My Authors
Read all threads
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بے اولاد عورت کا قصّہ

حضرت موسیٰ اللہ کے جلیل القدر پیغمبر تھے. اللہ تعالی نے آپ کو بڑی شان اور رتبہ عطا فرمایا تھا. آپ کو اللہ سے ہمکلام ہونے کا شرف بھی اللہ نے بخشا تھا. آپ کوہ طور پر اللہ سے ہم کلام ہوتے تھے. ایک دن آپ
کوہ طور پر جا رہے تھے کہ
آپ کو راستے میں ایک عورت ملی. وہ زارو زار رو رہی تھی. آپ نے اس سے رونے کا سبب پوچھا”. کہنے لگی میں بے اولاد ہوں میرے کوئی اولاد نہیں ہوئی آپ اللہ سے پوچھ کر بتائیں کہ کیا میری قسمت میں کوئی اولاد بھی ہے یا نہیں، عورتیں مجھے
بانجھ ہونے کا طعنہ دیتی ہیں. حضرت موسیٰ نے طور پر جا کر اللہ سے اس عورت کے بارے میں پوچھا، اللہ پاک نے فرمایا، اس کی قسمت میں کوئی اولاد نہیں ہے. جب حضرت موسیٰ نے اس عورت کو بتایا کہ اللہ پاک نے کہا ہے کہ تمہاری قسمت میں کوئی اولاد نہیں ہے. یہ سن کر وہ عورت
بہت روئی تڑپی مگر کیا کرتی کوئی چارہ نہیں تھا. ایک دن ایک فقیر اس عورت کے گھر آیا اور اسنے صدا لگائی کہ میں بھوکا ہوں مجھے روٹی دو. اس عورت نے جب فقیر کی صدا سنی تو وہ دروازے پر آئی فقیر نے کہا تو مجھے جتنی روٹیاں بھی دے گی االلہ تجھے اتنے ہی بیٹے دے گا، اس
عورت نے اس فقیر کو چار روٹیاں پکا کر دیں. اللہ کے فضل سے اس کے چار بیٹے پیدا ہوۓ. وہ بہت خوش تھی. ایک دن حضرت موسیٰ کا اس عورت کے گھر کے پاس سے گزر ہوا، اس عورت نے حضرت موسیٰ سے پوچھا کہ آپ تو کہ رہے تھے کہ میرے کوئی اولاد نہیں ہوگی یہ دیکھیں
میرے چار بیٹے ہیں. حضرت موسیٰ کو بڑا تعجب ہوا. حضرت موسیٰ طور پر گئے اور االلہ سے سوال کیا کہ یا اللہ آپ نے تو کہا تھا
کہ اس عورت کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوگی مگر اس کے تو چار بیٹے ہیں، یہ کیا معاملہ ہے؟ الله پاک نے موسیٰ کو ایک پلیٹ اور ایک چھری دی اور کہا، اے موسیٰ ہم
تمھارے سوالوں کا جواب بھی دیں گے مگر پہلے تم اس پلیٹ میں ہمیں انسانی گوشت لا کر دو. حضرت موسیٰ نے پلیٹ اور چھری لی اور بستی کی طرف آ گئے، اب آپ نے تمام بستی والوں کو بتایا کہ اللہ نے انسانی گوشت منگوایا ہے، مگر کوئی بھی انسان اپنا گوشت دینے پر راضی نہ ہوا. آپ تمام
بستی میں گھوم لئے کہ اچانک ایک بندہ سامنے سے آیا اور موسیٰ سے پوچھنے لگا، کیا بات ہے موسیٰ آپ پریشان کیوں ہیں؟ موسیٰ نے اس کو بتایا کہ اللہ نے ایک پلیٹ انسانی گوشت کی منگوائی ہے مگر کوئی بھی دینے کو راضی نہیں ہے. اس بندے نے چھری اٹھائی اور اپنے جسم کے مختلف
حصوں سے گوشت کاٹ کر پلیٹ بھر دی. حضرت موسیٰ نے طور پر لے جا کر گوشت کی پلیٹ اللہ کو دے دی. اللہ نے کہا کہ اے موسیٰ تمہیں بستی میں جانے کی کیا ضرورت تھی تم بھی تو انسان ہو تم نے اپنا گوشت کیوں نہیں دیا، بس یہی تمھارے سوال کا جواب ہے، وہ انسان جس نے میرے
نام پر اپنا گوشت دے دیا میں نے اسی کے کہنے پر اس عورت کو چار بیٹے دئے ہیں. اے موسیٰ جب کوئی میری راہ میں اپنا سب کچھ لوٹا دے تو میں اس کے کہنے پر اپنا لکھا ہوا فیصلہ بھی بدل دیتا ہوں.
از: حیات و واقعات الانبیاء
مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے فیسبک گروپ جوائن کریں 👇👇👇

facebook.com/groups/7591466…
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!