My Authors
Read all threads
قرآن کریم میں کئی جگہ "اسرائیل" کا ذکر آتا ہے، ایک سورت کا نام ہی "بنی اسرائیل" ہے، یہ قوم اگرچہ بڑی دولت مند تھی مگر دنیا کے مختلف ممالک میں منتشر تھی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پوتے اور حضرت اسحاق علیہ السلام کے بیٹے حضرت یعقوب علیہ السلام کا عبرانی لقب "اسرائیل" تھا۔…
…عبرانی زبان میں اسرا ًکے معنی بندہ کے ہیں اور ایل عبرانی میں اللہ کو کہا جاتا ہے۔ یعنی اسرائیل کے معنی”اللہ کا بندہ “ کے ہیں،جسے عربی میں عبداللہ کہتے ہیں۔ لہذا ان کی اولاد "بنی اسرائیل" کہلائی۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے اس لیے ابتدا سے بنی اسرئیل بارہ قبیلوں…
…میں بٹے ہوئے ہیں۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے نبوت سے نوازا۔ آپ ؑ کی شادی حضرت لیہ اور حضرت راکیل سے ہوئی۔ 1921 میں لیہ سے آپ کا پہلا بیٹا رادبینReuben اور1919 ق م میں لادی LEVI پیدا ہوا۔1914 ق م میں دوسری بیوی حضرت راکیل سے حضرت یوسف علیہ السلام کی ولادت با برکت…
…ہوئی۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے چار بیویوں سے تھے۔
(1)حضرت یوسف علیہ السلام Joseph
( 2) بنیامین Benjamin
(3) یہوداہ Judah
(4) رادبینReuben
(5)شمعونSimeon
( 6 ) لادی (Levi)
( 7 ) اشکارIssachar
(8) زبولون Zebulun
(9) دانDan
(10) نفتالیNaphtali
(11)…
…جادGad
(12)اشرAsher۔
ان بارہ بیٹوں سے بارہ قبائل پیدا ہوئے،ان سب کو”بنی اسرائیل“ کہتے ہیں۔ یہیں سے بنی اسرائیل اور قوم یہود کا قصہ شروع ہوتا ہے۔ انبیاء بنی اسرائیل علیھم السلام نے اپنی قوم کے ہاتھوں کس قدر تکالیف،اذیتیں اٹھا ئیں۔تکلیفیں سہنے کے باوجود اٹھا اٹھا کر اپنی قوم کی…
…ہدایت اور مغفرت کے لئے خدا سے دعائیں مانگتے رہتے۔ بنی اسرائیل نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور احسانات کے بدلے میں ہر وہ گناہ کیا،ہر وہ جرم کیا جس سے اللہ تعالی نے منع فرمایا تھا۔ قتلِ انبیاء سے لیکر شرک تک ان کے دامن گناہوں سے آلودہ رہے۔تواریخِ عالم اور مذہبی کتابوں سے قطعہ…
…نظر،خود ان کی مذہبی کتابیں عہد نامہ قدیم ( تورات وغیرہ)اور تالمود ان کی گناہوں اور بغاوتوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہیں۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام سے بیحد محبت تھی۔اس لئے بھی کیونکہ وہ اللہ کے بھی مقبول و محبوب بندہ تھے۔ یہی سبب تھا کہ ان…
…کےبھائیوں کو حضرت یوسف علیہ السلام سے حد درجے کا حسد تھا۔ 1897ق م میں سترہ سال کی عمر میں حضرت یوسف علیہ السلام کو اپنے ھی بھائیوں نے حسد و بغض کی وجہ سے کنویں میں پھینکا۔ اللہ نے بچایا اور ایک قافلے کے ذریعے مصر پہنچایا۔ ایک غلام کی حیثیت سے آپؑ کی نیلامی ہو ئی۔دو تین سال…
…عزیز مصر کے گھر رہے،اور پھر و اقعہ ء زلیخا کے سبب آٹھ نو سال جیل میں رہے۔اللہ نے پھر آپ کو نبوت اور مصر پر حکومت عطا فرمائی۔
تیس سال کی عمر میں فرمانروا ہوئے۔اور1875 ق م میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مصر سے ہجرت سے تقریباً430 سال قبل اپنے والد محترم حضرت یعقوب علیہ السلام اور بھائیوں سمیت سب اہل خاندان کو، جنکی تعداد 74 تھی،مصر بلوایا۔
جب حضرت یعقوب علیہ السلام مصر تشریف لائے تو یہودی مؤرخ جوزیفس کے مطابق اُن کی عمر 130 سال تھی اور آپ سترہ سال تک مصر میں رہے جس کے بعد آپ بیمار پڑگئے اور 1858ق م میں حضرت یعقوب علیہ السلام 147 سال کی عمر میں رحلت فرما گئے
(جوزیفس۔تاریخِ یہود۔کتاب دوم۔باب8)
حضرت یعقوب علیہ السلام کی وصیت کے مطابق حضرت یوسف اپنے والد محترم کا جنازہ مصر سے کوسوں دور فلسطین لے آئے اور الخلیل(حبرون) میں آپ کو باپ دادا کے مزارات کے پاس سپردخاک کر دیا اور خود دوبارہ مصر تشریف لے گیا۔
حضرت یوسف علیہ السلام نے 110 سال کی عمر میں وفات پائی اور آپ کو امانتاً مصر ہی میں دفن کیا گیا۔ آپ کا عہد حکومت چالیس سال تھا۔آپ کی بیوی مصری تھیں ,جن کے بطن سے آپ کے دو بیٹے جناب افراہیم اور جناب مُنسّی پیدا ہو ئے۔آپ کی نسل انہی دو بیٹوں سے چلی۔
مصر میں حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد یعنی بنی اسرائیل بے حد پھیلی۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی وفات کے بعد 125 سال تک وہ مصر پر حکمران رہے۔ رفتہ رفتہ بنی اسرائیل مختلف قسم کی برائیوں میں مبتلا ہوتی گئی۔
125 سال کے بعد اللہ نے ان کی بد اعمالیوں کے سبب ان کی آزادی چھین کر ان کو…
…غلامی میں مبتلا کردیا۔1674 ق م میں مصر میں قبطیوں کے ہاتھ قوم پرست انقلاب برپا ہوا۔یہ یاد رہے کہ مصرمیں حضرت حام ؔکے بیٹے مصرؔ کی اولاد آباد تھی۔مصر کے حکمرانوں کو فرعون کہا جا تا تھا ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی مصر آمد سے قبل ان کی حکومت کمزور پڑگئی تھی۔موقع کو غنیمت پاکر مصر…
…سے باہر کا ایک جنگجو سامی النسل قبیلہ حملہ آور ہوا اور فرعون کو شکست دیکر اپنی حکومت قائم کردی۔ تاریخ میں یہ ”چرواھے بادشاہ“ Hyksos کہلائے۔قرآن کریم نے بھی دور یوسفی کے مصری حکمران کو فرعون کی بجائے ”بادشاہ“ کہہ کر ذکر کیا ہے۔یہ بھی قرآن کا ایک تاریخی معجزہ ہے۔اس کے بر عکس…
…تحریف کردہ تورات اور دیگر یہودی روایات میں اس دور کے سامی النسل بادشاہوں کو بھی فرعون کے نام سے ذکر کیا گیا ہے جو تاریخی حقائق کے خلاف ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام جب مصر کے بازار میں نیلام کئے گئے تو وہ انہی سامی النسل چرواھے بادشاہوں کا دور حکومت تھا۔لیکن ظاہر ہے کہ مصر کے…
…حقیقی باشندوں نے کبھی بھی خارجی حکمرانوں کو دل سے قبول نہیں کیا۔ مصری باشندے سامی حکمرانوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔ البتہ حضرت یوسف علیہ السلام کے پر نور دور میں آپ کی بصیرت اور حکومت کے فوائد سے بہرہ ور ہوتے رہے لیکن آپ کی وفات کے بعد وہ چرواہے حکمرانوں کے خلاف بغاوت پر اُتر…
…آئے اور بالآخر انہوں نے ان کا تختہ الٹ دیا۔ سامی النسل چرواہے حکمرانوں کا تختہ الٹانے اور اقتدار پر قبضہ کر نے کے بعد قوم پرست فرعونی حکومت بنی اسرائیل کی روز افزوں بڑھتی دولت اور آبادی سے بھی بیحد خائف تھی۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بنی اسرائیل کا زورتوڑنے کی ہر ممکن کوشش کی۔…
…تورات میں اس کا ذکر اس طرح ہوا ہے:۔ ”تب مصر میں ایک نیا بادشاہ ہواجو یوسف کو نہیں جانتا تھا o اور اس نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا دیکھو اسرائیلی ہم سے زیادہ اور قوی ہو گئےہیں o سو آؤ ہم اس انکے ساتھ حکمت سے پیش آئیں ایسانہ ہوکہ وہ اور زیادہ ہو جائیں اور اس وقت جنگ چھڑ جائے تو…
…وہ ہمارے دشمنوں سے مل کر ہم سے لڑیں اور ملک سے نکل جائیں o(خروج۔باب1 ) فرعونی مصر نے بنی اسرائیل کو غلام بنا کر نہایت ذلیل و خوار کر دیا اور ان کے مکانات، جائیدادیں اور زرخیز زمینیں چھین کرانہیں ذلیل و خوار کرکے ادنیٰ اور گھٹیا کاموں کے لئے مخصوص کردیا۔ اس پر بھی بس نہیں کیا…
…بلکہ ان کی آبادی کو گھٹانے کے لئے ریاستی جبر کی انتہا کردی کہ ان کے لڑکوں کو قتل کرکے صرف ان کی لڑکیوں کو زندہ رکھا جاتا۔ تاہم یہ حقیقت ہے کہ بنی اسرائیل کوجس ظلم و تشدد سے کچلا گیا اتنی ہی ان کی اولاد بڑھتی گئی،جسے فراعنہ مصر نے بامشقت کاموں کے لئے مخصوص رکھا۔ آج بھی اس دور…
…کے فراعنہ مصر کے ظلم و تشدد اور بنی اسرائیل کی لاچارگی اور خون پسینے کے نشانات ”ا ہرامِ مصر“ کی صورت میں موجود ہیں۔ غلامی ایک قوم پر سب سے بڑا عذابِ الٰہی ہوتا ہے اور یہ عذابِ الٰہی ان کی نافرمانیوں اور بد اعمالی کے سبب ان پر نازل ہوا۔اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو سارے اقوام…
…عالم پر فضیلت بخشی۔نبوت دی اور مصر پر حکومت عطا کی، لیکن اللہ کے احسانات کےبدلےمیں انہوں نے احسان فراموشی اور بغاوت کیں۔جس ملک میں وہ حکمران رہے،اسی ملک میں وہ محکوم اور غلام بنا دئیے گئے۔اور اس میں کو ئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے عذابوں میں غلامی بہت ہی بڑا عذاب ہے۔مسلسل چار…
…صدیاں انہوں نے فراعنہ مصر کی غلامی، ذلت و خواری میں گُزاری۔ ٓ
نامور یہودی مؤرخ جوسیفس لکھتا ہے:۔
"اب ایسا ہوا کہ مصری بہت نازک مزاج اور کاہل ہوگئے اور محنت سے جی چرا نے لگےدوسری طرف وہ عبرانیوں (بنی اسرائیل) سے اُن کی آسودہ حالی اور خوشحالی پر حسد کر نے لگے، کیونکہ مصریوں نے…
…دیکھا کہ بنی اسرائیل نے کس قدر ترقی کی اور بہت زیادہ دولتمند ہوگئے۔یہ دولت بنی اسرائیل کو ان کو اپنی بیحد محنت کے باعث حاصل ہو ئی تھی۔مصری اس دوران یوسف (علیہ السلام) کے احسانات بھول گئے۔پھر اس دور میں حکمرانی بھی کسی اور خاندان کے پاس آگئی تھی جو خو د بھی بنی اسرائیل کو پسند…
…نہیں کرتے تھے۔مصریوں نے بنی اسرائیل کو مختلف طرح کی مصیبتوں میں مبتلا کر دیا،دریاسے نہریں نکا لنے،شہروں کے فصیل اور دیواروں کی تعمیر اور دریا کے کنارے پُشتے بنا نے، اور اُن کے لئے اہرامpyramids تعمیر کر نے کے سخت ترین اور بامشقت کاموں کے لئے وقف کردیا۔ اس طرح تقریباً چار…
…صدیوں تک بنی اسرائیل نے(مصریوں کے ہاتھوں) یہ مصیبتیں جھیلیں اور نسل در نسل بد ترین غلامی کا شکار رہے۔اس بدترین مشقت کے ذریعے مصری بنی اسرائیل کو نیست و نابود کر نے کے درپے رہے اور اسرائیلی اپنا وجود بر قرار رکھتے رہے۔" (تاریخِ یہود۔از جوزیفس۔کتاب دوم،باب9)
یہودی عالم "ربی لوئیس" اپنی نامور کتاب "داستانِ یہود" میں لکھتا ہے
"جوں ہی یوسف (علیہ السلام) کا انتقال ہوا بنی اسرائیل کی مشکلات کا آغاز ہوا۔جب تک یعقوب(علیہ السلام) کا ایک بھی بیٹا زندہ رہا،مصریوں نے براہ راست بنی اسرائیل پر ہاتھ نہیں ڈالا۔ لیکن جب یعقوب(علیہ السلام) کے بیٹے…
…لاوی کا انتقال بھی ہواتب مصریوں کا بنی اسرائیل کے بارے میں طرز عمل کھلم کھلاتبدیل ہوا۔ مصریوں نے رفتہ رفتہ بنی اسرائیل کو غلام بنا نے کا عمل شروع کیا۔مصریوں کا سب سے پہلا جارحانہ قدم یہ تھا کہ انہوں نے بنی اسرائیل کو اُن کی جائیدادوں،کھیتوں،باغوں سے محروم کر دیا۔اس دشمنی پر…
…بھی انہوں نے بس نہیں کیا بلکہ دوسرے ہر ممکن طریقے سے انہوں نے بنی اسرائیل کو ستایا۔مصریوں کی اس نفرت کا سبب خوف اور حسد تھا کیونکہ بنی اسرائیل کی آبادی معجزاتی طور پر بہت بڑھی چکی تھی .قلیل مدت میں اُن کی تعداد ستر سے بڑھ کر ساٹھ ہزار ہو گئی۔بنی اسرائیل کی عظیم الشان جسمانی…
…مضبوطی کو بھی مصری خطرے کی گھنٹی سمجھتے تھے۔اس دوران مصریوں اور بنی اسرائیل کے بھائیوں ادومیوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی۔اس جنگ میں بنی اسرائیل نے مصریوں کا ساتھ دیا اور ایسی بہادری دکھا ئی کہ مخالف لشکر شکست کھا گیا۔مصریوں نے بنی اسرائیل کی مدد سے فتح تو حاصل کرلی لیکن وہ اس کی…
…بہادری اور قوت سے بیحد خائف ہوئے" فراعنہ مصر کے مظالم پر اور بنی اسرائیل کی ذلت و خواری پر اللہ کی رحمت جوش میں آئی۔چنانچہ تورات کے مطابق 430 سال تک مصر میں بدترین غلامی اور انتہائی ذلت و جبر کی زندگی بسر کر نے بعد اللہ تعالیٰ نے ان پر احسان اور فضل و کرم فرماکر ان کے درمیان…
…حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر اگلے تھریڈ میں ان شاءاللہ 🙏
#پیرکامل
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!