منفرد Profile picture
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، سوشل ورکر، بلاگر، سیاسی ورکر قوم : مہاجر , وطن : سندھ، جنم بھومی: کراچی ، رہنما : الطاف حسین
Jan 9 14 tweets 3 min read
مصطفی کمال، عمران نیازی، نواز شریف، بلاول بھٹو، اور پاکستان فوج تمام نے 2016 کے بعد سب نے علیحدہ علیحدہ مواقعوں پر یہ دعویٰ کیا کہ انہوں کراچی سے الطاف حسین اور خوف کی سیاست ختم کر دی آج ظفر عباس جیسا انفلوئنشل انسان بھی خوف کے باعث تذبذب کا شکار ہے اور سچ نہیں بول پا رہا ہے۔ کراچی 2016 کے بعد خوف اور دہشت کا شکار ہو اس سے پہلے کراچی آزاد تھا عمران نیازی اور اس کا کلٹ دندناتا ہوا NA246 کا ضمنی الیکشن لڑتا تھا عین الطاف حسین کے گھر المعروف (نائن زیرو) کے سامنے جلسے، ریلیز کرتا تھا۔ اسی طرح پیپلز پارٹی جہاں اس کی اکثریت تھی وہاں انتخابات جیتتی تھی اور
Oct 9, 2024 9 tweets 2 min read
ہندوستان کی مسلمان قوم کی بڑی تعداد ان فاتحین کی اولادوں میں سے ہے جو پچھلے ایک ہزار سال میں عرب، فارس اور ترکستان و افغانستان سے ہندوستان آئے اور حاکم طبقہ رہا، اس کے رفتہ رفتہ اپنا اقتدار مقامی ہندو سکھ اور یورپی طاقتوں کے ہاتھوں کھو دیا۔ اس اقتدار کے کھونے میں سب سے بڑا امر جدید علوم اور ٹیکنالوجی کو اختیار نا کرنا تھا اپنی اس کمزوری پر بطور مسلم کبھی اجتماعی حیثیت میں کام نہیں ہوا اور نا ہی دور دور تک مستقبل میں کو امید دکھائی دیتی ہے۔
اب موجودہ حالات میں اگر دیکھیں تو حالات کی سنگینی میں مزید اضافہ ہو چلا ہے۔ مایوسی کو کفر کہنے والا مسلمان مایوسی
Sep 30, 2024 9 tweets 2 min read
مہاجر قوم پر جناح پور بنانے، اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل کر پاکستان بنانے کے بار بار جھوٹے الزام لگا کر کئی پرتشدد، جان لیوا اور معاشی مقاطعے سے بھرپور فوجی آپریشن کئے گئے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے جبکہ آج صوبہ خیبر پختون خواہ کی ایک قوم پرست جماعت پی ٹی آئی بار بار ریاست پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہے۔ اس جماعت کا کے پی کے کا وزیر اعلیٰ پڑوسی پشتون ملک افغانستان سے لائے گئے دہشتگرد لیکر لشکر کی صورت میں لاہور اور اسلام آباد پر چڑھائی کر چکا ہے۔ ملک کے دوسرے صوبے پنجاب کی خاتون وزیراعلی کے بارے میں رکیک جملے کستا ہے اور ریاست کے قانون
Sep 9, 2024 11 tweets 3 min read
کل سے بہت سے لوگوں نے نائن زیرو پر آتشزدگی پر بات کی میں دیکھتا رہا کہ شائد کسی کو سچ پتا ہو، وجہ پتا ہو، کوئی تو سچ لکھے اپنا پرایا پر یا تو لوگ لاعلم ہیں یا آج بھی خوف کا سحر ان پر طاری ہے۔
افسوس اس بات کا ہے یہ کراچی میں ان لوگوں کی اولادیں ہیں جنہوں نے ۱۸۵۷ کی جنگ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دلی کے شاہی قلعے کی فصیل پر یا تو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے سینے پر گولی کھا کر جان دی یا پھر دلی کے کوچوں بازاروں میں آزادی کیلئے لڑتے ہوے جان دی۔
آج اس قدر بزدل ہو چکی ہے یہ قوم کے اپنے مجرموں کے نام نہیں لے سکتی۔
کچھ ناعاقبت اندیش تو ایسے ہیں جو اس
Aug 19, 2024 12 tweets 3 min read
راوی کہتا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے معاملات اور اس پر لگے الزامات کو دیکھ کر جنرل فیض کو آسان شکار نظر آیا کہ اپنا حصہ بٹورا جائے اور معاملات جب بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ تک پہنچے تو ملک ریاض کے ٹکڑوں پر پلتا ایک چغد مصطفی کمال کو اس معاملے کے حل کیلئے شامل کیا گیا اس موقعے پر اس چغد نے کنور معیز اور اس کے اسلام آباد پراجیکٹ کے حوالے سے جنرل فیض کو ان دلائل کے ساتھ قائل کیا کہ کنور معیز کو ایم کیو ایم لندن کا کہہ کر اٹھاؤ اور مہاجر ہے پیچھے کوئی آواز بھی نہیں اٹھائے گا لیکن اس کو شائد علی رضا عابدی کی حسینیت کا ذرہ بھر بھی اندازا نا تھا کہ وہ تمام تر دہشت
Aug 11, 2024 13 tweets 3 min read
سندھ کے شہری علاقوں، خصوصاً کراچی اور حیدرآباد، میں مہاجر قوم ایک اہم اور نمایاں سیاسی قوت کے طور پر ہمیشہ سے موجود رہی ہے۔ مہاجر قوم نے قیام پاکستان کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں معاشی اور سماجی میدان میں نمایاں کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ ساتھ سیاسی طور پر بھی اپنا مقام بنایا لیکن حالیہ دہائیوں میں مہاجر قوم کی سیاسی حالت میں شدید زبوں حالی دیکھی جا رہی ہے، مہاجر قوم کی سیاسی قیادت کا بحران اس زبوں حالی کا ایک اہم سبب ہے۔ ایم کیو ایم، جو کہ مہاجر قوم کی سیاسی نمائندگی کا سب سے بڑا پلیٹ فارم تھا، اندرونی اختلافات اور قیادت کے جھگڑوں کی وجہ سے کمزور
Jun 5, 2024 13 tweets 3 min read
کیا الطاف حسین بے گناہ ہیں؟

جی الحمداللہ ، الطاف حسین بھائی اسی طرح سے بے گناہ ہیں جیسے ایک قومی رہنما کو ہونا چاہیئے۔ اس کی دلیل آپ کو برطانیہ کی عدلیہ، کراؤن پرسیکیوشن اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات پڑھ کر مل سکتی ہے۔ جنہوں نے ان پر کرمنل، مالی اور دیگر معاملات پر تحقیقات کی اور بے قصور قرار دیا۔

کیا کراچی میں خون کی ہولی نہیں کھیلی گئی؟
کراچی میں خون کی ہولی بالکل کھیلی گئی۔ اس کے کئی ادوار ہیں ۔ جیسے بانوے تا اٹھانوے اس دور میں کراچی میں ریاستی سرپرستی میں مہاجر قوم پر جناح پور بنانے کا جھوٹا الزام لگا کر ان کے خون کی ہولی کھیلی گئی اور پھر
Dec 23, 2023 9 tweets 2 min read
پچھلے آٹھ سال میں کراچی کے شہریوں سے لوٹی دولت کا ایک بڑا حصہ اس وقت انتخابات میں استعمال ہو گا اور اس کا سامنا الطاف حسین بھائی کے تہی دست آزاد امیدواروں سے ہو گا جن کے پاس نا تو تجربہ ہے نا وسائل ہیں اس بے سروسامانی میں بطور ووٹر شائد وہ آپ کو وہ تمام لوازمات نا فراہم کر سکیں جو عموما انتخابات میں فراہم کئے جاتے ہیں۔ جیسے ووٹ کارڈز کی فراہمی جگہ جگہ الیکشن کیمپس اور دفاتر رنگ برنگے بینروں اور پرچموں کی بہار، برقی قمقموں سے سجی کارنر میٹنگز اور لمبی لمبی ریلیاں۔ کیونکے تمام امیدواران قریبا وہ لوگ ہی ہوں گے جن کے گھروں میں کفایت شعاری مہینہ ختم ہونے
Dec 12, 2023 8 tweets 2 min read
ایم کیو ایم سوشل میڈیا ونگ، الطاف بھائی کے چند بیانات کو لیکر تحریک انصاف کے ان سوشل میڈیائی دہشتگردوں کے ساتھ چشم پوشی سے کام لے رہا ہے۔ وہ تواتر کے ساتھ ہر فورم پر اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کا پرچار کرتے پائے جاتے ہیں اور دوسری جانب جن لوگوں کو اس کا منہ توڑ جواب دینا ہے وہ صم بکم
Image بنے بیٹھے ہیں۔ الطاف بھائی کے عمران خان کے ساتھ ہوئی، ہوتی زیادتی پر آواز بلند کرنا انکے فلسفے حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے عین مطابق ہے اور ان کے مرتبے کے حساب سے ہے۔
لیکن ایم کیو ایم کی درجہ دوم قیادت اور سوشل میڈیا کو ایسے دہشتگردوں کو برابری کا جواب دینا ہو گا۔ آپ سے
Aug 14, 2023 13 tweets 3 min read
1۔ پاکستان کو جوڑنے والی پاک فوج ہے، اس فوج کو کمزور کیا جائے۔
جواب : دنیا بھر میں ملک کو جوڑنے کیلئے آئین، مقننہ اور عوام ہوتے ہیں صرف پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں بارڈر پر کھڑی چند لاکھ فوج یہ سمجھتی ہے کہ اس نے یہ ملک جوڑ رکھا ہے۔
2۔ پاکستان کی عوام اور پاکستانی فوج کے درمیان تعلق توڑا جائے۔
جواب : پاکستان کی عوام سے تعلق خود کو بالادست سمجھنے والی فوج، عام سویلین کو بلڈی سویلین جیسے تضحیک زدہ القابات سے نوازنے والی کوئی اور نہیں یہ فوج ہے۔ عام عوام اور اپنے درمیان ڈی ایچ اے، عسکری، اور دیگر فوجی رہائشی منصوبے اور گیٹڈ کمیونیٹیز بنا کر خط تنسیخ
Aug 11, 2023 8 tweets 2 min read
شیخ مجیب الرحمٰن کو جب پولیس پکڑنے جاتی تھی تو ان کے سیاسی کارکنان ٹھیک ویسے ہی انکو مار بھگاتے تھے جیسے نیازی کے کارکنان پنجاب پولیس کو مار کر بھگا دیتے تھے اور یہی سلسلہ کافی عرصہ تک چلتا رہا۔۔۔
آخر کار فوج انہیں گرفتار کرنے گئیں اور مجیب الرحمٰن نے گرفتاری دے دی گرفتاری کے بعد منصوبہ یہ تھا کہ انہیں راستے میں ہی مار دیا جائے گا اور الزام لگایا جائے گا کہ انتہا پسند بنگالیوں نے یہ کام کیا ہے۔۔۔ جب اس پلین پر عمل نہ ہوا تو شیخ مجیب کو دوران گرفتاری تضحیک کی گئی اور تشدد کیا گیا اس سب پر بھٹو نے یادگار کلمات کہے “اللہ کا شکر ہے آج پاکستان بچا لیا گیا”
Jul 12, 2023 14 tweets 4 min read
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق کورنگی ریلی کے شرکا کو ریلی نکالنے اور نعرے بلند کرنے کے الزام کے تحت نسل پرست حکومت سندھ کے ایما پر گرفتار کیا گیا تھا ان کو آج کراچی کی ایک مقامی عدالت کے مجسٹریٹ نے پانچ پانچ ہزار کے ذاتی مچلکوں کی ضمانت پر رہا کر دیا تھا لیکن ان

کی رہائی سے قبل ہی متعصب اور نسل پرست سندھ حکومت نے بد نیتی اور روایتی فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوے ایم پی او 16 کے قانون کے تحت دوبارہ سے حراست میں لے لیا۔ مذکورہ ہے کیا ؟

شق 16 افواہ سازی وغیرہ پر روک لگانے کے لیے کارروائی کی جا سکتی ہے۔
نقض امن کے قانون کی اس شق کو عرفِ عام
Jun 20, 2023 7 tweets 2 min read
کامیابی کے حصول میں تین نمایاں چیزیں زہر قاتل ہیں۔ اور ایک ضمنی ہے جو کے عموماً ضعیف الاعتقادی کے زمرے میں آتی ہے۔ مگر سب سے دلچسپ بات یہ ہے کے ان سب پر فوقیت پانا آپ کی قوت ارادی پر منحصر ہے۔
؀۱ آرام طلبی سے باہر نا نکلنا۔
؀۲ خود اعتمادی کی کمی
؀۳ شارٹ کٹ اور آسانی۔ آرام طلبی (کمفرٹ زون) سے باہر نا نکلنا فطرت انسانی اور نفسیاتی عمل ہے۔ کوئی بھی انسان اس سے باہر نکلنا نہیں چاہتا اور کامیابی ہمیشہ تبدیلی اور اس دائرے سے باہر نکلنے پر ملتی ہے۔ سو کوشش کیجئے اور اپنی زندگی میں تبدیلی لائیے، نئے گروپس جائن کیجئے اور نت نئے آئیڈیاز تلاش کیجئے
Jun 18, 2023 10 tweets 3 min read
آج عرصہ تیراہ برس میں پہلی بار امریکہ میں رہائش کے دوران کسی قدرتی آفت کے بغیر بجلی کی فراہمی میں تعطل ہوتا دیکھا، صبح کے ساڑھے دس بج رہے تھے، سو پہلا گمان یہ ہوا کے گھر کے کسی فیوز یا کسی اور جگہ پر فالٹ آ گیا ہے سو میں گھر کی مین بورڈ اور دیگر چیزیں چیک کرتا رہا لیکن کچھ نا ملا پھر سوچا کے فون اٹھا کر بجلی کمپنی سے بات کی جائے تو فون اٹھانے پر چند نوٹیفیکیشن سامنے موجود تھے ان کو کھولنے پر پتا لگا کے ان میں سے دو بجلی کمپنی کی جانب سے ہیں پہلا سوا دس بجے کا تھا جس میں مجھ کو اطلاع دی گئی تھی کے میرے علاقے کی فلاں فلاں لوکیشن پر فالٹ ہے اور دوسرا پونے
Apr 30, 2023 17 tweets 6 min read
ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے مرجر سے کچھ عرصے پہلے کراچی کے ضمنی انتخاب میں ہوے کمالو پر حملہ جو کے از خود اسٹیج کیا گیا تھا اس کی تفصیل کمالو کے ایک قریبی نے گوش گزار کی۔ تفصیل کے مطابق کمالو کی شروع دن سے خواہش تھی کے ایم کیو ایم پاکستان کو بھی اس کے ہینڈ اوور کیا جائے اور #مروت_قومی_موومنٹ بنا کر اس کو قائد تحریک لگا دیا جائے۔ اس ضمن میں پہلی کوشش قارئین کو یاد ہو گا کے جب فاروق ستار کنوینر تھا تو اس نے ایک پریس کانفرنس میں اس مرجر کا اعلان کیا لیکن چند گھنٹوں ہی میں عامر خان نے اس مرجر کو مسترد کر دیا اور کمالو کی کیفیت اس لومڑ
Apr 28, 2023 5 tweets 3 min read
رینجرز اور #مروت_قومی_موومنٹ کی شراکت میں چلتے بہت سے مافیائی طرز کے کاروباروں میں سے ایک کاروبار چوری، ڈکیتی، موبائل اسنیچنگ اور بھتہ وصولی کا ایک کردار اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
بیان کے مطابق موصوف کسی میجر کے مخبر بھی ہیں اور بیگناہ مہاجروں کو اٹھوا
#MuhajirLivesMatter کر اغوا برائے تاوان جیسے قبیح جرائم کا ارتکاب بھی کیا جاتا ہے۔
رینجرز کے ان مخبر خاص میں چند خواتین بھی شامل ہیں جو بظاہر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، بلاگرز کا دکھایا کرتی ہیں لیکن ان کا اصل دھندہ کسی بھی مہاجر کو ایم کیو ایم لندن یا الطاف حسین بھائی کا کارکن کہہ کر اغوا کروانا ہے
Apr 25, 2023 7 tweets 3 min read
یہ ساتھی ہمت نہیں ہارے بلکے ظلم اور فسطائیت ان سے ہاری ہے۔ ان میں سے اگر کسی ایک پر بھی مقدمہ ہوتا تو یہ عدالت ہوتے اور کیس چلتا لیکن ایسا نہیں ہوا اور بالاخر اس بنانا ریپبلک الباکستان میں بنا کسی جرم کے کئی کئی سال کی قید و بند کاٹنے کے بعد ان بیگناہوں کو صرف اس بندر کمال Image کیلئے کام کرنے پر رضامندی کے وعدے پر چھوڑ دیا گیا۔ ایک سیاسی ورکر کی اس سے زیادہ کیا تذلیل ہو گی کے پہلے تو ظلم و ستم کر کے اس کو اس کے نظریات پر سمجھوتہ کرنے پر رضامند کیا جائے اور پھر اس کی اپنے نظریات پر مجبوری میں ہوے سودے کی تصویریں لگا کر اسکا ڈھول پیٹا جائے۔ مہاجر قوم کے
Apr 24, 2023 4 tweets 2 min read
کراچی میں عید سے قبل سیاسی کارکنان کی جبری گمشدگی کے واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔ بنا کسی ایف آئی آر اور وجہ کے سیاسی کارکنان کو جبری اغوا کر کے سیف ہاوسز میں قائم عقوبت خانوں میں بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اہل خانہ سے دس سے بیس لاکھ روپوں کی وصولی کی جا رہی ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت شائد ایک ہفتہ قبل عید منانے اپنوں میں جا چکی ہے۔ جس قدر ظلم اور بربریت اہالیان کراچی پر پچھلے دس سالوں میں پیپلز پارٹی کی نام نہاد جمہوری حکومت نے ڈھایا ہے اس کی مثال ناپید ہے۔ پیپلز پارٹی کی کراچی قیادت کی مجرمانہ خاموشی بھی اس نسل پرستانہ مظالم
Apr 24, 2023 5 tweets 3 min read
#MuhajirLivesMatter کرتے ہیں اسی لئے چند دن پیشتر @DunyaNews کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوے ایک سازش کا آغاز #مروت_قومی_موومنٹ کے ایک پیڈ ٹاؤٹ جنید علی حفیظ نے ریاستی اداروں کا نام استعمال کرتے ہوے جھوٹی رپورٹ پیش کی تو اس رپورٹ کا ہم نے اپنے ایک گزشتہ تھریڈ میں پوسٹ مارٹم کیا Image اور اس سازش کا پردہ چاک کیا جس میں #مروت_قومی_موومنٹ کے بانیان مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی جانب سے انضمام کے بعد مکمل اختیار اور کنٹرول لینے کیلئے انضمام سے پہلے کے فعال رابطہ کمیٹی کے ممبران، اور ذمہ داران کو راستے سے ہٹانے کی پلاننگ تیار کی گئی ہے اور اسی ضمن میں گراؤنڈ
Apr 23, 2023 5 tweets 3 min read
#MuhajirLivesMatter کے عنوان کے تحت ایک نیا ہیش ٹیگ اب وقت کی ضرورت بنتی جارہی ہے جب سے #مروت_قومی_موومنٹ والوں کو اپنی ناکامی کا احساس ہوا ہے اپنی خفت مٹانے کیلئے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے ذریعے مہاجر نوجوانوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے جبری اغوا اور غائب کروا کر ان پر تشدد اور خاموش کروانے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے میں اس معاملے میں @OfficialDGISPR @SindhCMHouse @CMShehbaz @RanaSanaullahPK سمیت دیگر سیاسی لیڈران کی توجہ #کراچی میں ایسے ماورائے آئین و قانون اقدامات کی طرف دلانا چاہوں گا۔ اور سول سوسائٹی اور عام سیاسی کارکنان
Apr 22, 2023 4 tweets 2 min read
مصطفی کمال اور خالد مقبول صدیقی کا جوائنٹ وینچر #مروت_قومی_موومنٹ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کئی کڑوڑ روپوں کی مدد سے بنائی گئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور بلاگرز کی کمپینز ایک کے بعد ایک کر کے ناکام ہوتی جا رہی ہیں۔ ان نتائج کو لیکر اس وقت سابقہ پی ایس پی کے کنٹٹوں پر مشتمل کام کرنے والا سوشل میڈیا ونگ اس بربادی اور ناکامی کا ذمہ دار سابقہ سوشل میڈیا ونگ کو قرار دیتا ہے۔ ان جا دعوی ہے کے ابھی تک عامر خان کے گروپ کے فنٹرز ان کی صفوں میں چھپے بیٹھے ہیں اور وہ ان کی مہمات کو ناکام بناتے ہیں۔ دوسری جانب