My Authors
Read all threads
یہ 2004کا واقعہ ہے، بوسنیا ہرز گوینا کے شہر سرائیوو میں یوتھ ڈویلپمنٹ پیس کانفرنس ہو رہی تھی، اُس کانفرنس میں دنیا بھر سے نوجوان شریک تھے۔ کانفرنس میں معذوروں کی نمائندگی امریکہ کے وکٹر اور پاکستان سے شفیق الرحمٰن نے کی۔ شفیق الرحمٰن بتاتے ہیں کہ میرے لئے فخر تھا👇🏻
کہ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا تھا، یہ وہ دور تھا جب نائن الیون کے بعد دنیا افغانستان کی خبروں سے پاکستان کو منسلک کر رہی تھی، پاکستان کا تشخص مسخ کیا جا رہا تھا چونکہ میرا پہلا عشق پاکستان ہے، میرے لئے یہ خبریں بہت تکلیف دہ تھیں مگر پھر قدرت میرے لئے ایک ایسا لمحہ لے آئی👇🏻
جب میں سینہ تان کر کانفرنس میں شریک ہو گیا۔ اُس کی وجہ کانفرنس میں میری مترجم ایک تیس سالہ خوبصورت خاتون تھی، نیلی آنکھوں اور سنہرے بالوں نے اس کے حسن کو چار چاند لگا رکھے تھے۔ تعارف ہوا تو میں نے بتایا کہ میں پاکستان سے ہوں۔ *یہ سننے کی دیر تھی کہ میری مترجم آگے بڑھی،👇🏻
اُس نے میرا ہاتھ تھامااِسے چوما اور چوم کر آنکھوں سے لگایا۔ اِس غیر متوقع حرکت پر میں حیران ہواوہ میری حیرت کو دیکھ کر بولی کاش ہماری نسلوں میں پاکستانی پیدا ہونا شروع ہو جائیں‘‘*۔ یہ جملہ سننے کے بعد میں مزید حیرت میں ڈوب گیا۔ میں نے خود کو سنبھالتے ہوئے پوچھا تو وہ کہنے لگی👇🏻
’’کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتے ہیں‘‘۔ پہلی ہی ملاقات میں ایسے جملے سن کر مجھے مزید حیرت ہوئی۔ خیر میں نے اُسے بتایا کہ میں شادی کر چکا ہوں مگر آپ بتائیے کہ آپ ایسا کیوں چاہتی ہیں؟ اُس نے لمحہ بھر تاخیر نہ کی اور بتانا شروع کیا کہ ’’جب سربیا کے غنڈے ہم مسلمان لڑکیوں کی عزتوں سے👇🏻
کھیلنا چاہتے تھے تو اُس وقت ہمیں بچانے والے پاکستانی فوج کے جوان تھے۔ بین الاقوامی امن فوج میں شامل پاکستانی جوانوں نے نہ صرف ہمیں بچایا بلکہ وہ ہمیں اپنے کیمپوں میں لے گئے۔ اُنہوں نے ہمیں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی طرح رکھا، جب وہ ہمیں کھانا دیتے تھے تو خود نہیں کھاتے تھے۔👇🏻
ہمارے پوچھنے پر بتاتے تھے کہ ہمارا روزہ ہے۔ کچھ ہفتوں بعد ہمیں پتا چلا کہ وہ ہمیں اپنے راشن سے کھانا دے کر خود بھوکے رہتے ہیں۔وہ پاکستانی فوجی جوان ہمارے بچوں سے بہت پیار کرتے تھے،ہمارے بزرگوں کا بہت احترام کرتے تھے، ہماری حفاظت کرتے ہوئے کچھ پاکستانی جوان شہید بھی ہو گئے تھے،👇🏻
تم پاکستانی بہت عظیم لوگ ہو‘‘۔ اُس کے اِس جملے نے میرا سرفخر سے بلند کر دیا، میں نے اُس کے سر پر ہاتھ رکھا، اپنی بہن سمجھتے ہوئے دعا دی اور پھر اُس سے کہا کہ ’’پاک فوج ہم پاکستانیوں کیلئے فخر کا باعث ہے، *دنیا میں اگر کسی نے غریب اور متوسط طبقے کے افراد پر مشتمل شاندار👇🏻
ادارہ دیکھنا ہو تو وہ پاک فوج کو دیکھ لے*‘‘۔
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with HUMAIRA RAJPUT

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!