My Authors
Read all threads
*کچھ الزامات کا جائزہ*

محمد بن قاسم کے سندھ پر حملے اسباب و مقاصد کے عنوان سے لکھی گئی تحریر پر کچھ افراد نے ایسے تبصرے کئے ہیں جو تاریخی حقائق سے میل نہیں کھاتے۔ ان میں سے کچھ کی وضاحت کرنا ضروری ہے۔
*کیا راجہ داھر بہن سے ہمبستر ہوتا اور لڑکیوں کو چھیڑتا تھا؟*

چند لوگ راجہ داھر پر بہن سے شادی کرنے یا حجاج کو صدا لگاتی کسی معصوم مسلمان لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں،
انہوں نے یہ سارے الزام چچ نامہ سے لئے ہیں۔ یہ کتاب حملہ آور عربوں کے لکھے گئے پروپیگنڈے کا ترجمہ ہے۔ جس دور میں اموی لشکر سندھ پر حملہ آور ہوا تھا اس دور میں سرکاری سرپرستی میں جعلی حدیثیں گھڑنے کا دھندہ عروج پر تھا، اور اسی وجہ سے بعد کے محدثین کو صحیح اور جعلی احادیث میں
فرق کرنے کیلئے علمِ حدیث کی بنیاد ڈالنی پڑی۔ ہندوؤں اور بدھ مت میں بہن سے شادی تو کیا، کزن سے شادی بھی حرام ہے۔ راجہ داھر کے خلاف پروپیگنڈا یہاں کی مقامی ثقافت سے میل نہیں کھاتا ہے نہ ہی اس کو عرب مخالفین کی کتابوں کے علاوہ کسی ماخذ سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔
جس حجاج نے حضرت عبداللہ بن زبیر کی لاش مکہ میں لٹکا کر انکی ضعیف ماں حضرت اسماء بنت ابوبکر کو نکاح کا پیغام بھیجا، حضرت عبداللہ ابن عمر کو حج کے دوران خنجر مروایا، مکہ و مدینہ میں خون بہایا اور عصمتیں لوٹیں، اس کے بارے میں داھر کے بغض میں مبتلا لوگ کیا کہیں گے؟
*کیا راجہ داھر سندھی نہیں تھا؟*

بغضِ داھر میں مبتلا لوگ راجہ داھر کو غاصب ثابت کرنے کیلئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اسکا تعلق کشمیر یا شمالی پنجاب کے خاندان سے تھا اور وہ بھی سندھ پر غاصب تھا۔ اس منطقی مغالطے کے مطابق تو لاھوری خاندان سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم کو اسلام آباد میں
غاصب کہا جا سکتا تھا حقیقتِ امر یہ ہے کہ کشمیر سے گوادر تک کا علاقہ وادئ سندھ کہلاتا ہے۔ پنجابی اور سندھی زبانیں ایک دوسرے کا پرتو ہیں۔ پنجاب کو الگ نام سے پکارنے کا سلسلہ مغلیہ دور سے شروع ہوا۔ سندھی تہذیب کو صوبہء سندھ تک محدود کرنے کا سلسلہ انگریز دور میں شروع ہوا۔
آثار قدیمہ کے مطابق گندھارا، ہڑپہ اور موئنجو دڑو کی تہذیبیں بھی بہت مماثلت رکھتی ہیں۔ محمد بن قاسم کے حملے سے پہلے کابل و کشمیر سے مکران و بمبئی تک کے لوگوں کی زبان اور مذہب ایک ہی تھے۔ راجہ داہر اسی تہذیب کا فرزند اور اسی سرزمین کا مدافع تھا۔
*کیا اپنے لوگوں کے دفاع میں ناکام ہو کر مارے جانے والا داھر ہیرو ہو سکتا ہے؟*

کچھ متعصب افراد یہ پھبتی کس رہے ہیں کہ داھر کیسا ہیرو تھا جو ایک سترہ سالہ لڑکے سے ہار گیا۔ بات یہ ہے کہ سندھ پر حملہ ایک لڑکے نے نہیں، بلکہ ایک فوج نے کیا تھا جس میں ماہر جنگجو شامل تھے اور
جس کا حجاج سے مسلسل رابطہ تھا اور ہر تین دن بعد قاصد آنے کا سلسلہ قائم تھا۔

نیز اس طرح تو ہمارے ٹیپو سلطان، سراج الدولہ اور سکھ بھی طاقتور دشمنوں کے مقابلے میں ہارے۔ لیکن اگر آپ اس شکست کی وجہ سے اپنے آباواجداد کے مدافع کو مطعون کرنا چاہیں تو یہی منطق آپکے ہیرو اسامہ بن لادن
پر کیوں نہ لگائی جائے

آپ کہتے ہیں کہ اسامہ بڑا مجاھد تھا۔ یہ کیسا ہیرو تھا کہ چند بیس سالہ امریکی فوجی ایک ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر آئے اور اسامہ بن لادن کو ہلاک کر کے چلے گئے۔ اب دو مئی پر اسکا نام بھی کوئی نہیں لیتا، نہ اسکی قبر کا کسی کو پتا ہے؟
*کیا محمد بن قاسم پر ایمان لانا مسلمانی کی شرط ہے؟*

اگر کوئی مسلمان ظالم لٹیروں سے لڑنے والے کسی مقامی ہیرو کی حریت پسندی کو اچھا جانے تو اس سے وہ دائرہء اسلام سے خارج نہیں ہو جاتا۔ حجاج اور محمد بن قاسم وغیرہ کو ہیرو ماننا ضروری نہیں ہے۔

*ذرا سوچئے!*
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with رانا علی

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!