My Authors
Read all threads
صلاح الدین ایوبی کی پیدائش جن حالات میں ہوئی وہ دلچسپی سے خالی نہیں۔ اُن کے والد اپنے شہر کے کوتوال کے ڈر سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے گھر سے فرار ہوئے۔ وہ رات بڑی تاریک تھی اور وہ جنگل بڑا گھنا اور ڈرائونا تھا جس میں صلاح الدین نے جنم لیا۔ اُن کے والد نے خدا سے گلہ یہ کیا کہ 1/8
یہ بچہ کیسی سیاہ تقدیر کے ساتھ پیدا ہوا ہے کہ ہم اس جنگل میں یوں بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

وہ نہیں جانتا تھا کہ اس کے سامنے جو بچہ آنکھیں کھول رہا تھا اس کے ہاتھوں عالمِ اسلام کی نئی تاریخ جنم لینے والی تھی اور اہل صلیب کے ظالمانہ قبضے سے بیت المقدس کو آزادی ملنے والی تھی۔
2/8
صلاح الدین ایک خواب کے ساتھ پروان چڑھے اور خود ہی اپنے خواب کی تعبیربن گئے۔ جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے تو مشرق وسطیٰ کے دروازے نصرانی عزائم پر بند کئے جاچکے تھے۔

عین وہی زمانہ تھا جب دنیا کے دوسرے کونے سے صحرائے گوبی کا ایک چرواہا تموجن طوفان بن کر اٹھا اور چنگیز خان کے نام 3/8
سے دنیا پر چھا گیا۔ اس خونخوار وحشی اور اس کے جانشینوں کے ہاتھوں عالمِ اسلام نے جو تباہی و بربادی بپا ہوتے دیکھی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ سطوت اسلامیہ کی تمام علامتیں وسطی ایشیا سے بغداد تک انسانی خون میں ڈبو دی گئیں۔ بغداد کوہلاکو خان نے 1258ء میں تاراج کیا۔

جب اس 4/8
وحشی منگول سالار کی فوج ظفر موج خون کے دریا بہاتی مصر کی طرف بڑھ رہی تھی تو ایک مملوک سردار رکن الدین بیبرس اپنے ایک نائب سے کہہ رہا تھا۔

’’ میں نے بچپن میں ایک خواب دیکھا تھا کہ میں خون کے دریا میں تیر رہا ہوں۔ آسمانوں سے ایک صدا آرہی ہے ۔ میں اوپر دیکھتا ہوں تو مجھے ایک 5/8
تلوار نظر آتی ہے جو میری طرف بڑھی چلی آرہی ہے۔ بیبرس ہاتھ بڑھا اوراسے پکڑ لے۔ میں آسمانی صدا سنتا ہوں۔ میں اس تلوار کو جیسے ہی پکڑتا ہوں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ آج اس تلوار کے استعمال کا وقت آگیا ہے۔ ہلاکو خان کو اس کی موت میری تلوار کی طرف لا رہی ہے۔‘‘

تاریخ جانتی ہے 6/8
کہ "عین جالوت" کے مقام پر تاتاری فوج کا تصادم سلطان بیبرس کی تلوار کے ساتھ ہوا۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ اس جنگ نے فتنہء تاتار کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کچل دیا۔ بیبرس کا خواب عالمِ اسلام کے لئے حیات نو کا پیغام بن گیا۔

دمشق میں سلطان صلاح الدین ایوبی اور سلطان 7/8
بیبرس، دونوں ایک دوسرے سے چند سو گز کے فاصلے پر آخری نیند سورہے ہیں۔

اور ہمیں بھی انتظار ہے ایک خواب کا، جو کوئی آج کا ایوبی یا بیبرس دیکھے🙏
#پیرکامل
۔ 8/8
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!