My Authors
Read all threads
"ترک ناداں سے ترک داناں تک "
حضرت شیخ محمود آفندی 1929 میں پیدا ہوئے آپ اپنے شیخ کے مشورے سے سرحدی علاقے سے اٹھ کر مرکزی شہر استنبول تشریف لے آئے، یہاں سلطان محمد فاتح سے منسوب علاقے "فاتح" میں "اسماعیل آغا" نامی علاقہ شہر کے پوش علاقوں میں شمار ہوتا تھا👇
#رمضان_كريم
اس میں شیخ الاسلام حضرت اسماعیل آغاآفندی رحمہ اللہ کی مسجد تھی جو خلافت‌ عثمانیہ کے زمانے میں "شیخ الاسلام" کے لقب سے ملقب تھے.
سلطان محمد فاتح کے زمانے میں قسطنطنیہ فتح ہوا تواس مسجد کے قریب ایک قدیم چرچ تھا جو عیسائی حضرات کے نزدیک آیا صوفیا کے بعد ایک عظیم حیثیت رکھتا تھا
عیسائیوں کے دو مشہور فرقوں میں سے کیتھولک فرقے کا مرکزی مقام "ویٹی کن سٹی" روم میں واقع سینیٹ پیٹر کلیسا ہے. آرتھوڈوکس فرقے کے نزدیک یہی مقام اس چرچ کو حاصل تھا، حضرت شیخ محمود آفندی جب اس محلے میں آئے تو آپ کو بیک وقت دو چیلنج درپیش تھے
ایک تو یہ کہ آرتھوڈوکس فرقے کے عیسائی اس چرچ کے گرد واقع تمام عمارات خريد کر ویٹی کن سٹی کے متوازی عیسائی ریاست قائم کرنا چاہتے تھے اس غرض کے لیے دنیا بھر میں موجود اس فرقے کے لوگوں نے تجوریوں کے منہ کھول رکھے تھے، یہ علاقہ گولڈن ہارن کے قریب شہرکے قیمتی علاقوں میں سے ایک تھا.
دوسرا یہ کہ حضرت کی جو مسجد تھی وہ گیارہویں صدی میں تعمیر کی گئی ایک تاریخی مسجد تھی، اس کے اندرونی ہال کو عین خانہ کعبہ کی اندرونی پیمائش کے عین مطابق بنایا گیا تھا اور یہ اپنے وقت کے شیخ الاسلام کی مسجد تھی لیکن سیکولرازم کی تباہ کاریاں کہ
آپ کو یہاں کام کرتے ہوئے 18 سال ہوگئے تھے، کوئ نمازی مسجد نہیں آتاتھا، گویا دوسرا چیلنج آپ کو اندرونی طور پر پیش تھا کہ غیروں کی دست برد سے اپنی میراث بچانے کے ساتھ اپنے مسلمان بھائیوں کو کس طرح متوجہ کیاجائے کہ
اگر وہ مذہب چھوڑ بیٹھے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ دنیا کے دوسرے مذاہب سے جوہم سے مکالمہ اور مقارنہ یا مقاربہ کے لیے بےچین رہتے ہیں، اپنا مذہب چھوڑ دیا ہے یا سیکولر کہلوانے کے بعد اپنے مذہبی منصوبوں سے دستبردار ہوچکے ہیں
وہ تو صبح شام اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں اور خطرہ ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی طرح استنبول (اسلام بول) میں دوسرا "ویٹی کن سٹی" نہ بن جائے.
حضرت کے خلفاء فرماتے ہیں کہ حضرت شیخ نے اس مسجد میں 30 سال امامت کی، پہلے 18 سال تک کوئی مسجد نہیں آتاتھا، حضرت خود گھر گھر جاتے اور محلے والوں سے کہتے "میں ہروقت مسجد میں ہوتا ہوں اگر کوئی کام پڑ جائے تو مجھے یاد رکھنا خادم کو ہرمشکل میں اپنے ساتھ حاضر پاؤگے"
18 سال بعد اللہ اللہ کرکے برف تڑخی، جمود پگھلا، شیخ کی توجہات اور دعائیں رنگ لائیں اور مسجد میں باجماعت نماز شروع ہوگئی، آج یہ عالم ہے کہ اس محلے میں کوئی گھرایسا نہیں جہاں سے داڑھی اور عمامہ کے مسنون حلیہ میں مرداور مکمل شرعی پردہ میں خاتون آجانہ رہے ہوں.
حضرت نے اپنے مریدوں کوتاکید کی کہ پورے علاقے پر کڑی نظر رکھیں، کوئ بھی مکان، جائداد بکتی ہوئ نظر آئے تو اسے خریدنے میں پہل کریں، مذکورہ چرچ کے قریب ایک اور مسجد تھی، حضرت نے اس میں "مثنوی شریف" کا درس شروع کردیا رفتہ رفتہ یہ درس اتنا مقبول ہوا کہ اس مسجد کانام ہی مثنوی خانہ پڑگیا
اللہ تعالیٰ نے آپ کو دونوں محاذوں پر کامیابی عطاکی آپ کے اپنے مسلمان بھائی مسجد سے ایسے جڑے کہ اس کے ساتھ عظیم خانقاہ، مدرسہ اور فلاحی ادارہ تعمیر کرڈالا جو آج ملک بھر میں احیائے اسلام یا رجوع الی الاسلام کا استعارہ علامت سمجھا جاتا ہے.
عیسائ حضرات قریب کی جگہیں کیا خریدتے، چرچ کو ہی تالا لگا کر بیچنے تک کی باتیں کرتے ہیں،
#رمضان_كريم
Please unroll @threadreaderapp
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with محمد جمیل

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!