شائن سٹائن Profile picture
Sep 17, 2020 9 tweets 3 min read Read on X
ایک دفعہ کا ذکر ہے کسی دور دراز کے ملک میں ایک بادشاہ ہوتا تھا
بادشاہ کے اولاد نہیں تھی
بڑی منتوں مرادوں سے اللہ نے ملکہ کی گود ہری کی
لیکن جب بیٹا پیدا ہوا تو بیٹے کے سر پر ایک چھوٹا سا سینگ تھا
بادشاہ بہت پریشان ہوا
یہ بات کسی کو بتا بھی نہیں سکتا تھا
محل کی کنیزوں کو سختی سے+
منع کردیا گیا کہ یہ بات کسی کو پتا نہیں لگنی چاہئیے کہ بادشاہ کے بیٹے کے سر پر سینگ ہے
کچھ مہینے ایسے ہی گزر گئے
شہزادے کے سر کے بال بڑے ہوگئے تھے
ایک دن ملکہ نے فرمائش کی کہ شہزادے کے بال کٹوا دئیے جائیں
لیکن مسئلہ یہی تھا کہ اگر نائی نے کسی کو بتادیا کہ بادشاہ کے بیٹے کے سر +
پر سینگ ہیں تو بہت شرمندگی ہوگی
خیر ایک راز دار نائی ڈھونڈا گیا
نائی نے جب شہزادے کے بال کاٹنے شروع کئے تو اسے اندازہ ہوا کہ بادشاہ کے بیٹے کے سر پر سینگ ہے۔
قبل اسکے کہ نائی کچھ کہتا
بادشاہ نے اسے کہا کہ اگر یہ بات کسی کو پتا چلی تو تمھارا سر قلم کردیا جائے گا
+
نائی خوفزدہ ہوکر شہزادے کے بال کاٹ کر چلا گیا لیکن نائی پیٹ کا کچا تھا
کوئی بات راز رکھنا اسکے لئے ناممکن تھا
کچھ ہی دن میں اسکا پیٹ پھولنا شروع ہوگیا
کسی کو بات بتاتا تو جان جاتی
نائی نے ایک حل سوچا
اپنا پھولا ہوا پیٹ لیکر جنگل چلا گیا
دائیں بائیں دیکھ کر
یقین دہانی کی کہ +
دیکھ تو نہیں رہا
پھر بانس کے ایک درخت کے پاس جاکر
دھیرے سے کہہ دیا
“بادشاہ کے بیٹے کے سر سینگ ہے”
یہ کہتے ہی نائی کا پیٹ ہلکا ہوگیا اور وہ واپس گھر چلا گیا
کچھ دن بعد اسی جنگل سے ایک لکڑہارے کا گزر ہوا
اسکی نظر بانس کے پیڑ پر پڑی تو اس درخت کی ڈھیر ساری شاخیں کاٹ لیں
لکڑہارا شہر آیا
اور بانس کی شاخیں ایک بانسری بنانے والے کو دے دیں
بانسری بنانے والے نے ان شاخوں کی سینکڑوں بانسریاں بنائیں
اور شہر میں بانسریاں بیچنے نکل گیا
یہ بانسریاں اسی بانس کے درخت کی بنی تھیں جس کے پاس جاکر نائی نے کہا تھا کہ
“بادشاہ کے بیٹے کے سر پر سینگ ہے”
اب بانسری+
والا جہاں بھی بانسری بیچتا اور لوگ بانسری بجاتے
ہر بانسری سے آواز آتی
“بادشاہ کے بیٹے کے سر پر سینگ ہے”
شام تک بانسری والے نے سینکڑوں بانسریاں بیچیں
گلی گلی میں بچے بانسریاں بجاتے پھر رہے تھے
اور ہر گلی سے آوازیں آرہی تھیں
“بادشاہ کے بیٹے کے سر پر سینگ ہیں”
بادشاہ کو جب اس بات کی اطلاع ملی
تو سب سے پہلے
نائی کو شمالی علاقہ جات کی سیر کو بھیج دیا
اور ملک میں قانون نافذ کردیا کہ
باندری بجانے کی سزا پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال کی سزا

کیونکہ
“بادشاہ کے بیٹے کے سر پر سینگ ہے”

بقلم #شائن_سٹائن
@threadreaderapp please compile

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with شائن سٹائن

شائن سٹائن Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Shine_Stine

Sep 22, 2023
میرے زرائع نے بتایا کہ خان اور ملک کی تقدیر اب بدلنے والی ہے
کل رات اٹک جیل کے اسمبلی گراؤنڈ میں ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر اترا جس میں سے کچھ نامعلوم افراد دو صندوق لے کر اترے اور عمران خان سے ملاقات کی
انھیں بتایا کہ ہمارا ملک معذرت خواہ ہے جو کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد
+
پر آپ سے متعلق غلط اندازے لگا بیٹھا اور آپ کی حکومت کے خاتمے کی سازش میں شامل ہوگیا پورا امریکہ آپ سے شرمسار ہے اور آپ کو واپس لانا چاہتا ہے
یہ دو صندوق ہیں
ایک ہیرے جواہرات سے بھرا ہوا ہے جو ہم جیل انتظامیہ، حکومت پاکستان کو دیں گے اور اس سے پاکستان کا پورا قرضہ بھی اتر جائے گا+
اب آپ ہمیں یہ بتائیں کہ اقتدار واپس حاصل کرکے آپ کس طرح کا طرز حکومت اختیار کرینگے
عمران خان نے بتایا کہ میں قوم کو انڈے دونگا، مرغی دونگا، کٹے بیچوں گا، بیری کے درخت لگا کر شہد بیچو نگا لیکن یہ بتائیں کہ دوسرے صندوق میں کیا لائے ہیں
امریکیوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا
+
Read 4 tweets
Jun 3, 2023
مرحوم سابقہ چیف مردِ مومن مردِ حق کا موجودہ چیف کو خط

برادرم حافظ صاحب
امید ہے آپ وہاں خیریت سے ہونگے اور اداراے کے تمام جملہ ادارے خوب پھل پھول رہے ہونگے، جو سینکڑوں کاروبار ہم چھوڑ کر گئے تھے وہ بھی خوب ترقی کررہے ہونگے، ہمارے بنائے گئے ڈی ایچ اوں کی زمین کشادہ ہورہی ہوگی
++
ہمارے پیدا کردہ مجاہدین زمین پر خون بہا رہے ہونگے۔ (سنا ہے اب وہ اپنوں کا ہی خون بہانے لگ گئے ہیں)
میں بھی فی الحال ٹھیک ہوں، جو فرشتے یہاں مجھ پر چھتر مارنے پر مامور ہیں وہ بہت ہی نرم دل ہیں، بارہ گھنٹے بعد انکی ڈیوٹی بدلتی ہے تو خود ہی چلے جاتے ہیں
یہاں فرشتے بہت اچھے ہیں
++
ہمیشہ انصاف کرتے ہیں، بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی میں جتنے چھتر مارنے ہوتے ہیں اتنے ہی مارتے ہیں، نہ اس سے زیادہ نہ اس سے کم۔
یہاں کھانا بھی مزیدار ملتا ہے، کاکول اکیڈمی کی کینٹین جیسا تو نہیں لیکن بہت ہی ذائقہ دار پتھر ملتے ہیں جن پر ہم آگ کی وجہ سے نکلنے والے پسینے کے خشک ہونے کے
++
Read 15 tweets
May 21, 2023
کسان اپنے گدھے کو اپنے گھر کے سامنے باندھنے کیلئے ہمسائے سے رسی مانگنے گیا تو ہمسائے نے انکار کرتے ہوئے کہا؛ رسی تو نہیں ہے میرے پاس، مگر ایک بات بتاؤں، جا کر عمل کرو تو رسی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ہمسائے نے کہا؛ اپنے گدھے کے پاس جا کر بالکل ایسی حرکتیں کرو جیسے رسی کو گردن میں ++
ڈال کر کستے اور پھر کھونٹی کے ساتھ باندھتے ہیں، دیکھنا گدھا بغیر کوئی حرکت کیئے ویسے ہی کھونٹے کے پاس کھڑا رہے گا۔
کسان نے گدھے کے پاس جا کر ہمسائے کی نصیحت پر عمل کیا اور گھر میں جا کر سو گیا۔ دوسری صبح باہر جا کر دیکھا تو گدھا ویسے کا ویسا کھونٹے کے پاس بیٹھا ہے۔
+++
کسان نے گدھے کو ہانک کر کام پر لے جانا چاہا تو نئی افتاد آن پڑی کہ گدھا اپنی جگہ سے ہلنے کو تیار نا ہوا۔ کھینچنے، زور لگانے اور ڈنڈے برسانے سے بھی کام نا بنا تو ہمسائے سے جا کر کہا؛ بھئی تیری نصیحت باندھ دینے تک تو ٹھیک تھی مگر اب میرا گدھا کام تو جاتا رہا ہے، اب کیا کروں؟
++
Read 6 tweets
May 19, 2023
جانتے ہیں علی زیدی کو جیل میں کیوں ڈالا گیا؟
آئیے آپکو بتاتے ہیں
یہ سلسلہ بہت پرانا ہے۔ قصص الدنیا نامی تاریخی کتاب کے حوالے سے یہ بات آپ تک پہنچانا میرا فرض بنتا ہیکہ ایک بار دو نشئی زمین پر بیٹھے باتیں کررہے تھے
ایک نے لکڑی کا چھوٹا سا ٹکڑا اٹھایا
اور زمین پر آڑھی ترچھی + Image
لکیریں کھینچ دیں
اور دوسرے نشئی سے کہا کہ دیکھ یہ میرا گھر ہے
یہ اسکا کمرہ ہے
یہ اسکا صحن ہے
اور یہ رہا اسکا دروازہ
دوسرے نشئی نے بھی لکڑی کی مدد سے زمین پر آڑھی ترچھی لکیریں کھینچیں اور کہا
اس میں کیا بڑی بات ہے یہ دیکھ یہ میرا گھر ہے
یہ اسکا کمرہ
یہ اسکا صحن
یہ اسکا برآمدہ
++
یہ اسکا لیٹرین
پہلے نشئی نے کہا نہیں یار تو اپنے گھر کا نقشہ تبدیل کر
اس طرح تو تیرے گھر کے لیٹرین کا نکاس میرے دروازے کے سامنے آرہا ہے
دوسرے نشئی نے انکار کردیا
اب دونوں میں پہلے ضد بحث ہوئی
پھر تو تڑاک ہوئی
اور دیکھتے ہی دیکھتے نوبت ہاتھا پائی پر آگئی
جس جگہ زمین پر گھر کے ++
Read 7 tweets
Dec 30, 2022
میرا وہ کالم جو کبھی کسی اخبار میں نہیں چھپ سکے گا

عفریت
میری شیلی ان دنوں انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی تھی، مقروض ہونے اور قرض ادا نہ کرنے کے باعث لوگوں نے اسکا بائیکاٹ کر رکھا تھا، وہ اور اسکا بوائے فرینڈ پرسی بہت مشکل سے گزر بسر کر رہے تھے کہ انھی دنوں میری کو عجیب و +
غریب خواب آنے شروع ہوگئے
=========
زمانہ ہے ۱۸۱۸ کا اور یہ وہ وقت ہے جب دنیا میں سائینسی انقلاب کروٹ لے رہا تھا، یورپ میں درسگاہیں خانقاہوں کی جگہ لیتی جا رہی تھیں، سائِنسی تجربہ گاہیں کھل رہی تھیں اور دنیا پہلی بار اپنے آپ کو سائنسی نظر سے دیکھ رہی تھی، کچھ سائنسدان انسانی جسم+
پر بھی تجربات کر رہے تھے اسکی ساخت اسکی بناوٹ حتیٰ کہ روح۔ اس وقت کا متفقہ خیال یہی تھا کہ انسانی جسم میں روح کسی بجلی کے جھٹکے کے ذریعے ہی داخل کی جاتی ہے
====
میری شیلی نے اپنے خوابوں کا ذکر پرسی سے کیا جو کہ کچھ اس طرح تھا کہ اسے ایک شخص لوگوں کی قبریں کھود رہا ہے اور انکے ++
Read 13 tweets
Dec 28, 2022
ایک چور چوری کرنے کے لئے شیخ کے گھر پہنچا
شیخ صاحب گھر کے صحن ميں لیٹا تھا
چور نے اپنی چادر زمين پر بچھائی اور خود کمرے سے سامان لینے چلاگیا
شیخ صاحب نے اس کی چادر اٹھ کر چھپالی اور پھر سے سوگیا

چور آیا اس نے دیکھا چادر ھی غائب ہے...
اس نے اپنی قمیض اتار کر بچھائی اور ++
پھر اندر سے سامان لینے گیا
شیخ صاحب نے قمیض بهی اٹھاکر چھپالی
چور واپس آیاتو قمیض بهی غائب..
اب کی بار اسنے بیش بہا حوصلہ کرتے ھوئی اپنی آخری ملکیت دھوتی بهی اتار کر بچھادی اور ایک بار پھر اندر سامان لینے چلاگیا
شیخ صاحب نے دھوتی بهی اٹھالی.
اب جب وہ باہر آیاتو دھوتی بهی++
غائب تھی.
چور بنیان پہننے انتہائی بیچارگی کی حالت ميں پریشان کھڑاتھا کہ شیخ صاحب نے اٹھ کر چور چور کا شور مچادیا
چور نے انتہائی بے چارگی سے ایک تاریخی جملہ ادا کیا..
+++
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(