My Authors
Read all threads
بعض احادیث کے مطابق پندرہ شعبان کی رات جسے شب برات بھی کہا جاتا ہے، شب قدر کے بعد افضل ترین راتوں میں شمار ہوتی ہے
شب کے معنی ہیں رات اوربرأت کے معنی بری ہونے اورقطع تعلق کرنے کے ہیں، چونکہ اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اوراﷲ تعالیٰ کی رحمت سے بے شمار…
…مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں اس لئے اس رات کو شب برأت کہتے ہیں، اس رات کو لیلتہ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات لیلتہ الصکہ یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلتہ الرحمتہ رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے.
اور اکثر شیعہ و سنی حضرات شب قدر کی مانند اس رات کو بھی شب بیداری اور…
…عبادت کی حالت میں گزارتے ہیں۔

اسکے علاؤہ اہل تشیع کا عقیدہ ہے کہ 15 شعبان 255ھ کو امام مہدی کی ولادت ہوئی، جو اس وقت غیبت میں ہیں۔ وہ اس رات امام مہدی علیہ السلام کے جلد آنے کی دعائیں کرتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں

اس رات کی فضیلت اس حدیث سے واضح ہے

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ…
…تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں،
”ایک رات میں نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے پاس نہ پایا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں نکلی میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنت البقیع (قبرستان) میں تشریف فرما ہیں
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
کیا تمہیں یہ خوف…
…ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے ساتھ زیادتی کریں گے۔
میں نے عرض کی
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے یہ خیال ہوا کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی دوسری اہلیہ کے پاس تشریف لے گئے ہیں
آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
بیشک اللہ…
…تعالیٰ شعبان کی پندرہویں شب آسمانِ دنیا پر (اپنی شان کے مطابق) جلوہ گر ہوتا ہے اور قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے۔“
(ترمذی جلد 1ص 156، ابن ماجہ ص 100، مسند احمد جلد 6 ص 238، مشکوٰۃ جلد 1ص 277، مصنف ابنِ ابی شعبہ ج 1ص 337، شعب الایمان…
…للبیہقی جلد 3ص 379)

یہ روایت حدیث کی اکثر کتب میں مذکور ہے، کثرت ِ روایت کے سبب یہ حديث درجہ صحت کو پہنچ گئی ہے(یعنی اسے ضعیف نہیں کہا جاسکتا)۔
اس حدیث میں قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کا ذکر اسلیئے کیا گیا کہ ان بکریوں کے بال دوسری بکریوں نی نسبت سب سے زیادہ ہوتے…
…تھے۔

اسکے علاؤہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم، سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

”جب شعبان کی پندرھویں شب ہو تو رات کو قیام کرو اور دن کو روزہ رکھو کیونکہ غروب آفتاب کے وقت سے ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت آسمان دنیا پر نازل ہوجاتی ہے اور اللہ تعالیٰ ارشاد…
…فرماتا ہے، ہے کوئی مغفرت کا طلب کرنے والا کہ میں اسے بخش دوں ۔ ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اس کو رزق دوں ہے کوئی مصیبت زدہ کہ میں اسے مصیبت سے نجات دوں ، یہ اعلان طلوع فجر تک ہوتا رہتا ہے۔"
(ابنِ ماجہ ص 100، شعب الایمان للبیہقی ج 3ص 378، مشکوٰۃ ج 1ص 278)

متعدد احادیث میں…
…اس ماہ کے روزوں کی فضیلت بیان ہوئی ہے۔خود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ میں کثرت سے روزے رکھتے۔

اس رات میں کوئی خاص طریقہ نماز یا عبادت منقول نہیں، البتہ آپ اس رات تلاوت یا اپنے عقائد کےمطابق نوافل و دیگر اعمال کرکے یاد الٰہی میں مشغول رہیں اور کثرت سےتوبہ استغفار کریں۔۔۔
...اللہ ہماری عبادات قبول فرمائے اور ہماری بخشش کا ذریعہ بنائے، آمین
#پیرکامل
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!