My Authors
Read all threads
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم ﷺ

آج کل پاکستان میں ایک تُرکش ڈرامہ #ارطغرل_غازی بہت مشہور ہو چکا ہے۔
یہ ڈرامہ اتنا مشہور ہوا کہ ملک کے وزیر اعظم نے بھی اس ڈرامہ کے بارہ میں کہا ہے کہ نوجوان نسل کو یہ ڈرامہ دیکھنا چاہیے۔
پاکستان ٹیلی ویژن نے اس ڈرامہ کا اُردو زبان میں ورژن نکالا ہے اور YouTube پہ اس ڈرامہ کو چند دنوں کے اندر ہی دو کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ بھی لیا ہے۔
پاکستان کی مشہور و معروف شخصیت قاسم علی شاہ صاحب جن کو کئی ملین افراد سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔ اُن کا #ارطغرل_غازی ڈرامہ کے بارہ میں اپنا خیال یہ ہے کہ اس ڈرامہ کے ڈائلوگز کو سُنہری حروف میں لکھا جانا چاہیئے۔
یہ ڈرامہ اتنا مقبول ہوچکا ہے کہ بقول پاکستانی عوام کے اس ڈرامہ کے کردار مسلم دنیا میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کی نمائندگی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستانی عوام ڈراموں سے کچھ زیادہ ہی متاثر معلوم ہوتی ہے۔اتنا متاثر کہ جتنا خود اِن کرداروں کو ادا کرنے والے بھی معلوم نہیں ہوتے۔
ارطغرل_غازی کو کردار ادا مشہور اداکار انگن الطان دوزیاتان نے ادا کیا ہے۔ بیچارے نے اپنے گھر میں اپنے کتے کے ساتھ ایک تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر کیا ڈال دی۔ پاکستانی عوام تو ہاتھ دھو کر اُس کے پیچھے ہی پڑھ گئی اور اسلام کا سبق پڑھانا شروع کردی۔
اسی طرح اس ڈرامہ کی ہیروئین حلیمہ سلطان کا کردار اداکارہ اسراء بلجک نے ادا کیا۔ اُس نے اپنی ماڈلنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی تو پھر پاکستانی عوام حواس باختہ ہو کر اس عورت کے پیچھے بھی پڑھ گئی اور ناموس اسلام کا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔
اس بات کو ٹوئیٹر کی ایک پاکستانی معروف شخصیت نے بھی نوٹ کیا ۔
#ارطغرل_غازی کے کردار سے تو پاکستان میں سب ہی متاثر دکھائی دیئے اور اسلام کی تعلیمات کا نمائندہ بھی متصور کرلیا لیکن کسی نے اُس کردار پر غور کیا جس سے خود #ارطغرل_غازی متاثر تھا۔ یعنی حضرت ابن العربی رحمہ اللہ؟
یہ مشہور صوفی بزرگ جن کو تمام اولیاء کا خاتم/بادشاہ سمجھا جاتا ہے ڈرامہ میں لوگوں کو نہایت متانت اور محبت سے اسلام کی تبلیغ کرتے دکھائی دیتے ہیں. یقین جانیں ایک جگہ بھی کفر کا فتوی کسی پر لگاتے دکھائی نہیں دیئے۔ #ارطغرل_غازی ان کو اپنا شیخ مانتا اور انکی ہر بات کی پیروی کرتا ہے۔
حضرت ابن العربی اس ڈرامہ میں ایک دن #ارطغرل_غازی اور اُس کے کائی قبیلہ کو جمعہ پڑھاتے دکھائی دیتے ہیں جس میں وہ سورۃ النساء کی آیت نمبر 69 پر خطبہ دیتے ہیں۔
یہ ایک بہت ہی مشہور آیت ہے جسے احمدی جنہیں پاکستانی قادیانی کہتے ہیں اپنی تبلیغ میں بہت پیش کرتے ہیں۔ اس آیت کا عربی متن اور ترجمہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے👇
#ارطغرل_غازی کے شیخ حضرت ابن العربی نے اس آیت سے کیا مطلب لیاہے؟ نہایت ہی دلچسپ ہے۔ مولانا نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف فتوحات مکیہ میں جو تحریر فرمایا وہ بھی پڑھیں نیز اُنکی کتاب کے ٹائٹل پر اُن کا لقب خاتم الاولیاء جو اوپر شیئر کیا ہے دیکھیں اور سوچیں کہ یہاں خاتم کا کیا مطلب ہے
اب سنئے عالم دین جاوید احمد غامدی صاحب کا وہ بیان جو پاکستان کے مولوی آپ کے سامنے آنے نہیں دیتے اور چھپاتے ہیں۔
اب ذرا سوچیں کہ ابن العربی رحمہ اللہ کیا فرماگئے ہیں اور آج کے مولوی آپ کو #ختم_نبوت کے نام پر کونسا منجن بیچ رہے ہیں۔ خدا کے لئے ہوش کے ناخن لیں اور مولویوں سے اپنا پیچھا چھڑائیں۔ قیامت کے دن مولوی نے آپ کی جگہ اللہ تعالیٰ کے حضور جواب نہیں دینا/آپ کو آگے کر کے خود بھاگ جانا ہے
قیامت کے روز وہ لوگ جو ان مولویوں کے پیچھے پڑھ کے اپنی عاقبت بگاڑ رہے ہیں خدا سے عرض کریں گے کہ یا اللہ ہمیں ایک موقع دیدے ہم واپس دنیا میں جاکے ان مولویوں سے اپنی بیزارگی کا اظہار کریں گے جیسے آج یہ ہم کو تنہا چھوڑ کر ہم سے پیچھا چھڑا رہے ہیں۔ لیکن تب بہت دیر ہوچکی ہوگی۔
اے میرے پیاروں ان تمام باتوں کو پڑھنے کے بعد اب یہ نہ کہہ دینا کہ #ارطغرل_غازی کے پیچھے بھی کوئی قادیانی سازش ہے۔

والسلام علی من اتبع الھدی
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with Murabbi Faran Rabbani

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!