قرآن میں حضرت نوحؑ اور حضرت ہودؑ کے بعد ان کا تذکرہ ہوا ہے۔
حضرت صالحؑ عرب انبیاء میں سے تیسرے نبی ہیں جن کا تذکرہ قرآن کی مختلف سورتوں میں ہوا ہے لیکن توریت میں ان کے نام کا ذکر نہیں ہے۔
قدیم جزیرۃ العرب کے…
قومِ ثمود بھی قومِ عاد کی طرح نہایت طاقت وَر، طویل القامت اور زبردست شان و شوکت کی مالک تھی اور اسے…
اس قوم کے دارالحکومت کا نام، حجر تھا، جو حجازِ مقدّس سے شام جانے والے قدیم راستے پر واقع تھا۔ اب یہ علاقہ ’’مدائنِ صالح‘‘ کہلاتا ہے۔
یہ لق ودق میدان، چٹیل…
ایک ہزار سال قبلِ مسیح کے ان فن پاروں کو دیکھ کر آج کے…
سُرخ پہاڑوں کے اندر اس شہرِ خموشاں کی ہزاروں تاریخی عمارتوں کی موجودگی یہ بتاتی ہے کہ اُس زمانے میں بھی اس شہر کی آبادی چار یا پانچ لاکھ سے کم نہ ہو گی، جسے ان کی بداعمالیوں اور نافرمانیوں کے سبب ایک زوردار، تیز…
قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
"اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادی (قریٰ) میں پتھر تراشتے (اور گھر بناتے) تھے۔"
(سورۂ الفجر9:)
قومِ ثمود اپنے عالی شان محلّات، سرسبز و شاداب کھیت کھلیان، خُوب صورت مرغزاروں اور…
یہ بھی اپنے ہاتھوں سے تراشے ہوئے پتھر کے خدائوں…
ایسے میں جناب صالحؑ تقریباً سولہ سال کی عمر میں نبوت کے لئے مبعوث ہوئے۔ قرآنِ کریم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے
"اور ہم نے (قومِ) ثمود کی طرف…
(سورۂ اعراف73:)
حضرت صالحؑ دن رات اُنھیں سمجھاتے رہے کہ
"اے میری قوم، تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ اسی نے تم کو پیدا کیا اور آباد کیا، تو اس سے مغفرت مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو۔ بے شک میرا پروردگار نزدیک (بھی ہے…
(سورۂ ہود61:)
اس پر قوم اُن کے خلاف ہو گئی اور یوں گویا ہوئی
|اُنہوں نے کہا اے صالح ؑ، اس سے پہلے ہم تم سے (کئی طرح کی) اُمیدیں رکھتے تھے (اب وہ منقطع ہو گئیں) کیا تم ہم کو ان چیزوں سے منع کرتے ہو، جن کو ہمارے بزرگ پوجتے چلے آئے ہیں…
(سورۂ ہود62:)
منقول ہے کہ آپ نے 120 سال کی عمر تک اپنی قوم کو توحید کی طرف دعوت دی لیکن انہوں نے آپ کی ایک نہ سنی۔
حضرت صالحؑ کی مسلسل وعظ و نصیحت اور اس کے نتیجے میں غریب لوگوں کا ایمان لانا قومِ ثمود کے سرداروں…
چناں چہ اس مسئلے…
"اے صالح ؑ، اگر تم اللہ کے سچّے پیغمبر ہو، تو ہم کو کوئی ایسا معجزہ دِکھائو، جسے دیکھ کر ہمیں تم پر یقین آ جائے۔"
حضرت صالح علیہ السّلام نے…
"اے میری قوم کے لوگو! تم کیا معجزہ دیکھنا چاہتے ہو؟|
اُنہوں نے کہا کہ
"ہم چاہتے ہیں کہ یہ جو سامنے چٹان ہے، اس میں سے ایک ایسی اونٹنی برآمد کرو، جو گابھن ہو، بچّہ دے، ہم سب کے لیے دودھ مہیا کرے اور اس میں فلاں فلاں خُوبیاں ہوں۔"
حضرت صالح علیہ السّلام نے اُن سے…
"اگر مَیں تمہاری شرط پوری کر دوں، تو کیا تم اللہ پر ایمان لے آئو گے؟"
اُنہوں نے جواب دیا
"ہاں، ہم تمہارے ربّ پر ایمان لے آئیں گے۔"
حضرت صالحؑ نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دُعا فرمائی اور اپنی قوم کی فرمائش پوری کرنے کی التجا کی۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کی دُعا…
یہ محیّرالعقول منظر دیکھ کر قومِ ثمود لاجواب ہو گئی۔ اس موقعے پر قوم کے سرداروں میں سے ایک، جندع بن عمرو…
اس موقعے پر حضرت صالح ؑنے اپنی قوم سے فرمایا
"اے میری قوم! یہ ناقۃ اللہ (یعنی اللہ کی بھیجی ہوئی اونٹنی) ہے، جو تمہارے لیے ایک معجزہ ہے۔ اب تم…
(سورۂ ہود64:)
اونٹنی اور اس کا بچّہ سارا دن نخلستان میں چَرتے رہتے تھے، سب قبیلے والے پیٹ بھر کر اونٹنی کا دودھ پیتے، لیکن وہ کم نہ ہوتا۔حضرت صالح ؑنے کنویں کے…
قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
"صالح ؑنے اپنی قوم سے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک…
(سورۂ الشعراء156:،155)
کچھ ہی عرصے بعد قومِ ثمود کو اونٹنی کی موجودگی کھٹکنے لگی۔ آخرکار شیطان کے اکسانے پر اُنہوں نے اونٹنی سے جان چھڑوانے کی تدابیر سوچنی شروع کر دیں اور اس کا ایک…
قومِ ثمود کے سردار یہ کام خود اپنے ہاتھوں انجام دینے کو تیار نہ تھے۔سو، اُنہوں نے دو نہایت اونچے اور مال دار خاندان کی آزاد منش عورتوں کو راضی کیا کہ وہ قوم کے کسی نوجوان سے یہ کام کروائیں،جس پراُن عورتوں نے دو اوباش اور شراب و…
قرآنِ پاک کی سورۂ نمل میں اللہ تعالیٰ نے حضرت صالح ؑ کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا
"شہر میں نو افراد کی ایک جماعت تھی، جو مُلک میں فساد مچاتے پِھرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے…
(سورۂ نمل48:)
اور پھر حسبِ پروگرام ایک دن یہ 9 افراد اونٹنی کے انتظار میں کنویں کے پاس گھات لگا کر بیٹھ گئے، جب کہ قوم کے لوگ اللہ کے عذاب کے ڈر سے چُھپ کر یہ منظر دیکھنے لگے۔
جب اونٹنی کنویں کے قریب آئی، تو مصدع نامی شخص نے تیر چلایا، جو اُس کی پنڈلی میں پیوست ہو گیا…
یہ منظر دیکھ کر دونوں عورتیں آگے بڑھیں اور مَردوں کو بُرا بھلا کہنا شروع کردیا، جس پر قبیلے کا سب سے قوی شخص، قدار بن سالف آگے بڑھا اور تلوار کے ایک بھرپور وار سے اونٹنی کی…
اونٹنی کے قتل کے بعد جب ان لوگوں نے دیکھا کہ کوئی عذاب نازل نہیں ہوا، تو مارے خوشی کے دیوانے ہوگئے اور جشن مناتے ہوئے چیخ چیخ کر حضرت صالح ؑکو چیلنج کرنے لگے۔
قرآنِ پاک…
"آخر اُنہوں نے اونٹنی (کی کونچیں) کاٹ ڈالیں اور اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی اور کہنے لگے کہ صالح ؑ جس چیز سے تم ہمیں ڈراتے تھے اگر تم (اللہ) کے پیغمبر ہو، تو اسے ہم پر لے آئو۔"
(سورۂ اعراف77:)
"ناقۃ اللہ" کے قتل کی خبر سُن کر حضرت صالح ؑآب…
"اس بدنصیب قوم کو اب اللہ کے عذاب سے کوئی نہیں بچا سکتا۔"
ادھر ثمود کے لوگوں کی دیدہ دلیری اور جرأت میں مزید اضافہ ہو گیا، اُن کے دل سے ڈر اور خوف نکل چُکا تھا۔ چناں چہ اُنہوں نے اُسی رات حضرت صالح ؑکو بھی قتل کرنے کا پروگرام بنا لیا تاکہ اونٹنی کے…
وہ نو افراد ایک پہاڑ کی گھاٹی میں چُھپ کر بیٹھ گئے تاکہ جب حضرت صالح ؑوہاں سے گزریں، تو اُنہیں قتل کر دیں ،مگر کائنات کا مالک اللہ، قومِ ثمود کے ہر مکر و فریب اور شیطان کی چال بازیوں سے خُوب واقف تھا۔ چناں چہ پہاڑ سے اُن پر پتھر برسائے گئے…
دوسرے دن جب لوگوں کا وہاں سے گزر ہوا، تو دیکھا کہ نو کے نو افراد پتھروں کے نیچے مَرے پڑے تھے۔عذابِ الٰہی کا نزولحضرت صالح ؑکو اونٹنی کے قتل کا بڑا غم تھا اور اب اتمامِ حُجّت ہو چُکا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق اب عذاب آنا ہی تھا۔
اللہ تعالیٰ…
"کہ جب اُنہوں نے کونچیں کاٹ ڈالیں، تو (صالح ؑنے) کہا کہ اپنے گھروں میں تین دن (اور) فائدے اٹھا لو۔ یہ وعدہ جھوٹا نہیں ہے۔"
(سورۂ ہود65:)۔
حضرت صالح ؑکی بات سُن کر وہ لوگ ہنسی مذاق کرنے لگے اور طنزیہ استفسار کیا کہ
"یہ تین دن ہم کیسے گزاریں گے؟"
حضرت صالح ؑنے…
"پہلے دن تمہارے چہرے زرد ہو جائیں گے۔ دوسرے دن رنگ سُرخ ہو جائے گا اور تیسرے دن، تمہارے چہروں پر نحوست پوری طرح عیاں ہو جائے گی یعنی وہ سیاہ پڑ جائیں گے اور چوتھے دن تم پر قہرِ الٰہی نازل ہوگا۔"
اور پھر جب تینوں دن ایسا ہی ہوا، تو وہ خوف زَدہ ہو گئے اور انتظار کرنے لگے…
ابھی چوتھے دن کا سورج طلوع ہی ہوا تھا کہ آسمان سے ایک بہت تیز چیخ کی آواز چنگھاڑ کی صُورت بلند ہوئی، جس نے اُن کے کانوں کے پردے پھاڑ دیئے، دل دہلا دیئے۔ چیخ کی آواز کے ساتھ ہی اُن کی روحیں، جسموں کا ساتھ چھوڑنے لگیں اور وہ اپنی اپنی…
اللہ تعالیٰ کا قرآنِ پاک میں ارشاد ہے
"اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا، اُن کو چنگھاڑ (کی صُورت میں عذاب) نے آ پکڑا، تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔ گویا کبھی ان میں بسے ہی نہ تھے۔ سُن رکھو کہ ثمود نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ اور سُن رکھو…
(سورۂ ہود68:، 67)
اللہ تعالیٰ نے اس عذاب سے حضرت صالح ؑاور اُن پر ایمان لانے والوں کو محفوظ رکھا۔ چناں چہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
"جب ہمارا حکم آ گیا، تو ہم نے صالح ؑکو اور جو لوگ اُن کے ساتھ ایمان لائے تھے، اُن کو اپنی مہربانی سے بچا لیا اور اس دن کی…
(سورۂ ہود66)
ابنِ کثیرؒ کے مطابق آپؑ کا انتقال 280 برس کی عُمر میں ہوا۔
مفسّرین میں اس پر مختلف آراء ہیں کہ قوم پر عذاب کے بعد حضرت صالح ؑنے کہاں قیام فرمایا۔
اکثر نے تحریر کیا کہ ثمود کی ہلاکت کے…
بوترابی کے مطابق عراق کے شہر نجف میں وادی السلام نامی قبرستان میں دفن ہوئے۔
ایک رائے یہ بھی ہے کہ حضرت صالح،ؑ قوم پر عذاب کے بعد عمان (صلالہ) سے دو سو…
#پیرکامل
