ثقیف کے وفد میں ایک کوڑھی شخص بھی دربارِ رسالت میں حاضر ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اس کے مقام سے ہی…
گویا ایسے موقعے پر مصافحہ کرنا نہیں، نہ کرنا سنت ہے
جو لوگ کہتے ہیں، ایمان کے ہوتے ہوئے احتیاط کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ غلط کہتے ہیں
رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، کوڑھی سے یوں بھاگو،جیسے شیر…
گویا ایسے موقعے پر وائرس زدہ کا سامنا کرنا نہیں، اس سے بچنا سنت ہے
جو لوگ کہتے ہیں، ہمیں اللہ پر توکل ہے اور احتیاط کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ غلط کہتے ہیں
سرکار کا فرمان ہے، اونٹ کا گھٹنہ باندھو اور پھر توکل کرو۔ (ترمذی: 2517)
…
جو لوگ کہتے ہیں، کچھ ہو گیا تو ہمیں پھانسی دے دیں، ہمارا ایمان قوی ہے، وہ غلط کہتے ہیں،
کیونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ طاعون زدہ شام نہیں گئے تھے، انھوں نے احتیاط کی تھی، چنانچہ آج کے کسی بھی شخص کا ایمان، تقویٰ…
اللہ ہمیں ھدایت دے اور ہم سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے آمین
#پیرکامل
