My Authors
Read all threads
میرے ایک بچپن کے دوست کی شادی ہوئ، شادی کے کچھ دن تک تو بھابھی نے کچن میں قدم ہی نا رکھا، کیوں کہ کھانا بنانا آتا ہی نہیں تھا، ساس کے بے حد اسرار پر ایک دن کچن میں کھانا بنانے چلی ہی گئ، پہلا تجربہ تھا لہذا سالن میں پانی بہت زیادہ ہوگیا، بھابھی بہت زیادی ڈر گیئں، ساس
غصہ کی تیز تھیں، بھابھی نے ساس سسر کے سامنے کھانا رکھا تو ساسو ماں کی قوالیاں شروع ہوگیئں، ٹھیک ٹھاک سنائ جبکہ بھابھی کونے میں کھڑی خاموشی سے سنتی رہی اور آنسو بہاتی رہی، اسی دوران دوست دکان بند کرکے گھر میں داخل ہوا تو فوراً ماں نے بیٹے کو تیز آواز
میں وہیں روکتے ہوۓ کہا، "جا بھئ۔۔۔ کھانا باہر سے لیکر آ۔ آج تو سارے کھانے کا بیڑا غرق ہوگیا"

جب شوہر کے سامنے ساس نے یہ جملہ کہا تو کونے میں کھڑی بیوی کی ایک اور رونے والی ہچکی نکلی، دوست اندر آیا ایک نظر بیوی کو دیکھا جو کونے میں کھڑی مسلسل
آنسو بہا رہی تھی، دوست والدہ کے قریب آیا سلام کیا اور کہا جی امی کھانا باہر سے لے آتا ہوں، تھوڑی دیر میں کھانا باہر سے آچکا تھا، دستر خوان لگا سب بیٹھے تو دوست نے سب کے سامنے بیوی سے بلند آواز میں کہا کہ میرے لیۓ وہ سالن لیکر آؤ جو تم نے بنایا ہے، بھابھی کی خوشی کا
ٹھکانا نا رہا اور وہ بھاگی بھاگی کچن میں گئ اور شوہر کے لیۓ پانی والا سالن لے آئ، سب گھر والوں نے ہوٹل کا کھانا کھایا جبکہ وہ دوست سب گھر والوں کے سامنے اپنی بیوی کا پانی والا سالن کھانے لگا اور مسلسل تعریف کرنے لگا کہ امی آپ کی بہو نے جو سالن بنایا مجھے بہت پسند آیا اس
کے بڑے فائدے ہیں کہ روٹی چور کر کھاسکتے ہیں، اس سالن کو سوپ کے انداز میں پی سکتے ہیں اور میڈیکل تو اس کے بڑے فائدے بتاتی ہے وغیرہ وغیرہ، اور دیکھتے ہی دیکھتے دوست بھابھی کے بناۓ ہوۓ سالن سے تین روٹی کھا چکا تھا، بھابھی بے حد خوش ہوئ وہ تمام آنسو
خوشی کے آنسوؤں میں تبدیل ہوگۓ اور آگے زندگی کے معاملات میں ایک نیا حوصلہ بھی ملا۔

یہاں میں یہ کہنا چاہتا ہوں ماؤں کو چاہیۓ کالج یونیورسٹی کے علاوہ بیٹی کو تھوڑا گھر داری بھی سکھایئں کہ دو وقت کا کھانا بنا سکے، خود کے پہنے کے لیۓ کپڑے
بنا سکے اور دوسرے ضروری معاملات بیٹی کو لازمی سکھایئں جایئں کیوں کہ ہر سسرال کا ماحول ایک جیسا نہیں ہوتا، بہت کم سسرال ہوتے ہیں جہاں بہو کو بیٹیوں والی عزت دی جاتی ہے، اسی طرح اگر ایسی صورتحال میں شوہر بیوی کا ساتھ دے تو بہت سے معاملات خراب ہونے
سے بچ جایئں گے، ماں کا احترام کرے فرض ہے لیکن بیوی کے حقوق بھی فرض ہیں، میرے بھایئوں آپکو حقیقت بتاؤں تو ساری دنیا بیوی کے خلاف ہوجاۓ اسے ٹکے کا فرق نہیں پڑتا لیکن اگر اپنا شوہر ہی خلاف ہوجاۓ تو وہ جیتے جی مر جاتی ہے، کیوں کہ ایک عورت کی کُل کائنات اسکا
شوہر ہی ہوتا ہے جس کے لیۓ وہ اپنا سب کچھ چھوڑ کر آئ ہے۔ اب اسکا جینا مرنا شوہر کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔

نجانے کتنے گھروں کا سکون اس ساس بہو والے جھگڑوں نے درہم برہم کیا ہوا ہے، لہذا ماں اور بیوی دونوں میں توازن قائم رکھنا ہے، ماں کی باتوں میں آکر بیوی سے
بدسلوکی نا کی جاۓ، بیوی کی باتوں میں آکر ماں سے بدتمیذی نا کی جاۓ، بس جس نے ان دو باتوں پر عمل کرلیا وہی شخص پرسکون خوشگوار اذدواجی زندگی گذارسکتا یے۔ مذید لکھوں تو ایسے معاملات سے نمنٹنے کے لیۓ رسول اللہﷺ نے بہت سارے طریقے بتاۓ ہیں، افسوس تو
بس اتنا ہے کہ ہمارے پاس جھگڑوں کا بہت ٹائم ہے، یہاں کی وہاں لگانے کا بہت ٹائم ہے، فیس بک، واٹس اپ سوشل میڈیا، انٹرنیٹ، ٹیوی ڈرامے دیکھنے کے لیۓ بہت ٹائم ہے، باہر گھومنے کے لیۓ بہت ٹائم ہے ، اگر ہمارے پاس ٹائم نہیں ہے تو رسول اللہﷺ کو پڑھنے کا ٹائم نہیں ہے، ارے پڑھو! پڑھو!
پڑھو! رسول اللہﷺ کو پڑھو کے زندگی کے تمام مسائل کا حل بتا کر گۓ ہیں، رسول اللہﷺ کو پڑھو کہ ازدواجی زندگی سمجھ آجاۓ، رسول اللہﷺ کو پڑھو کہ ماں کا مرتبہ دل میں بیٹھ جاۓ، رسول اللہﷺ کو پڑھو کے بیوی کے حقوق سامنے آجایئں۔ خدارا نکلو اس آرٹیفشل زندگی سے، رسمی
معاملات سے، سمجھوتے والے تعلقات سے، اور ذرا دس منٹ رسول اللہﷺ کو پڑھو تمام مسائل خود حل ہوجایئں گے انشاءاللہ۔

خدا کی قسم ہمارے نبیﷺ گھر کی پوری زندگی بتا کر گۓ، پورا دن بتا کر گۓ، لیکن مجال کے ہم نبیﷺ کی زندگی سیکھ لیں اپنے گھروں کوجنت بنایئں۔ ہمیں فضولیات
سے فرصت کہاں۔ میں تو دو ٹوک کہتا ہوں لوگ اپنے مسائل کے خود ذمہ دار ہیں کہ لوگ مسائل کا حل دوستوں سے پوچھتے ہیں جن کے اپنے گھر خراب ہیں، رشتہ داروں سے پوچھتے ہیں جن کی اپنی بیٹیاں گھر بیٹھی ہیں، ٹیوی ڈراموں سے سبق پکڑتے ہیں جہاں عشق کرلے والی لڑکیوں کو
مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے، ہر جگہ مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیں بس نہیں ڈھونڈتے تو رسول اللہﷺ کو نہیں ڈھونڈتے۔🌷🌹🌷🌹🌹 مقصد زندگی وضروریات زندگی🌷🌷🌷

مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے فیسبک گروپ جوائن کریں 👇👇👇

facebook.com/groups/7591466…
Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh.

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!