My Authors
Read all threads
سائنسانوں کا کہنا ہے کہ لوہا اس زمین اور نظام شمسی کا حصہ نہیں ہے۔ کیونکہ لوہے کے پیدا ہونے کے لئے ایک خاص درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمارے نظام شمسی کے اندر بھی موجود نہیں۔ لوہا صرف سوپر نووا supernova کی صورت میں ہی بن سکتا ہے۔ یعنی جب کوئی سورج سے کئی گنا بڑا ستارہ 1/11
پھٹ جائے اور اس کے اندر سے پھیلنے والا مادہ جب شہاب ثاقب meteorite کی شکل اختیار کرکے کسی سیارے پر گر جائے جیسا کے ہماری زمین کے ساتھ ہوا۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ ہماری زمین پر بھی لوہا اسی طرح آیا۔ اربوں سالوں پہلے اسی طرح شہاب ثاقب meteorites اس دھرتی پر گرے تھے جن کے اندر 2/11
لوہا موجود تھا۔اللہ سبحان وتعالی نے یہی بات قرآن میں بیان فرمائی ہے، 1400 سال پہلے اس بات کا وجود تک بھی نہیں تھا کہ لوہا کیسے اور کہاں سے آیا۔

عرب کے صحراؤں میں تو لوہے کا استعمال بھی صرف تلوار اور ڈھال کے لئے ہوتا تھا۔
قرآن کی 57 ویں سورة کا نام الحدید ہے جس کا مطلب 3/11
لوہا ہے۔ لوہے کے نام پر پوری سورة موجود ہے اور اسی سورة کی آیت میں اللہ فرماتا ہے کہ: "اور ہم نے لوہے کو اتارا، اس میں سخت قوت اور لوگوں کے لئے فائدے ہیں۔” (سورة الحدید، آیت نمبر 25) سبحان اللہ۔ قرآن میں موجود یہ سائنسی حقائق اس بات کی دلیل ہے کہ یہ رب کا سچا کلام ہے۔ جو 4/11
اس آخری پیغمبر پر نازل ہوا جو اُمی یعنی پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے۔

سورہ حدید آیت 4
"وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم 5/11
ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے"

یعنی اللہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتی ہے اور جو اس سے نکلتی ہے۔

اس سے بھی زیادہ حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ لوہا زمین کے بالکل درمیان میں ہے۔ اور لوہے کی بدولت مقناطیسی 6/11
لہریں زمین کے گرد پیدا ہوتی ہیں جس سے زمین پر سورج کی الٹرا ریز اثر انداز نہیں ہو سکتی اور یہ وائرلیس کمیونیکیشن میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

اب حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ قرآن میں 114 سورتیں ہیں اور سورہ الحدید کا نمبر 57 ہے یعنی سورت حدید عین قرآن کے بیچ میں ہے۔ اور 7/11
لوہا اسی طرح زمین کے درمیان ہے۔ یعنی اللہ نے اس سورہ کی ترتیب بھی اسی حساب سے رکھی جو کہ ایک معجزے سے کم نہیں۔

یہ بات حقیقت ہے کہ لوہے کے بنا زمین پر زندگی تقریبا نا ممکن تھی۔ لوہا ہیموگلبن کی صورت میں ہمارے خون میں موجود ہے، جو کہ خون میں آکسیجن کو پورے جسم پہنچانے کام 8/11
کرتا ہے۔

آئیے اب اسی تحقیق کو علم الاعداد کی روشنی میں پرکھتے ہیں
عربی زبان کے 28 حروف ہیں اور ہر حرف سے کوئی عدد منسوب ہے.حروف کو مختلف ترتیب سے لکھا جاتا ہے.

ا کے لئے 1 ب کے لئے 2 کا عدد ہے ج کے لئے 3 اور د کے لئے 4، اسی طرح مختلف حروف کے مختلف اعداد

اسی طرح الحدید 9/11
میں ا ل ح د ی د الفاظ ہیں۔ اسکے ابجد الفاظ درج زیل ہیں۔
1 + 30 + 8 + 4 + 10 + 4 = 57
الحدید سورت کا نمبر بھی 57 ہے۔

اب آتے ہیں لفظ حدید کی طرف۔
حرف حدید میں چار الفاظ ہیں ح د ی د۔ اسکا ابجد نمبر ہے
8+ 4 + 10 + 4 = 26

اب آپ سوچیں گے کہ 26 کیا چیز ہے؟؟؟

جی جناب یہ لوہے کا 10/11
ایٹومک نمبر ہے۔

Atomic number of iron is 26

یہ تھیں کچھ معلومات لوہے کے بارے میں جو مجھ تک پہنچیں اور میں نے سوچا کہ آپ لوگوں تک پہنچا دوں۔ امید ہے اس سے آپکے علم میں بھی کچھ اضافہ ہوگا۔
دعاؤں میں یاد رکھئے 🙏
#پیرکامل 11/11
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!