My Authors
Read all threads
آزادی کشمیر کیلئے ایک غدار تھریڈ
گزشتہ چھ سات سالوں میں نوازشریف کیخلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاص حکمت عملی کے تحت بہت شدت سے مہم جوئی کی گئی کہ نوازشریف مودی کا یار ہے اس کی فیکٹریوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کام کرتے ہیں 1/20
شریف فیملی کی بھارت میں فیکٹریاں ہیں اور ان کے بھارت میں کاروباری مفادات ہیں اور طرح طرح کی باتیں کرکے نوازشریف کی محب الوطنی کو مشکوک کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں یہ بے بنیاد پراپیگنڈا منظم انداز سے اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا 2/20
بین الاقوامی طاقتیں نوازشریف سے ناخوش تھیں کیونکہ انکی زیرقیادت پاکستان گیم چینجر منصوبہ سی پیک کا حصہ تھا اور دنیا میں طاقت کا توازن بدلنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا تھا جہاں گوادر بندرگاہ کی کامیابی سے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ دبئی کو خدشات لاحق تھے 3/20
تو وہیں امریکہ سی پیک اور ون بیلٹ روڈ کے منصوبوں کی وجہ سے دنیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے خائف تھا خود بھارت کو اپنی سلامتی کے لالے پڑے ہوئے تھے خطے میں اس کی تھانیداری کو چیلنج درپیش تھے اور اکھنڈ بھارت کا منصوبہ ڈراونا خواب بن کر رہ گیا تھا 4/20
برما، نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، اور خطے کے دیگر ممالک بھارت سے دوری اختیار کرتے ہوئے پاکستان اور چین سے قربتیں بڑھانے کے خواہشمند تھے اور بھارت کو کشمیر بھی بند مٹھی میں سے ریت کی طرح پھسلتا ہوا صاف دکھائی دے رہا تھا 5/20
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نوازشریف نے برہان وانی کی شہادت اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دبنگ انداز میں بات کرکے اور بہترین سفارتکاری سے تنازعہ کشمیر کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ایک نئی روح پھونکی 6/20
دنیا کے یہ بدلتے ہوئے حالات امریکہ اسرائیل بھارت اور متحدہ عرب امارات کیلئے ناقابل قبول تھے تب ہی ایک بین الاقوامی سازش کے تحت سی پیک منصوبہ کو سبوتاژ کرنے کیلئے پاناما کا ڈرامہ رچایا گیا اور اسلام آباد میں 126 دن کی مہم جوئی کی گی 7/20
پھر ختمِ نبوۃ کے مسئلے کو بنیاد بنا کر دوبارہ مہم جوئی کی گی اور شرکاء کو فی کس ایک ہزار روپے ادائیگیوں کی ویڈیوز سے تو تمام پاکستانی آگاہ ہیں نوازشریف کیخلاف غداری کے الزامات لگائے گے اور بہت زور و شور سے پراپیگنڈا کیا گیا 8/20
بالآخر ایک متنازعہ عدالتی فیصلے کے ذریعے نوازشریف کو وزراتِ عظمیٰ سے برخواست کردیا گیا پھر الیکشن چوری کرکے ایک نااہل نالائق عمران نیازی کو کٹھپتلی وزیراعظم بنا دیا گیا پھر اس کٹھپتلی وزیراعظم نے مودی کی کامیابی کی دعائیں بھی کروائیں 9/20
ابھی نندن کو چائے پلا کر باعزت طریقے سے واپس بھارت بھی روانہ کیا گیا دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کو خفیہ آرڈیننس جاری کرکے قونصلر رسائی بھی دی اور وکیل بھی فراہم کیا گیا 10/20
جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین سبوتاژ کرکے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 میں ترمیم کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے اپنے ناپاک منصوبہ کا آغاز کیا اور کشمیر میں مسلسل سال بھر سے کرفیو لگا رکھا ہے 11/20
ایسے میں کٹھپتلی وزیراعظم عمران نیازی کی مجرمانہ خاموشی اختیار کرنا کوئی قابل ذکر سفارتی اقدامات نہ اٹھانا اور صرف احتجاجی طور پر دھوپ میں کھڑا ہونا بہت سے سوالات کا جنم دیتا ہے اب بھی کشمیر کے نقشے کو پاکستان میں شامل کرنا کچھ وجوہات کی بناپر ضروری ہوا 12/20
سی پیک اور ون بیلٹ روڈ منصوبہ کشمیر کے اردگرد سے گزرتا ہے امریکہ چین کو کشمیر میں موجود رہ کر کنٹرول رکھنا چاہتا ہے جبکہ چین کا لداخ میں کافی اندر تک جا کر قابض ہونا ایک دفاعی قدم ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت و امریکہ کو ایک تنبیہ بھی ہے 13/20
نیپال کا آئینی ترمیم کے ذریعے بھارتی زیر قبضہ علاقوں کو اپنے نقشہ میں شامل کرنا اور بھوٹان کا اپنے ندی نالوں اور دریاؤں کا رخ موڑ کر بھارت کا پانی روکنا خطہ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی کڑیاں ہیں 14/20
بنگلہ دیشی سفیر کا بھارتی وزیراعظم کو بار بار درخواست کرنے کے باوجود ملاقات کیلئے وقت نہ دینا روس کا بھارتی درخواست پر چین بھارت لداخ تنازعہ پر مصالحتی کردار ادا کرنے سے معزرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہواوں کا رخ بدل گیا ہے 15/20
پی ٹی آئی حکومت کے بہت سے کاموں کو ہدف تنقید بنایا جاسکتا ہے لیکن موضوع کے حساب سے کشمیر سے دستبرداری جو کہ صاف دکھائی دے رہی تھی کشمیر میں امریکی اڈوں کے قیام کیلئے راہ ہموار کرنے کے سلسلے کی کڑی تھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے 16/20
اب چین اور اسکے خطہ میں موجود اتحادیوں کے بھارت کیخلاف جارحانہ اقدامات کی وجہ سے پاکستان بھی اپنی ساکھ بچانے کیلئے عوامی دباؤ سے مجبور ہو کر کشمیر پر کچھ اقدامات کرنے پر مجبور ہوا ہے کشمیر کو پاکستان کے نقشہ میں شامل کرنا ان کے حلق کا کانٹا بن جائے گا 17/20
عمران نیازی کو حکومت میں لانے والے پاکستان کی کشمیر اور سی پیک سے دستبرداری چاہتے تھے اور ہم نے دیکھا بھی کہ موجودہ حکومت کشمیر اور سی پیک سے دستبردار ہوئی بھی ہے یہ ایک بین الاقوامی سازش تھی جس میں مقامی حلقوں کی شراکت اور سہولت کاری بھی تھی 18/20
ایک سہولت کار دبئی میں متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کی مشاورت انجوائے کررہا ہے تو دوسرا سہولت کار سعودیہ کی زیرقیادت بننے والی اسلامی فوج کی سربراہی سے لطف اندوز ہورہا ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم آستین کے سانپوں کو خدا کا درجہ دے دیتے ہیں 19/20
دنیا کے معروضی حالات بدل رہے ہیں پاکستان نے بھی واپسی کا راستہ اختیار کرلیا ہے پاکستان کو جو نقصان پہنچا اس کا ازالہ بھی ہو جائے لیکن کہ سوال ہمیشہ رہ جائے گا کہ کیا ریاست پاکستان نے ملک و قوم کو ترقی دینے والے نوازشریف کے ساتھ ناانصافی نہیں کی؟ 20/ end
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with Abid Chouhan

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!