My Authors
Read all threads
بھیڑیا

لوگ اکثر اوقات بھیڑئیے کی بات کرتے ہیں سوشل میڈیا پر لیکن بہت کم لوگ اس کی خصوصیات سے ناواقف ہیں چلیں آج اسکی معلومات آپ لوگوں تک پہنچائی جائیں ۔ سب سے پہلے یہ جان لیں کہ ایک اکیلا بھیڑیا ہزار کے برابر ہوتا ہے اسلیے کبھی اس کو اکیلا سمجھ کر اسکے پاس مت جائیں 👇
بھیڑئیے گروہ کی شکلوں میں رہتے ہیں انکے قبیلے ہوتے ہیں ہر قبیلے میں پندرہ بھیڑئیے ہوتے ہیں اور یہ ایک خاندان کہلاتا ہے خاندان کے سربراہ کو الفا کہا جاتا ہے نر الفا اور مادہ الفا عربی میں اسکو الف ( البار ) کہا جاتا ہے جسکے معنی ایک میں ہزار ہیں یہ گوشت خور ہوتا ہے 👇
یہ زیادہ تر برفانی علاقوں میں پائے جاتے ہیں ان کی ایک سے زیادہ قسمیں ہیں یہ خاکستری رنگ کے ہوتے ہیں بھیڑئیے کی آنکھیں کسی سرچ لائٹ کی طرح تیز روشن ہوتی ہیں اللہ نے اسکی آنکھوں میں جنات کو دیکھنے کی صلاحیت رکھی ہے یہ اپنی آنکھ کی بدولت پلک جھپکتے جن کو شکار کرکے اسے ہلاک کر سکتاہے
بھیڑیا ایک وفادار اور بہادر جانور ہے ۔ یہ شیر جس کو جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس سے بھی نہیں ڈرتا بلکہ یہ جنگل میں موجود ہر جانور کو اپنا غلام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اسکی بہادری اس چیز سے عیاں ہے کہ شیروں کے نرغے سے بھاگتا نہیں مقابلہ کرتا ہے یا مر جاتا ہے پیٹھ نہیں دکھاتا 👇
اسکی خوبیوں میں سے سب سے اچھی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنے والدین کا خوب خیال رکھتا ہے جب وہ بوڑھے ہو جاتے ہیں تو یہ انکے لیے شکار کرتا ہے اور انہیں کھلاتا ہے ۔ اسکے علاوہ یہ دیگر جانوروں کی طرح اپنی بہن یا ماں کو بری نظر سے نہیں دیکھتا اور تاحیات اپنی مادہ کا ہی وفادار رہتا ہے
اگر اسکے قبیلے کا کوئی بھیڑیا مر جائے تو یہ تین ماہ تک اسکا سوگ مناتا ہے ایک ہی جگہ پر کھڑا ہو کر ۔ اگر بھیڑیا کسی انسان پر حملہ کرے اور وہ انسان اسکو زخمی کر دے تو یہ فرار ہو جاتا ہے کیونکہ اس صورت میں اسکے ساتھی بھیڑئیے انسان کو چھوڑ کر اسے کھانے کو دوڑتے ہیں 👇
بھیڑیا ایک آنکھ سے سوتا ہے اور دوسری آنکھ سے آس پاس نظر رکھتا ہے جب ایک آنکھ سے نیند پوری کر لیتا ہے تو دوسری آنکھ کو بند کر لیتا ہے ۔ یہ ہر وقت حالتِ جنگ میں ہوتا ہے لہذا انسانوں کو اس سے محتاط رہنا چاہیے اگر کوئی بھیڑیا اپنے قبیلے کا سردار ہو تو وہ قبیلے پر کڑی نظر رکھتا ہے 👇
ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہوئے نظم و ضبط کا حیرت انگیز مشاہدہ کیا گیا ہے بھیڑئیوں سے متعلق ۔ جب یہ کہیں ہجرت کرتے ہیں تو سب سے آگے بوڑھے اور بیمار بھیڑئیے ہوتے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر پانچ طاقتور بھیڑئیے ان بوڑھے بھیڑئیوں کے ساتھ ہوتے ہیں تاکہ انکی دیکھ بھال کی جا سکے 👇
انکے پیچھے تیسرے نمبر پر مستعد اور طاقتور بھیڑئیے ہوتے ہیں جو کسی بھی حملے کی صورت میں باقاعدہ حملہ آور ہوتے ہیں دشمن پر ۔ سب سے آخر میں انکا سربراہ ہوتا ہے جو ان سب کی نگرانی کرتا ہے کہ آیا کوئی غفلت تو نہیں برت رہا اپنے کام سے ۔ یہ اسکی ذھانت کی اعلی مثال ہے 👇
بھیڑیا کسی کا احسان نہیں لیتا بالفرض کوئی اس پر احسان کر دے تو پھر یہ رہتی زندگی تک اسکا وفادار رہتا ہے ناں صرف یہ بلکہ اس کا قبیلہ بھی اور جب تک اس کا محسن زندہ رہے یہ اسکی حفاظت کرتے ہیں سب سے دلچسپ بات یہ اپنا سردار باقاعدہ طور پر خود منتخب کرتے ہیں یعنی یہ بھی جمہوری ہوتے ہیں
یہ بھیڑئیے کی چیدہ چیدہ معلومات ہیں باقی اس پر کافی لوگوں نے لکھا بھی ہے اور اس کو فلمایا بھی گیا ہے ۔ بھیڑیا چنگیز خان کا پالتو جانور تھا جس کے باعث یہ منگولوں کا قومی جانور کہلایا جاتا ہے ۔ ترک بھی شیر سے زیادہ بھیڑئیے کو پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ اعلی نسل کا جانور ہے والسلام 👍
ایک بات رہ گئی ۔ کوئی بھی بھیڑئیوں کا قبیلہ اپنے علاقے میں دوسرے بھیڑئیے کو برداشت نہیں کرتا اور یہ اس معاملے میں باقاعدہ خون ریزی کرتے ہیں بالفرض کوئی قبیلہ کسی دوسرے قبیلے کے باڈر تک آجائے تو یہ مخصوص آواز میں چیخ کر انہیں ہوشیار کرتے ہیں یعنی وارننگ دیتے ہیں 😎
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with شیر کا شکاری ®™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!