My Authors
Read all threads
بھائی کےہاں چند سال قبل بیٹا ہوا کچھ ہی مہینوں میں بچے کی طبیعت بگڑنے لگی کئ طرح کے صحت کے مسائل سے آئے دن دوچار رہتا لاہور کے سب سپیشلسٹ نے دیکھا ایک دفعہ ہسپتال داخل ہوا تو حادثاتی طور پر چیسٹ ایکسرے میں دل کا ایک طرف سے سائز بہت بڑا دکھائی دیا+
اس سے قبل بچے کی ماں بیشتر ڈاکٹروں سے کہہ چکی تھی کہ کوئی ہارٹ کاٹیسٹ کروالیں یہ دودھ پیتا ہے تو نیلا ہوجاتا ہے سانس پھول جاتی ہے لیکن نجانے کیوں بہترین چائلڈ سپیشلسٹس نے بھی ماں کی بات کواگنورکیالیکن آئے دن ڈاکٹرعلاج ہسپتال چکرلگتے رہے
بلآخرلاہورچلڈرن ہسپتال کےبورڈ نے بچے+
کو لاعلاج قرار دیا کہ اس کا ہارٹ مکمل نہیں بنا آدھا کام کررہا ہے آدھے میں جو کہ غبارے کی طرح پھولا ہوا ہے اس میں پانی اور بلڈ مکس ہے سرجری ہوہی نہیں سکتی دورانِ سرجری ختم ہوجائے گا جتنے دن کا مہمان ہے خدمت کریں اجر لیں
یہ تقریباً لاہور کے بہترین ڈاکٹرز کی رائے تھی+
بچہ ہر وقت تکلیف میں والدین اسکے ساتھ دن رات ایک کیے ہوئے ہیں نہ سو سکتے نہ سکون سے کھاسکتے ہمسائے بچے کی چیخوں سے اٹھ اٹھ کر راتوں کو پوچھنے آتے ہروقت آکسیجن ، نیبولائز اینٹی بائیوٹکس کبھی چیسٹ انفیکشن کبھی ناخن خراب کبھی جسم پر دانے بہت تکلیف بہت تکلیف لیکن کیا کیا جائے؟
نیٹ پر سرچ کرتے کرتے ایک دن بھائی نے ڈاکٹر راجیش شرما کی ویب سائٹ کھول لی پڑھا رابطہ کیا بچے کی کچھ رپورٹس ڈاکٹرز کے مشورے نسخے سینڈ کیے ڈاکٹر نے کہا آپ انڈیا آجائیں ہم بچے کا آپریشن کریں گے بھگوان کرے گا بچہ بہت بہتر ہوجائے گا ہاں ایک مہینے کا ٹائم لگے گا
بھائ کی وائف +
تو اس پر رضامند نہیں تھی لیکن والد نے کہا میں اس کی تکلیف نہیں دیکھ سکتا مجھے جہاں سے بھی کوئی ریلیف ملنے کی امید ہوگی میں ضرور کوشش کروں گا
متوسط طبقے کے ہم لوگوں کے لیے مہنگا علاج اور پھر اسقدر رسکی آسان فیصلہ تھا بھی نہیں
بہرحال چند دن میں ویزے لگے ڈالر لیجانے کی مقررہ حد+
دس ہزار سے زائد نہیں تھی وہ ایک علیحدہ کہانی ہے کہ روپے کا ارینجمنٹ کس طرح ہوتا رہا اور کن مشکلوں سے اسے بھجوائے جاتے رہے
ہندوستان پہنچ کرہسپتال میں ایڈمیشن ہوا اور علاج شروع ہوا بچے کی دو سرجریز متوقع تھیں عمر ڈیڑھ سال تھی بہن بھائیوں سے فون.پر ہی رابطے تھے اور دعائیں تھیں+
ایک دو دن بعد آپریشن ہوا آپریشن کامیاب ہوا ہارٹ کا ناکارہ حصہ کاٹ دیا گیا اور آدھے دل پر جسم.کا سب بوجھ شفٹ کردیا گیا ڈاکٹر راجیش اس کیس کو اپنی زندگی کے ان رئیر کیسز میں گنتے ہیں جو دنیا میں صرف پانچ سو کے لگ بھگ آپریٹ ہوسکے ہیں
ہسپتال اورڈاکٹرز اس خطے کے لیے
ایک نعمت سے کم نہیں عراق ، ایران ، بنگلہ دیش ، ازبکستان اور دیگر ممالک کے بہت سے پیشنٹ ادھر سے شفایاب ہونے کے لیے ہندوستان کارخ کرتے ہیں ڈاکٹر راجیش کے بارے میں واپس آکر بھائی ان.کی ڈیڈیکیشن ، سادگی ، عاجزی اور ہمدردی کی کئ باتیں بتاتا رہا
ایک ایسے وقت میں جب بہت پریشان تھا+
کہ اگر بچہ ختم ہوگیا تو اسے کیسے لے کر واپس جاؤں گا پیسے کتنے اور لگیں گے کوئی اور اچانک ایمرجنسی بچے کے متعلق ہی ہوسکتی ہے کیا کروں گا
ایسے میں ڈاکٹر نے کہا تم بس دعا کرو پیسوں.کی فکر نہ کرو میں دے دوں گا اور یہ صرف کہنے کی حد تک نہیں تھا اگلے دن.بچے کی وہ سرجری+
جو شاید چھ سات سال کی عمر میں کرنی تھی ڈاکٹر نے دوبارہ اوپن کرکے وہ بھی کردی اور اپنے آفس میں بلا کر کہا بل میں اس سرجری کا سات سو روپیہ لکھا آئے گا میں نے ہسپتال سے کہا کہ ایک دو معمولی ٹانکے لگانے ہیں آپ کا تین سےچار لاکھ کا خرچہ بچ گیا ہےخوش ہوجائیں اورمجھ سے رابطہ رکھیں+
ڈاکٹر کی وائف سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ہمارا ایک ہی بیٹا ہے باہر پڑھنے گیا ہے بھابھی نے کہا اور بچے؟ اس نے جواب دیا ڈاکٹر صاحب کہتےہیں یہ جتنے بچے اوپن ہارٹ سرجریزکےساتھ آئی سی یو میں پڑےہیں میرےبچے ہیں انکی زندگی میں بچوں کی ہارٹ سرجریزکےعلاوہ دوسری چیزوں کے لیے+
وقت نہیں یہی انکی زندگی ہے میں اس میں انکے ساتھ خوش ہوں
آج بچہ سات سال کا ہے کم.بیمار ہوتا ہے انتہائ ذہین اور شرارتی ہے مسائل ہوتے ہیں آدھے دل کے ساتھ جینا آسان تو نہیں ڈاکٹر راجیش شرما اتنے برسوں بعد بھی بچے کے متعلق کسی بھی مسئلےکا جواب دیتے ہیں دوائیں بھی ریکمنڈ کرتے ہیں+
میں نے اپنے بھائی بھابھی کے منہ سے ہمیشہ ڈاکٹر راجیش کے لیے دعائیں نکلتی دیکھی ہیں وہ یہاں سے کس کس طرح مایوس نامراد ہوکر انڈیا پہنچے تھے جہاں ایک ہندوڈاکٹر کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور حسن سلوک نے مسلمان فیملی کادل جیت لیا
مجھے نہیں پتہ کہ بھائی کو ڈاکٹر راجیش کو دعا دینی چاہیے+
یا نہیں کیا پتہ جب کل کو ڈاکٹر راجیش کا انتقال ہوتو اسکا حسن سلوک اس کے دھرم پر حاوی ہوجائے اور اپنی اولاد کو اتنی بڑی تکلیف سے نجات دلانے والے کے لیے وہ ریسٹ ان پیس لکھ بیٹھے
اور کیا معلوم اللہ رحیم ہے کریم ہے انسانیت کو بچانے کا اجر انہیں کس شکل میں عطا کردے
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with اُمِ فاروق

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!