My Authors
Read all threads
1/ ہمارا عقیدہ ہے کہ "ملائکہ" وجود رکھتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک کو خاص امر کے لئے مقرر کیا گیا ہے.

قرآن کریم کی بہت سی آیات میں ملائکہ کی صفات، خصوصیات، ان کے کام اور ذمہ داریاں بیان ہوئی ہیں یہاں تک کہ ملائکہ پر ایمان رکھنے کو خدا، انبیاء اور آسمانی کتابوں کی صف میں قرار
2/ دیا گیا ہے، جو اس مسئلہ کی اہمیت کی دلیل ہے.
"آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا اٴُنزِلَ إِلَیْہِ مِنْ رَبِّہِ وَالْمُؤْمِنُونَ کُلٌّ آمَنَ بِاللهِ وَمَلاَئِکَتِہِ وَکُتُبِہِ وَرُسُلِہِ○
ترجمہ:
”رسول ان تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے جو اس پر نازل کی گئی ہیں اور سب مومنین بھی اللہ اور
3/ ملائکہ اور مرسلین پر ایمان رکھتے ہیں.“

ملائکہ ’’م - ل - ک‘‘ سے مشتق ہے، اس کی جمع ملائکہ اور ملائک ہے، اس کے لغوی اور لفظی معانی مالک ہونا، فرشتہ، ملکیت اور اقتدار ہیں، اس کے علاوہ اس میں تصرف، قدرت اور امر کا معنی بھی پایا جاتا ہے۔ لفظ ملائکہ آسمانی ارواح کے لئے بھی
4/ استعمال ہوتا ہے۔
(علامہ راغب اصفہانی، المفردات : 472، 473)

اللہ تعالٰیٰ کی طرف سے کوئی امر یا کام ان کے سپرد کیا جاتا ہے، اس وجہ سے ان کو ملائکہ کہتے ہیں۔
فرشتے اللہ تعالٰیٰ کا پیغام اس کے مقبول بندوں تک پہنچانے کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔
وہ لطیف اور نورانی مخلوق ہیں اور
5/ عام انسان انہیں نہیں دیکھ سکتے.
فرشتے احکام الٰہی کی تعمیل کرنے والی معزز مخلوق ہے۔ ان کے وجود اور ان سے متعلقہ تفصیلات کو ماننا ایمان بالملائکہ کہلاتا ہے۔

فرشتے نوری جسم، جنّات ناری جسم اور انسان کثیف (سخت) جسم رکھتے ہیں.

فرشتوں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں:
- ان
6/ میں سے ہر ایک کو خاص امر کے لئے مقرر کیا گیا ہے، بعض کو ابلاغ وحی پرمامور کیا گیا تھا۔
- ایک گروہ کو انسانوں کے اعمال لکھنے پر مامور کیا گیا ہے۔
- ایک گروہ قبض روح پر مامور ہے۔
- ایک گروہ کو حقیقی مؤمنين کی مدد پر مامور کیا گیا ہے۔
- ایک گروہ کو جنگوں میں مؤمنين کی مدد کے
7/ لیے مامور کیا گیا ہے۔
- ایک گروہ کا کام باغی اور سرکش قوموں پر عذاب نازل کرنا ہے. اس کے علاوہ کائنات کے دوسرے امور ان کے حوالے کیے گئے ہیں۔

مشہور اور مقرب فرشتے:
1= حضرت جبرائیل علیہ السلام:
ان کے ذمہ پیغمبروں کی خدمت میں وحی لانا تها۔

2= حضرت میکائیل علیہ السلام:
پانی
8/ برسانے اور خدا کی مخلوق کو روزی پہنچانے پر مقرر ہیں۔

3= حضرت اسرافیل علیہ السلام:
خدا نے اسرافیل کو صور پھونکنے پر مامور کیا ہے۔ قرب قیامت کے وقت یہ خدا کے حکم سے صور پھونکیں گے تو تمام لوگ ہلاک ہوجائیں گے۔ دوبارہ پھونکیں گے تو مرے ہوئے لوگ زندہ ہو کر میدان حشر کی طرف
9/ دوڑیں گے۔ جہاں ان کے اعمال کا محاسبہ ہوگا۔ قرآن مجید میں نفخ صور کا ذکر ہے۔ البتہ قران میں اسرافیل کا نام کہیں نہیں آیا.

4= حضرت عزرائیل علیہ السلام:
حضرت عزرائیل علیہ السلام ایک مقرب فرشتے ہیں جنھیں روح قبض کرنے یعنی لوگوں کی جان نکالنے کی خدمت سپرد کی گئی ہے، بے شمار
10/ فرشتے ان کی ماتحتی میں کام کرتے ہیں۔ ان کو فرشتہ اجل اور ملک الموت بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کا شمار چار مقرب ترین فرشتوں میں ھوتا ھے البتہ قران میں عزرائیل کا نام کہیں نہیں آیا.

جن ملائکہ کے نام قران میں ہیں:
1= جبرئيل: 3 بار (بقره:98،99، تحريم:4)

2= ميكائیل: 1 بار (بقره:99)
11/ 3= رَعْد: 1 بار
"وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ وَيُرْسِلُ الصَّواعِقَ فَيُصِيبُبِها مَنْ يَشاءُ وَهُمْ يُجادِلُونَ فِي اللهِ وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحالِ"
بعض مفسرین کے نزدیک كلمه "رعد" فرشتہ ہے.

4= قعيد: 1 بار
"إِذْ يَتَلَقَّى
12/ الْمُتَلَقِّيانِ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمالِ قَعِيدٌ"
بعض مفسرین مراد از "قعيد" فرشته ہے جو لوگوں کے گناہ لکھتا ہے.

5= مالك: 1 بار (زخرف:77)
"وَنادَوْا يا مالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنا رَبُّكَ قالَ إِنَّكُمْ ماكِثُونَ."
مالک ایک فرشتہ کا نام ہے جو جھنم پر اللہ کی طرف سے
13/ نگہبان ہے اور اذن ربی سے داخل و خارج کرتا ہے.

6= روح: 25 بار
مراد از روح کبھی فرشتۃ اور کھبی غیر فرشتہ ہے.

7= سکینہ:
قران میں آیا ہے کہ اللہ نے ان پر سكينه کو نازل کیا بعض نے اس سے مراد فرشتگان الہی لیا ہے اور بعض نے معنی لغوی مراد لیا ہے.

8 اور 9 = هاروت، ماروت: 1بار
14/ (بقرہ:102)
"وَما أُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبابِلَ هارُوتَ وَمارُوتَ"
انکو اللہ تعالیٰ نے شهر بابل بھیجا تھا جو لوگوں کو تعلیم دیتے تھے.

10 اور 11= عتید و رقیب: 1 بار (ق:18)
"ما یلفظ من قول الا لدیه رقیب عتید."
انکا کام بھی لوگوں کے اعمال لکھنا ہے.

امید ہے ملائکہ کے
15/ حوالے سے کافی معلومات ملی ہوں گی، انکو بھی جنہوں نے مجھ سے ملائکہ کی حقیقت پوچھی تھی🙏 درحقیقت آپ کے سوالات ہی اکثر میرے تھریڈ کےلیئے اچھے موضوعات کا ذریعہ بنتے ہیں😍

#پیرکامل
#قلمکار
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with 💎 پـیــــــKamilــــــر™

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!