#MuhammadTheProphetOfPeace
ایک روزچند غریب و نادار صحابہ کرام ؓبیٹھے باتیں کررہے تھے۔ ان میں حضرت سلمان فارسیؓ ،حضرت صہیب رومیؓ اور حضرت بلال حبشیؓ ؓبھی تھے ۔کفار و مشرکین کا سردار ابو سفیان وہاں پہنچ گیا۔اس کو دیکھ کرانہوں نے کہا : #البدر
👇
’’اللہ کی تلواروں نے ا ب تک اپنے دشمن کاکام تما م نہیں کیا ۔‘‘
حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے یہ سن لیاا ور ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا :
’’تم لوگ قریش کے سردار کے متعلق ایسی باتیں کہہ رہے ہو؟اور نبی کریم کی خدمت میں پہنچ کر پورا واقعہ بیان فرمادیا۔ #MuhammadTheProphetOfPeace
نبی کریم نے ارشاد فرمایا:
’’ اے ابو بکرصدیق !شاید کہ تم نے ہمارے صحابہ ؓ کو نا راض کردیاہے؟‘‘اور فرمایا:
’’ اگر تم نے ان کو ناراض کیا تو جان لو پھر دونوں جہانوں کا پروردگار تم سے خفا ہوجائے گا۔‘‘
حضرت ابو بکر صدیق ؓوہاں سے اٹھے اور تیزی سے حضرات سلمان فارسی ؓ،
صہیب ر ومیؓ اور بلال حبشیؓ کے پاس تشریف لائے اور کہا :
’’ اے میرے بھائیو!کیا آپ لوگ میری باتوں سے خفا ہوگئے ہیں؟اگر ایسا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے واسطے مجھے معاف کردو۔‘‘ #MuhammadTheProphetOfPeace
آخر وہ بھی تونبی کریمکی تربیت یافتہ تھے ۔ اپنے کسی مسلمان بھائی سے ناراض ہونا جانتے ہی نہیں تھے۔ان لوگوں نے کہا :
’’ اے ابو بکر ! اللہ تعالیٰ آپ کو معاف فرمائے، ہم لوگ آپ سے ناراض نہیں ہیں۔‘‘
آپ کی والدین پر رحمت و شفقت کی تاکید : #MuhammadTheProphetOfPeace
قر آن کریم اوراحادیث مبارکہ میں والدین کیساتھ حسنِ سلوک ،اطاعت وفرمانبرداری اوران کا ادب و احترام کر نے کی تاکید کی گئی ہے اوران کی خدمت کو دنیا و آخرت میں سعادت و فلاح کا ذریعہ قرار دیاگیا ہے۔ارشاد ربانی ہے: #MuhammadTheProphetOfPeace
’اللہ کی عبادت کرو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک مت کرواور والدین کے ساتھ اچھا برتائو کرو۔‘‘(النساء36)۔
دوسری جگہ ارشاد ہے:
’’ہم نے انسان کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا برتائو کرے۔‘‘(العنکبوت8)۔ #MuhammadTheProphetOfPeace
#MuhammadTheProphetOfPeace
نیز ارشاد ہے:
’’اور تمہارے پروردگار نے صاف صاف حکم دیا ہے کہ تم اسکے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماںباپ کے ساتھ احسان کرنا،اگر ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اُف تک مت کہنااور نہ انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرنابلکہ ان سے نہایت
ادب و احترام سے پیش آنااور عاجزی و محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو جھکائے رکھنااور دعا کرتے رہناکہ اے اللہ ان پر رحم وکرم فرما جس طرح انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے۔‘‘(بنی اسرائیل23)۔
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓارشادفرماتے ہیں کہ میں نے کریمسے دریافت کیا کہ
اللہ کے یہاں سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کونساہے؟آپ نے ارشاد فرمایا:
’’وقت پر نماز ادا کرنا۔‘‘
پھر میں نے پوچھا۔ پھر کونسا عمل ہے؟،آپنے فرمایا:
’’والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا۔‘‘ #MuhammadTheProphetOfPeace
تیسری مرتبہ دریافت کرنے پر آپنے فرمایا:
’’ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ہے۔‘‘
ایک صحابی ؓنبی کریمکی خدمت میں حاضر ہو ئے اور عرض کیا:
’’ اے اللہ کے رسول!میں جہاد کرنے اور ہجرت پر اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے آپکے دستِ مبارک پر بیعت کرنا چاہتاہوں۔‘‘
آپ نے دریافت فرمایا:
’’ کیا تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہیں؟‘‘
انہوں نے کہا :
’’ہاں!اے اللہ کے رسول ! دونوں ہی زندہ ہیں۔‘‘
آپ نے فرمایا:
’’ کیا تم اللہ تعالیٰ کی رضاو خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہو؟‘‘
انہوں نے جواب دیا :
’’ ہاں اے اللہ کے رسول!‘‘
آپ نے فرمایا :
‘‘ اپنے والدین کے پاس جائواور ان کی خدمت کرو۔‘‘
نبی کریم کی خدمت میں ایک خاتون روتے ہوئے آئیں ۔ آپنے صحابۂ کرامؓسے دریافت فرمایا :
’’اسے کیا ہوگیاہے؟ ، یہ کیوں رورہی ہیں؟‘‘ #MuhammadTheProphetOfPeace
دریافت کرنے پر خاتون نے کہاکہ ابواسید نامی شخص نے میرے بیٹے کو مجھ سے چھین لیا اور اسے فروخت کردیاہے۔یہ سن کر نبی کریم کا چہرئہ مبارک غصے سے متغیر ہوگیااور ابو اسید کو بلوایا اور اس سے پوچھاکہ کیا یہ خاتون صحیح کہہ رہی ہیں؟اس نے کہا:ہاں! #MuhammadTheProphetOfPeace
آپ نے اس سے فرمایا :ابھی اس کے بچے کو واپس لیکر آئوچنانچہ وہ گیا اور اس کے بچے کو لاکر خاتون کے حوالے کیا۔
یتیموں پر شفقت و محبت :
ہرکام میں اللہ تعالیٰ کی حکمت و مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے ۔ اللہ رب العزت نے نبی رحمت کو یتیم پیدا فرمایاتھا۔
آپکی ولادت باسعادت سے قبل ہی آپ کے والد ماجد حضرت عبد اللہ کا انتقال ہوگیا تھااور جب6 سال کے ہوئے توآپ اپنی والدہ ماجدہ بی بی آمنہ کی شفقت و پیار سے محروم ہوگئے۔
ایک بچے کیلئے یتیمی کی حالت انتہائی پریشان کن اور اذیت ناک ہوتی ہے #MuhammadTheProphetOfPeace
اس کی تعلیم وتربیت ، پرورش و پرداخت اور دیکھ بھال وغیرہ انتہائی مشکل مرحلہ ہوتاہے ۔اسے زندگی کے ہر موڑ پرپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جب اس یتیم بچے کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب اور چہیتے رسول بھی یتیم تھے #MuhammadTheProphetOfPeace
آپ بھی بچپن ہی میں شفقت پدری سے محروم ہوگئے تھے تو اسے ڈھارس اور حوصلہ ہوتاہے اور اس کے تمام رنج وغم کسی حد تک ہلکے ہوجاتے ہیں #MuhammadTheProphetOfPeace
نبی کریم کو یتیم بچوں سے بے حد پیار تھا۔آپ کسی یتیم بچے کودیکھتے تو اسے پیار کرتے ۔اس کے سرپر دستِ شفقت پھیرتے اور اس کی ہر ضرورت کو پوری کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔ آپ نے امت کے ہرفرد کویتیم بچوں کے ساتھ شفقت و محبت سے پیش آنے کی تاکید فرمائی ہے۔ #MuhammadTheProphetOfPeace
حضرت عمربن خطاب ؓسے مروی نبی کریم کا ارشاد ہے:
’’ مسلمانوں کا وہ گھر انتہائی خیر وبرکت والا ہے جس میں کوئی یتیم بچہ پرورش پاتا ہو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتاہو،اس کو شفقت و محبت اور پیار کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہواور اس گھر کے لوگ #MuhammadTheProphetOfPeace
انتہائی بدنصیب وبدقسمت ہیں اور خیر وبرکت سے محروم ہیں جہاں یتیم بچے موجود ہوں اور ان کے ساتھ اچھا برتائو نہ کیا جاتا ہو۔‘‘
نبی کریم نے یتیم بچوں کی اچھی پرورش و پرداخت کرنے والوں کو جنت کی بشارت دی ہے اور فرمایا کہ میں اور وہ جنت میں اس طرح ہو ںگے اور اپنی شہادت👇
اور درمیانی انگلیوں کو قریب فرماکر اشارہ فرمایا۔
حضرت ابو الدرداء ؓسے روایت ہے کہ نبی کریمکے پاس ایک شخص آیا اور اپنی قساوتِ قلب اور سنگدلی کی شکایت کی تو آپ ارشاد فرمایا :
’’اگر تم نرم دلی اور رقت قلب چاہتے ہو تو ۔ #MuhammadTheProphetOfPeace
یتیم بچوں کے ساتھ شفقت و محبت سے پیش آؤ،ان سے پیار کرواوران کو کھانا کھلائو۔‘‘
نبی کریم شہدائے کرامؓ کے یتیم بچوں کی غمخواری کرتے ،ان کے احوال دریافت فرماتے، ان کی حاجتیں پوری کرتے، ان کے سروں پر دست شفقت پھیرتے اوران کا ہر طرح خیال رکھتے تھے۔ #MuhammadTheProphetOfPeace
حضرت اسماء بنت عمیس ؓفرماتی ہیں کہ جب حضرت جعفر بن ابی طالبؓ غزوئہ موتہ میں جام شہادت نوش فرما یا تو نبی کریمان کے گھر تشریف لائے ۔ اس وقت آپ کی آنکھیں اشکبار تھیں ۔آپ ان کے تمام بچوں کو بلوایا اور ان کو خوب پیار کیا #MuhammadTheProphetOfPeace
👇
عورتوں کے ساتھ رحمت وشفقت :
رحمۃ للعالمین کی رحمت وشفقت کا ابرِ کرم یوں تو روئے زمین کے ہر حصے اور ہر طبقے پر برسا ۔اس نے ہر خاص و عام کو سیراب کیا لیکن اس نے سب سے زیادہ غرباء، مساکین ،یتامیٰ، لونڈی، غلام اور خواتین #MuhammadTheProphetOfPeace
کو فائدہ پہنچا یاجن کی معاشرے میں کوئی عزت و وقعت نہیں تھی ۔
وہ مظلوم و مقہوراورستم رسیدہ تھے ۔حقوق انسانی سے محروم تھے۔ ان سب طبقوں کو نبی رحمت نے بلند مقام عطا کیااور معاشرے میں عزت و عظمت سے سرفرازکیا مگر حقیقت یہ ہے طبقۂ اناث کو )۔ #MuhammadTheProphetOfPeace
نبی رحمت نے جو فیوض و برکات عطافرمائیں دنیا کی کسی تہذیب وتمدن اور مذہب نے عطانہیںکیا ۔
نبی کریمنے اس مظلوم طبقہ کو یہ مژدہ ٔجانفزاسنایا:
’’ مجھے دنیا میں2 چیزیں بہت محبوب ہیںاور وہ ہیں عورت اور خوشبو لیکن میری آنکھوں کی ٹھنڈ ک نماز میں ہے۔ ‘‘ #MuhammadTheProphetOfPeace
’’عورتوں کے ساتھ نیکی اور بھلائی کا معاملہ کرواس لئے کہ وہ ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلیوں میں بھی سب سے ٹیڑھا
حصہ اوپر کا ہوتا ہے،اگر تم اسے درست کرنا چاہوگے تو توڑ دوگے (یعنی طلاق واقع ہوجائے گی) #MuhammadTheProphetOfPeace
اور اگر اسے چھوڑ دوگے تو وہ اپنے حال پرقائم رہے گی چنانچہ عورتوں کے ساتھ خیر خواہی اور ہمدردی کا رویہ اختیار کرو۔‘‘( بخاری #MuhammadTheProphetOfPeace
👇
#MuhammadTheProphetOfPeace
غلاموں پر شفقت ورحمت :
ابتداء اسلام سے قبل غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں تھی ۔انہیں جانوروں سے بھی بدتر سمجھاجاتا تھا۔انہیں تمام حقوقِ انسانی سے محروم رکھا جاتاتھا۔
ان سے مویشیوں اور چوپایوں کا ساکام لیا جاتااور مال و زر کی طرح
ان کی خریدفروخت کی جاتی تھی لیکن نبی کریمکی رحمت و شفقت نے آقا وغلام ،شاہ وگدااور امیر وغریب کے تما م فرق کومٹایااورسب کو برابر کے حقوق دیئے۔ حضرت علی ؓفرماتے ہیں کہ وصال سے پہلے نبی کریم کاآخری کلام نماز وں کا اہتمام کرنے اور غلاموں کے #MuhammadTheProphetOfPeace
حقوق اداکرنے کے متعلق تھا۔
حضرت ابو مسعود بدری ؓفرماتے ہیں کہ میرا ایک غلام تھا ۔ ایک بار میں کسی بات پر اس سے ناراض ہوگیا اورکوڑے سے مارناشروع کردیاکہ نبی کریم وہاں آن پہنچے اور فرمایا :
’’اے ابو مسعود!خبردار !‘‘
غصے کی وجہ سے میں آوا ز پہچان نہ سکا۔
آپ نے دوبارہ فرمایا:
’’ اے ابو مسعود!خبردار!‘‘
پیچھے مڑ کر دیکھا تو نبی کریمکو پایا۔ آپ کو دیکھتے ہی ڈر اور خوف کی وجہ سے میرے ہاتھ سے کوڑ ا گرگیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا:
’’اے ابو مسعود سنو!جتنی قدرت تجھے اس غلام پر ہے اس سےکہیں زیادہ قدرت اللہ تعالیٰ کو تجھ پرحاصل ہے👇
حضرت ابو مسعودؓفرماتے ہیں کہ یہ سن کر میں نے اسی وقت اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اُس غلام کو آزاد کردیا۔نبی کریم نے میرے اُس عمل کو دیکھ کر ارشاد فرمایا:
’’ اگر تم ایسا نہ کرتے توتم جہنم کی آگ سے نہ بچ سکتے۔‘‘ #MuhammadTheProphetOfPeace
امیرالمؤمنین حضرت علی ؓکا واقعہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ ؓنے غلام سے فرمایا کہ ہم دونوں کو کپڑوں کی ضرورت ہے، تم بازار جاکر کپڑے خرید لاؤ ۔وہ گئے اپنے لئے سستا اور امیر المؤمنین کیلئے کچھ قیمتی کپڑے خرید لائے۔ #MuhammadTheProphetOfPeace
کپڑوں کو دیکھ کرحضرت علیؓ غلام کو لیکر درزی کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا کہ یہ قیمتی کپڑے غلام کیلئے ہیں اور یہ سستے کپڑے میرے لئے ہیں ۔یہ سن کر غلام نے کہا ۔نہیں !یہ عمدہ کپڑے میرے آقا کیلئے ہیں ۔وہ خلیفۃ المسلمین ہیں ، ان کو اچھے کپڑوں کی ضرورت ہے۔میں تو غلام ہوں ۔
مجھے اچھے کپڑوں کی ضرورت نہیں لیکن امیر المؤمنین حضرت علیؓ نے فرمایا کہ میں تو اب بوڑھا ہو چکاہوں ۔ مجھے اتنے اچھے کپڑوں کی کوئی ضرورت نہیں ۔ تم ابھی جوان ہو، تم کو اچھے اور عمدہ لباس کی ضرورت ہے۔
امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقؓ کے سفرشام کاواقعہ زبان زدخاص وعام ہےکہ
آپؓ بیت المقدس فتح کرنے تشریف لے جارہے ہیں ۔غلام ساتھ ہے ۔ سفر طویل ہے ۔ صحراء و بیاباں اور پہاڑ و ریگستا ن سد راہ ہیں ۔
سواری کیلئے ایک ہی اونٹ ہے ۔باری باری بیٹھنے کا فیصلہ ہوتاہے۔آخری منزل پر غلام کی باری آتی ہے۔غلام عرض کرتا ہے ۔ 👇۔
امیر المؤمنین !مختلف اقوام کے لوگ فاتح بیت المقدس کے تزک و احتشام اور شان وشوکت کو دیکھنے کیلئے جمع ہوںگے۔ میں اپنی باری آپ ؓکو دیتاہوں۔
آ پؓ اونٹ پر سوار ہوجائیں لیکن امیر سیدنا فاروق ؓ
دنیا کو اخوت و مساوات کا درس دینے اور آقا و غلام کے فرق کومٹانے کیلئے اس کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور جب فاتحِ بیت المقدس اپنی آخری منزل پر پہنچتاہے تو اس کا غلام اونٹ پر سوار ہے اور آقا اونٹ کی نکیل پکڑے پاپیادہ چلاآرہاہے۔
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
”اور جو ایمان لائے، اللہ کے لئے ان کی محبت بہت شدید ہے۔“
شدید محبت ہی کوعشق کہتے اور یہی اولیاءاللہ کی پہچان ہے۔
عشق الہٰی پنجابی شاعری کا طرہ امتیاز ہے۔ کسی اورزبان میں اس مضمون پر مشکل ہی سے پنجابی کےہم پلہ اشعارملیں گے۔ بالخصوص 1/6 #البدر
بزرگ صوفیا نے اس موضوع پر جو اشعار کہے ہیں، وہ اپنی مثال آپ ہیں۔
حضرت سلطان باہوؒ کے چند اشعار دیکھیں:
عاشق ہکو وضو کیتا جو روز قیامت تائیں ہو!!
وچ رکوع نماز سجودےرہندےسنج صباحیں ہو،
ایتھے اوتھےدوہیں جہانیں سب فقردیاں جائیں ہو!
عرش کولوں سَےمنزل اگےّ باہو،ونج پیا کم تنہائیں ہو،
ترجمہ:
عاشق نے ایک ہی وضو کیا ہے۔ (یعنی عشق کا وضو) جو قیامت تک رہتا ہے۔ عاشق و شام یعنی ہر دم نماز عشق میں مصروف ہے۔ یہاں اور وہاں، دونوں جہانوں میں فقر اپنا مقام رکھتا ہے۔ عاشق عرش سے کئی سو منزل آگے تنہائی میں ہے۔
آصف اقبال ایف آئی اے میں سائیبر کرائم ڈیپارٹمینٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھا جو کہ ٹویٹر کے ذریعے صارفین کو فراڈ، بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا اور اس کا محتاط استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہی دیا کرتا تھا- #البدر @AsifIqbalccw @ImranKhanPTI
آج اس کو ایف آئی اے نے معطل کردیا اور اس کو معطل کرنے کی وجہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری ہے جس نے 35 آنٹیوں کی تنظیم کی ایماء پر آصف اقبال کو اپنی ماں کے ذریعے جو کہ انسانی حقوق کمیشن کی وزیر ہے معطل کروادیا-
میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی حراسگی کا الزام لگایا اور
میشا شفیع نے 35 آنٹیوں کے ساتھ مل کر علی ظفر کے خلاف ٹویٹر پر کمپیئن چلائی جس پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ایف آئی میں درخواست دی- ایف آئی اے نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ علی ظفر کے خلاف فیک اکاؤنٹس سے جو کمپیئن چلائی جارہی تھی وہ فیک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے والوں میں میشا شفیع،
#Pakistan_IsTheBest #البدر
پاکستان کا غرنوی میزائل جس کا ایک چوتھائ حصہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکہ دینے والے نظام پہ مشتمل ہے.
فائر ہونے کے بعد ایک خاص اونچائ پہ میزائل کا نچلا حصہ الگ ہو جا تا ہے. اور صرف اوپر لگے چھوٹے پرون سے اوپر والا حصہ پرواز جاری رکھتا ہے .
کئی بار اپنا رخ تبدیل کر کہ دشمن کے دفاعی نظام کو دھوکا دیتا ہے. اس مقصد کیلیئے اوپر کے حصہ میں مائع ایندھن سے چلنے والی راکٹ موٹر اور اضافی ایندھن ہوتا ہے.
آخری لمحات میں میزائل ایک چھوٹے ریڈار کی مدد سے اپنے نشانہ کو تلاش کرتا ہے اور #Pakistan_IsTheBest
اس کی طرف غوطہ لگاتا ہے.
بقیہ مائع ایندھن راکٹ موٹر میں جل کہ آخری زوردار دھکا دیتا ہے اور کشش ثقل اور راکٹ کی مجموعی طاقت کے زیر اثر میزائل آواز سے سات گنا تیز رفتار پہ حدف کی طرف بڑھتا ہے. #Pakistan_IsTheBest
ایک آٹھ، دس سال کی معصوم سی غریب لڑکی بک سٹور پر چڑھتی ہے۔ ایک پینسل اور ایک دس روپے والی کاپی خریدتی ہے۔ اور پھر وہی کھڑی ہو کر کہتی ہے۔ انکل! ایک کام کہوں، کروگے؟
جی بیٹا بولو، کیا کام ہے؟
انکل! وہ کلر پینسل کا پیکٹ کتنے کا ہے؟ مجھے چاہیے۔ #البدر
ڈرائنگ ٹیچر بہت مارتی ہے۔ مگر میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ نہ ہی امی ابو کے پاس ہیں۔ میں آہستہ، آہستہ جمع کرکے پیسے دے دوں گی.
شاپ کیپر کی آنکھیں نم ہوتی ہے۔ بولتا ہے، بیٹا کوئی بات نہیں۔ یہ کلر پینسل کا پیکٹ لے جاؤ لیکن آئندہ کسی بھی دکاندار سے اس !!!
طرح کوئی چیز مت مانگنا، لوگ بہت برے ہیں۔کسی پر بھروسہ مت کیا کرو.
جی انکل بہت بہت شکریہ۔
میں آپ کے پیسے جلد دے دوں گی اور بچی چلی جاتی ہے.
ادھر شاپ کیپر یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے، اللہ نہ کرے۔ اگر ایسی بچیاں کسی وحشی دکاندار کے ہاتھ چڑھ گئیں تو زینب اور
ایک وقت تھا جب ہیرا منڈی میں بڑی بے حیائ تھی, اس بے حیائ کو ختم کرنے کیلئے پاک آرمی نے وہاں چھاپہ مارا تو بڑی تعداد میں خواتین و حضرات برہنہ حالت میں پکڑے گئے وہ لوگ آرمی والوں کے سامنے گڑگڑائے کہ ہمیں معاف کر دو ہمیں چھوڑ دو ورنہ ہم رسوا ہو جائیں گے #Succesfull_RaadulFssad
ایک آرمی والے کو ترس آگیا اس نے کہا کہ اچھا ایک شرط پر چھوڑیں گے کہ جو جس طوائف کے ساتھ پکڑا گیا ہے اس کی شادی اسی طوائف سے کر دو , اس سپاہی کی یہ بات ان لوگوں کو جو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے بہت ناگوار گزری بالآخر عزت بچانے کی خاطر وہ راضی ہو گئے اور یوں #Succesfull_RaadulFssad
ان طوائفوں سے ان کنجروں کی شادیاں ہو گئیں شادی کے بعد وہ کنجر اور طوائف دونوں آرمی والوں سے ناراض تھے کیوں کنجروں کی عزت چلی گئ تھی اور طوائفوں کا دھندہ بند ہو گیا تھا اسلئے وہ ہر وقت پاک آرمی کو گالیاں نکالتے رہتے تھے اور یوں پاک آرمی کو گالیاں دینے کا #Succesfull_RaadulFssad