My Authors
Read all threads
لونڈے بازی پنجاب میں ایک عام مشغلہ سمجھا جاتا رہا ہے اس لئے اکثر اس قبیح جرم کی سزا و جزا جا تعین علاقے کے معززین کی صوابدید پر چھوڑ دیا جاتا ہے اور اس کا عموماً فیصلہ توبہ کرانے اور دو چار چھتر سے لیکر منہ کالا اور گنجا کر کے گدھے پر چکر دلانے تک ہوتا ہے۔ اب اس ہومیوپیتھک سزا
کے بعد لونڈے باز اور شیر ہو جاتا ہے اور پھر جب اس پر دوبارہ ہیجان چڑھتا ہے تو وہ پھر اپنے آپ کو اس علت سے روک نہیں پاتا اور پھر سے کسی معصوم شکار کی تلاش شروع کر دیتا ہے۔ عموماً معصوم بچے بچیاں خاص کر کے غریب گھروں والے ان کے نشانے پر ہوتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر دس میں
سے آٹھ بچوں کیساتھ پنجاب میں کبھی نا کبھی زیادتی ہوتی ہے یا کوشش ہوتی ہے۔ سو اس معاشرے میں جیسے کے مذکورہ خبر میں ہے کے اس علت کا شکار نوجوان اس سے پیشتر دو بار اس قبیح جرم کا ارتکاب کر چکا تھا اور ہر بار علاقہ معززین جو کہ عموما وہی حرام زادے بزرگ ہوتے ہیں جن کے ساتھ بچپن میں
یہ سانحہ سرانجام پا چکا ہوتا ہے اور وہ اپنی لڑکپن، جوانی اور ادھیڑ عمری میں بچپن میں ہوئی اپنے ساتھ زیادتی کا انتقام دوسرے معصوم بچوں سے لے رہے ہوتے ہیں اور ان کو اس جرم کے ارتکاب کرنے والے میں اپنا عکس نظر آ رہا ہوتا ہے اور وہ دانستہ طور پر متاثرہ فریق کو قائل کرتے ہیں کے وہ
مجرم کو معاف کر کے صلح صفائی کر لیں۔ اس طرح کے پنچایتی فیصلوں کے باعث پنجاب میں یہ قبیح جرم جس کی سزا کم از کم عمر قید اور سزائے موت ہونی چاہئے ایک عام سی بد فعلی بن کر رہ جاتا ہے۔ اب چونکہ تعلیم بڑھتی جارہی اور کچھ تنظیمیں اور میڈیا گاہے بگاہے آگہی کے پروگرام کرتے رہتے ہیں
تو کبھی کبھی ایسے معاملات میڈیا اور سوشل میڈیا کے توسط سے سامنے آتے رہتے ہیں ۔
اس قبیح فعل اور جرم کی روک تھام کیلئے سب سے پہلا مورچہ گھر ہے اس وقت جو صورتحال ہے ماں باپ کو یہ حقیقت تسلیم کرنی ہو گی کے انکا معصوم ہر وقت خطرے میں ہے بڑی عمر کا کزن، کوئی رشتے دار، استاد، قاری
محلے دار گھریلو ملازم اور کوئی اس طرح کی شہرت رکھنے والا انسان ان میں سے کوئی بھی کسی وقت آپ کے بچے کا شکار کر سکتا ہے۔ آپ اپنے معصوم فرشتے سے اعتماد قائم کریں اور ایک لمحے کا بھی کسی پر اعتبار نا قائم کریں بچے کو آگہی دیں کے کہاں پر کسی اور کا ٹچ کرنا حدود دے تجاوز ہے اور
فوری طور پر مدد کیلئے کیا کرنا ہے اور اگر ایسی صورتحال سے دو چار ہوں تو ماں باپ کو فوری طور پر اس جانور کی بابت آگاہ کرنا ہے۔ ماں باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود آگاہ ہونے کے بعد فوری طور پر اس جنسی درندے کی بابت قانون نافذ کرنے والے کو آگاہ کریں علاقائی پنچایتوں کے چکر میں نا ۔
پڑیں۔ اہل علاقہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام کیلئے کمیونٹی سیکورٹی سسٹم تشکیل دیں ایسے لوگوں پر نظر رکھیں جو اپنے سے کم عمر بچوں کے ساتھ اٹھ بیٹ رہے ہوں یا ان پر خصوصی عنایات کی بارش کر رہے ہوں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک تصویری ڈیٹا بیس بنائیں جس میں ان تمام ایکٹو اور
نان ایکٹو درندوں کا ریکارڈ ہونا چاہئے اور علاقے میں ہوے ایسے کسی بھی جرم کی تحقیقات ان سے شروع ہونی چاہئں۔
قانون بنانے والی اسمبلیاں فوری طور پر اس جرم کی سزا کو سخت سے سخت کریں مجرم کی اپیل اور معافی کا آپشن ختم کریں اور اس مجرم کے خلاف ریاست بطور مدعی ایف آئی آر میں نامزد ہو
@threadreaderapp please compile
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Enjoying this thread?

Keep Current with #Fun_D_Mental

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!