
ہمیں پھر ایسی سیڑھی کا بندوبست بھی رکھنا ہوگا جو حضرت عیسیٰ ؑ کو مینار سے اتار سکے
ایسی دوائیں بھی ایجاد کرنا ہوں گے جو امت مسلمہ کو صحت مند رکھ سکیں، ہمیں ایسی ٹیکنالوجی بھی ایجاد کرنا ہوگی جو سردی میں گرمی اور گرمی…
ہم کیسے مسلمان ہیں، ہمیں اللہ تعالیٰ نے اسباب کی دنیا میں بھیجا لیکن ہم اسباب ہی سے منہ موڑ کر بیٹھ گئے، اس امت کو کون بتائے گا…
منقول
#پیرکامل
