راجہ سائیں💖🇵🇰 Profile picture
Sep 16, 2020 10 tweets 3 min read Read on X
ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل ہوگئے جس کےتحت 1 لاکھ49ہزار سے زائد انٹیلی جینس آپریشنز کیے گئے،انسداد دہشتگردی کی جنگ میں2001سے 2020تک صرف کراچی میں350سے زائد بڑے اور850سے زائد معمول کے آپریشنز ہوئے۔ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اورعوام کی مشترکہ جدوجہد کے #البدر👇
آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل 22 فروری کو مکمل ہوئے ۔اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں اور جرائم کی عالمی درجہ بندی میں شہر چھ سے 91ویں نمبر پر آگیا۔آپریشن ردالفساد کے تحت 22فروری 2017سے 2020تک کل تین ہزار 800سے زائد خطرات کے انتباہ جاری ہوئے۔
گزرے سالوں میں سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جینس اداروں نے دہشتگردوں کے 400سے زائد مذموم منصوبے ناکام بنائے جب کہ فوجی عدالتوں نے 344دہشتگردوں کو سزائے موت دی، 301 کو مختلف دورانیے کی سزائیں سنائیں جب کہ پانچ کو بری کیا۔اسی آپریشن کے دوران پاک، افغان سرحد پر 2611 کلومیٹر
میں سے 1450 کلومیٹر پر باڑ کی تنصیب مکمل کر لی گئی جب کہ سرحدی باڑ کے ساتھ 843حفاظتی قلعوں میں سے 343مکمل ہوچکی ہیں اور 161زیر تعمیر ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق بھارتی قابض فورسز 2017سے فائر بندی کی آٹھ ہزار سے زائد مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکی ہیں۔ پاکستان جو دہشتگردی کے مکمل
خاتمے اور دیرپا امن و استحکام کے لیے عزم مصمم رکھتا ہے، میں کھیل، سیاحت، کھلاڑی اورغیر ملکی سب واپس آنے لگے ہیں۔پاکستان میں بدھ مت، ہندو اور سکھ مذاہب کے پیروکاروں کی جوق درجوق آمد بھی امن کا پیام ہے جب کہ کبڈی ورلڈ کپ اور سری لنکا و بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کی آمد نے ثابت کیا ہے
کہ پاکستان امن کا دیس ہے۔ ملک میں آپریشن ردالفساد کی بدولت طویل عرصے کے بعد پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہوا ہے اور عالمی سطح پرانسداد دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی کاوش و کامیابی کو سراہا گیا ہے۔امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان کو محفوظ قرار دیتے ہوئے سفری انتباہ۔
نرم کردیا ہے تو برٹش ائیر ویز نے دس سال بعد پاکستان کے لیے اپنی پروازیں شروع کی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی نئی ایئرلائن نے پاکستان کا رخ کیا ہے۔اقوام متحدہ ن اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن قرار دے کر وفاقی دارالحکومت کو سب سے پرامن شہر تسلیم کیا ہے۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو ۔
گوتریس نے بھی برملا پاکستان کی امن کاوش کی تعریف کی ہے۔امریکی سینیٹر جان مکین اور لنزے گراہم بھی پاکستانی کاوش کے معترف رہے ہیں۔ سابق برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس کارٹر اور برطانوی سفارتکاروں نے اس پاکستانی کردار کو سراہا جو وہ قیام امن میں ادا کررہا ہے۔ پاکستان کو امن
کے رستے پر گامزن کرنے اور عالمی سطح پراس کا احساس و ادراک دلانے میں چیف آف آرمی اسٹاف کا کلیدی کردار ہے جو انہوں نے عسکری و سفارتی محاذوں پہ ادا کیا ہے
Saluti, the unroll you asked for: @Rajasaaen1: @threadreaderapp unrool Share this if you think it's interesting. 🤖

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with راجہ سائیں💖🇵🇰

راجہ سائیں💖🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Rajasaaen1

Oct 7, 2020
عشق الٰہی:

قرآن پاک میں ارشاد ہے:

”اور جو ایمان لائے، اللہ کے لئے ان کی محبت بہت شدید ہے۔“

شدید محبت ہی کوعشق کہتے اور یہی اولیاءاللہ کی پہچان ہے۔

عشق الہٰی پنجابی شاعری کا طرہ امتیاز ہے۔ کسی اورزبان میں اس مضمون پر مشکل ہی سے پنجابی کےہم پلہ اشعارملیں گے۔ بالخصوص 1/6
#البدر
بزرگ صوفیا نے اس موضوع پر جو اشعار کہے ہیں، وہ اپنی مثال آپ ہیں۔

حضرت سلطان باہوؒ کے چند اشعار دیکھیں:

عاشق ہکو وضو کیتا جو روز قیامت تائیں ہو!!
وچ رکوع نماز سجودےرہندےسنج صباحیں ہو،
ایتھے اوتھےدوہیں جہانیں سب فقردیاں جائیں ہو!
عرش کولوں سَےمنزل اگےّ باہو،ونج پیا کم تنہائیں ہو،
ترجمہ:

عاشق نے ایک ہی وضو کیا ہے۔ (یعنی عشق کا وضو) جو قیامت تک رہتا ہے۔ عاشق و شام یعنی ہر دم نماز عشق میں مصروف ہے۔ یہاں اور وہاں، دونوں جہانوں میں فقر اپنا مقام رکھتا ہے۔ عاشق عرش سے کئی سو منزل آگے تنہائی میں ہے۔

غوث قطب نے اُرے اریرے، عاشق جان اگیرے ہو،
Read 8 tweets
Oct 3, 2020
آصف اقبال ایف آئی اے میں سائیبر کرائم ڈیپارٹمینٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا جو کہ ٹویٹر کے ذریعے صارفین کو فراڈ، بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا اور اس کا محتاط استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہی دیا کرتا تھا-
#البدر
@AsifIqbalccw
@ImranKhanPTI
آج اس کو ایف آئی اے نے معطل کردیا اور اس کو معطل کرنے کی وجہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ہے جس نے 35 آنٹیوں کی تنظیم کی ایماء پر آصف اقبال کو اپنی ماں کے ذریعے جو کہ انسانی حقوق کمیشن کی وزیر ہے معطل کروادیا-

میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی حراسگی کا الزام لگایا اور
میشا شفیع نے 35 آنٹیوں کے ساتھ مل کر علی ظفر کے خلاف ٹویٹر پر کمپیئن چلائی جس پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایف آئی میں درخواست دی- ایف آئی اے نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ علی ظفر کے خلاف فیک اکاؤنٹس سے جو کمپیئن چلائی جارہی تھی وہ فیک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والوں میں میشا شفیع،
Read 7 tweets
Sep 25, 2020
#Pakistan_IsTheBest
#البدر
پاکستان کا غرنوی میزائل جس کا ایک چوتھائ حصہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکہ دینے والے نظام پہ مشتمل ہے.
فائر ہونے کے بعد ایک خاص اونچائ پہ میزائل کا نچلا حصہ الگ ہو جا تا ہے. اور صرف اوپر لگے چھوٹے پرون سے اوپر والا حصہ پرواز جاری رکھتا ہے .
کئی بار اپنا رخ تبدیل کر کہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکا دیتا ہے. اس مقصد کیلیئے اوپر کے حصہ میں مائع ایندھن سے چلنے والی راکٹ موٹر اور اضافی ایندھن ہوتا ہے.
آخری لمحات میں میزائل ایک چھوٹے ریڈار کی مدد سے اپنے نشانہ کو تلاش کرتا ہے اور
#Pakistan_IsTheBest
اس کی طرف غوطہ لگاتا ہے.
بقیہ مائع ایندھن راکٹ موٹر میں جل کہ آخری زوردار دھکا دیتا ہے اور کشش ثقل اور راکٹ کی مجموعی طاقت کے زیر اثر میزائل آواز سے سات گنا تیز رفتار پہ حدف کی طرف بڑھتا ہے.
#Pakistan_IsTheBest
Read 4 tweets
Sep 20, 2020
#MuhammadTheProphetOfPeace
ایک روزچند غریب و نادار صحابہ کرام ؓبیٹھے باتیں کررہے تھے۔ ان میں حضرت سلمان فارسیؓ ،حضرت صہیب رومیؓ اور حضرت بلال حبشیؓ ؓبھی تھے ۔کفار و مشرکین کا سردار ابو سفیان وہاں پہنچ گیا۔اس کو دیکھ کرانہوں نے کہا :
#البدر
👇
’’اللہ کی تلواروں نے ا ب تک اپنے دشمن کاکام تما م نہیں کیا ۔‘‘
حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے یہ سن لیاا ور ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا :
’’تم لوگ قریش کے سردار کے متعلق ایسی باتیں کہہ رہے ہو؟اور نبی کریم کی خدمت میں پہنچ کر پورا واقعہ بیان فرمادیا۔
#MuhammadTheProphetOfPeace
نبی کریم نے ارشاد فرمایا:
’’ اے ابو بکرصدیق !شاید کہ تم نے ہمارے صحابہ ؓ کو نا راض کردیاہے؟‘‘اور فرمایا:
’’ اگر تم نے ان کو ناراض کیا تو جان لو پھر دونوں جہانوں کا پروردگار تم سے خفا ہوجائے گا۔‘‘
حضرت ابو بکر صدیق ؓوہاں سے اٹھے اور تیزی سے حضرات سلمان فارسی ؓ،
Read 40 tweets
Sep 18, 2020
#احمد_مجتبیٰ_صلے_علیٰ

#البدر
سُنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن ﷺ کی رسائی ہے
گر اُن کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے۔۔۔!!!

مچلا ہے کہ رحمت نے اُمید بندھائی ہے
کیا بات تیری مجرم کیا بات بنائی ہے!

سب نے صفِ محشر میں لَلکار دیا ہم کو
اے بے کسوں کے آقا ﷺ اب تیری دُہائی ہے!!!
یوں تو سب انہیں کا ہے پر دل کی اگر پوچھو
یہ ٹُوٹے ہوۓ دِل ہی خاص اُن کی کمائی ہے۔۔۔!!!

بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا
سرکار کرم تجھ میں عیبی کی سمائی ہے۔۔۔!!!

گرتے ہوؤں کو مژدہ سجدے میں گِرے مولیٰ ﷺ
رو رو کے شفاعت کی تمہید اُٹھائی ہے۔۔۔!!!
#احمد_مجتبیٰ_صلے_علیٰ
اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے تو جل بھی اُٹھ
دم گھٹنے لگا ظالم کیا دُھونی رَمائی ہے۔۔۔!!!

مجرم کو نہ شرماؤ احباب کفن ڈھک دو
منھ دیکھ کے کیا ہو گا پردے میں بھلائی ہے۔۔۔!!!

اب آپ ﷺ ہی سنبھالیں تو کام اپنے سنبھل جائیں
ہم نے تو کمائی سب کھیلوں میں گنوائی ہے۔!!!
#احمد_مجتبیٰ_صلے_علیٰ
Read 5 tweets
Sep 18, 2020
ایک آٹھ، دس سال کی معصوم سی غریب لڑکی بک سٹور پر چڑھتی ہے۔ ایک پینسل اور ایک دس روپے والی کاپی خریدتی ہے۔ اور پھر وہی کھڑی ہو کر کہتی ہے۔ انکل! ایک کام کہوں، کروگے؟
جی بیٹا بولو، کیا کام ہے؟
انکل! وہ کلر پینسل کا پیکٹ کتنے کا ہے؟ مجھے چاہیے۔
#البدر Image
ڈرائنگ ٹیچر بہت مارتی ہے۔ مگر میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ نہ ہی امی ابو کے پاس ہیں۔ میں آہستہ، آہستہ جمع کرکے پیسے دے دوں گی.
شاپ کیپر کی آنکھیں نم ہوتی ہے۔ بولتا ہے، بیٹا کوئی بات نہیں۔ یہ کلر پینسل کا پیکٹ لے جاؤ لیکن آئندہ کسی بھی دکاندار سے اس !!!
طرح کوئی چیز مت مانگنا، لوگ بہت برے ہیں۔کسی پر بھروسہ مت کیا کرو.
جی انکل بہت بہت شکریہ۔
میں آپ کے پیسے جلد دے دوں گی اور بچی چلی جاتی ہے.
ادھر شاپ کیپر یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے، اللہ نہ کرے۔ اگر ایسی بچیاں کسی وحشی دکاندار کے ہاتھ چڑھ گئیں تو زینب اور
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(