My Authors
Read all threads
#فتح_یا_شہادت ایک مسلمان سپہ سالار عیسائی لڑکی کی عزت کا بدلہ لینے کیلئے حملہ کرتا ہے
سامان جہازوں سے اتار لینے کے بعد سپہ سالار ملاحوں سے مخاطب ہوا. ملاح حیران و پریشان اس کا منہ دیکھنے لگے.ایسا حکم وہی سالار دے سکتا ہے جس
دماغی توازن خراب ہو چکا ہو.
مسلمانوں ….. !! سپہ سالار لشکر سے مخاطب ہوا. جہازوں کو آگ لگا دو. ہم زندہ واپس جانے کے لئے نہیں آئے. دونوں میں سے ایک ہمارا مقدر ہے. فتح یا شہادت...! لشکر نے جہازوں کو آگ لگا دی ایک دفعہ پھر نوجوان سپہ سالار لشکر سے مخاطب
ہوا ” اسلام کے مجاہدو! تمہارے آگے دشمن ہے اور پیچھے سمندر. جن کشتیوں میں تم آئے ہو انہیں تم جلا چکے ہو. تمہارے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں بچا. تمہارے پاس صرف اور صرف ایک راستہ ہے. شجاعت اور فتح کا، دشمن کی تعداد سے نہ ڈرو . ڈرو اس شکست سے جو تمہیں بے
وقار کر دے گی .” یہ مسلم سپہ سالار طارق بن زیاد تھا جو صرف سات ہزار کا لشکر لے کر چار بحری جہازوں میں اندلس کے ساحل پر اترا تھاوہ عیسائیوں کے بادشاہ راڈرک سے اک ایسی عورت کی عصمت کا بدلہ لینے کے لئے اندلس جیسے عظیم الشان ملک پر حملہ آورہو گیا تھا. جو
مسلمان بھی نہیں تھی اور اپنے ہی ہم مذہب عیسائی بادشاہ راڈرک کی ہوس کا نشانہ بنی تھی. یہ ایک ولولہ انگیز اور ایمان افروز داستان ہے جس کا آغاز 5 رجب 92 ہجری بمطابق 9 جولائی 711ء کو ہواجب ایک عیسائی حاکم “کاؤنٹ جولین” امیر مصر و افریقہ موسی بن نصیر کے
دربار میں فریاد لے کر آیا کہ اندلس کے بادشاہ راڈرک نے اسکی بیٹی کو بے آبرو کیا ہے اور وہ اپنی بیٹی کی آبرو کا بدلہ مسلمانوں کی مدد کے بغیر نہیں لے سکتا. موسیٰ بن نصیر نے طارق بن زیاد کو بلایا اور سات ہزار کا لشکر دے کر اندلس روانہ کیا تاکہ مظلوم عورت کی عصمت لٹنے کا
بدلہ راڈرک کی بادشاہت کی اینٹ سے اینٹ بجا کر لیا جا ئے. طارق بن زیاد نے اندلس کے ساحل پر پہنچ کر جہازوں کو خالی کرنے کا حکم دیا اور پھر کہا ” جہازوں کو آگ لگا دو” اندلس پر قیام کے دوران اندلس کی ساحلی فوج سے چھوٹی موٹی جھڑپیں چلتی رہیں اسی دوران طارق بن زیاد کو
موسیٰ بن نصیر کی طرف سے پانچ ہزار مزید نفری کی کمک حاصل ہو گئی تھی. یوں کل ملا کر بارہ ہزار کے لشکر کے ساتھ راڈرک کی فوج کا انتظار کیا جانے لگا. یہ 711ء کی آخری سہہ ماہی کا ایک دن تھا. دریائے گوالیت کے ساتھ ساتھ پھیلے ہوئے وسیع میدان میں راڈرک کی ایک لاکھ فوج
لڑنے کے لئے تیار تھی. اس مقام پہ طارق نے اپنے رب سے فتح و نصرت کی دعا مانگی جسے علامہ محمد اقبال نے بال جبرائیل میں ان الفاظ میں بیان کیا.
”یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے”
اس مقام کا نام میریناسیدانا تھا. راڈرک کی فوج نے کشتیوں کا پل بنا کر دریا پار کیا.
مسلمان بھی مقابلے کے لئے تیار تھے. راڈرک نے حملے کا حکم دیا. دو دو ، تین تین دستوں سے حملہ کیا جائے. راڈرک جو کہ فن حرب وضرب کا استاد مانا جاتا تھااس نے اپنے جرنیلوں کو کہا : ضرب لگاؤ اور بھاگو .. دشمن کو اپنے پیچھے پہاڑیوں میں لاؤ .. پھر انہیں تیر انداز سنبھال لیں گے.
ادھر طارق بھی سمجھدار اور معاملہ فہم سپہ سالار تھا .اِس نے بھی اپنے چھوٹے بڑے کمانداروں کو ذہن نشین کروا دیا کہ جم کر کہیں بھی نہیں لڑنا.. مقصد یہ تھا کہ ہجوم کی صورت حملہ کرنے سے گھوڑے تیروں سے زخمی ہو کر اپنے پیادوں کو کچلتے پھریں گے. راڈرک نے حملے کا حکم
دیا.. طارق نے تین چار دستےآگے کئے جو اس طرح لڑنے لگے جیسے انہیں بھاگنے کی جلدی ہو.. اندلسی کچھ سمجھ ہی نہ سکے.. مسلمان ایک پہاڑی کے دامن میں آکر اِدھر اُدھر بکھر گئے پہاڑی کی ڈھلان سے اندلسیوں پر تیروں اور برچھیوں کا مینہ برسنے لگا.. طارق کے جو دستے دائیں بائیں
ہو گئے تھے وہ بھی اکٹھے ہو گئے. دشمن کے دستے تیروں سے گھبرا کر واپس پلٹے تو دائیں بائیں سے مسلمانوں نے ان پر ہلہ بول دیا.. اندلسی بری طرح کٹنے لگے اس روز راڈرک نے چند اور دستوں سے حملہ کروایا لیکن طارق کی حکمت عملیوں کے آگے ناکام رہا. سورج غروب ہو گیا.. میدان راڈرک کی
فوج کی لاشوں سے بھرا پڑا تھا.. مسلمانوں نے نصف شب کو راڈرک کے اصطبل پر شب خون مارا اور گھوڑوں کی رسیاں کاٹ کر ان کو زخمی کر دیا. گھوڑوں نے رات کو راڈرک کی فوج کا بہت نقصان کیا. اگلے دن کفار نے اور بھی شدت سے حملہ کیا لیکن راڈرک کو اس دفعہ بھی ہزیمت اٹھانا پڑی
تیسرے دن راڈرک شدید قہر میں تھا. اس نے گوتھ قوم کے جرنیل کو حکم دیا کہ ہلہ بول دو لیکن اس دن آسمان نے اور ہی منظر دیکھا.. بیس ہزار گوتھ تلواریں نیاموں میں ڈالے طارق کے لشکر کی طرف دوڑ پڑے. طارق کا لشکر بھی پریشان تھا کہ یہ کیسے حملہ آور ہیں؟؟؟ اچانک مسلمانوں کو طارق
بن زیاد کی آواز سنائی دی..
”ان کا استقبال کرو یہ اب تمہارے ساتھی ہیں“
دراصل یہ گوتھ قوم کے دستے تھے جو راڈرک کے ظلم و ستم کے ستائے ہوئے تھے اور مسلمانوں کومسیحا خیال کرتے ہوئے ان کے ساتھ شامل ہو گئے.. مسلمانوں کے ثابت
قدم رہنے سے اللہ نے مدد بھیج دی تھی یہ صرف بیس ہزار کی نفری نہیں تھی بلکہ جذبہ انتقام سے بھری ہوئی فوج تھی. مزید پانچ دن راڈرک نے جنگ جیتنے کی بہت کوشش کی لیکن اسکی ہر کوشش ناکام ہوئی آٹھویں روز طارق بن زیاد نے راڈرک کی فوج پہ “بجلی لاتزر” بن کے ٹوٹا اور
کفار کو شرم ناک شکست ہوئی. راڈرک مارا گیا.. پچاس ہزار کی نفری قتل ہوئی اور تیس ہزار کو قیدی بنا لیاگیا. یوں اس آٹھ روزہ جنگ نے مسلمانوں کو آٹھ سو سال کے لیئے اندلس کا حکمران بنا دیا.
یہ جبر و قہر نہیں ہے، یہ عشق و مستی ہے....
کہ جبر و قہر سے ممکن نہیں جہاں بانی….
کیا گیا ہے غلامی میں مبتلا تجھ کو….
کہ تجھ سے ہو نہ سکی فقر کی نگہبانی….
مثال ماہ چمکتا تھا جس کا داغ سجود….
خرید لی ہے فرنگی نے وہ مسلمانی
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with ادبــی محــفـــل

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!