مولانا شفیع اوکاڑوی (رحمۃ الله علیہ)
اپنی کتاب میں لکھتے ہیں:
"مجھے وہاڑی کے ایک گاؤں سے بڑا محبت بھرا خط لکھا گیا
کہ مولانا صاحب ہمارے گاؤں میں آج تک میلاد نہیں پڑھا گیا۔ ہمارا بہت دل کرتا ہے ، آپ ہمیں وقت عنایت فرما دیں ہم تیاری کر لیں گے۔"
میں نے محبت بھرے جزبات دیکھ کر خط لکھ
دیا کہ فلاں تاریخ کو میں حاضر ہو جاؤں گا۔

"دیے گئے وقت پر میں فقیر ٹرین پر سے اتر کر تانگہ پر بیٹھ کر گاؤں پہنچ گیا تو آگے میزبانوں نے مجھے ھدیہ پیش کر کے کہا مولانا
صاحب آپ جا سکتے ہیں .... ہم بیان نہیں کروانا چاہتے۔"
وجہ پوچھی تو بتایا کہ
ہمارے گاؤں میں %90 قادیانی ہیں
وہ ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں
کہ
نہ تو تمہاری عزتیں
نہ مال
نہ
گھربار محفوظ رہیں گے۔
اگر
محفل میلاد سیرة النبى (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر بیان کروایا تو۔
مولانا ہم کمزور ہیں
غریب ہیں
تعداد میں بھی کم ہیں
اس لیے ہم نہیں کرسکتے۔
"میں نے لفافہ واپس کر دیا اور کہا بات تمہاری ہوتی یا میری ہوتی تو واپس چلا جاتا۔
بات مدینے والے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کی آگئی ہے۔
اب بیان ہوگا ضرور ہوگا۔
وہ گھبرا گئے کہ حضرت آپ تو چلے جائیں گے مسئلہ تو ہمارے لیے ہوگا۔
میں نے کہا،
"اس گاؤں کے آس پاس کوئی ڈنڈے والا ہے؟"
انہوں نے بتایا کہ گاؤں سے کچھ دُور نُورا ڈاکو رہتا ہے !
پُورا
علاقہ اس سے ڈرتا ہے۔
میں نے کہا چلو مجھے لے چلو نُورے کے پاس ۔
جب ہم نورے کے ڈیرے پر پہنچے دیکھ کر نورا بولا اج خیر اے!
مولوی کیویں آگئے نے ؟
میں نے کہا کہ
"
بات حضورﷺ کی عزت کی آگئی ھے تم بتاؤ کہ کچھ کرو گے؟"
میری بات سن کر نورا بجلی کی طرح کھڑا ہوا اور بولا،
"میں ڈاکو ضرور آں پر بےغيرت نئی آں۔"
وہ ہمیں لے کرچل نکلا
مسجد میں ، میں نے 3 گھنٹے بیان کیا اور
نورا ڈٹ کر کھڑا رہا ۔
آخر میں نورے نے یہ کہا
کہ اگر کسی نےمسلمانوں کی طرف آنکھ اٹھا ....
کر بھی دیکھا تو نورے سے بچ نہیں سکے گا۔

میں واپس آگیا
کچھ ماہ بعد میرے گھر پر ایک آدمی آیا
سر پر عمامہ
چہرے پرداڑھی
زبان پر درود پاک کا ورد ۔۔۔!
میں نے پوچھا،
"کون ہو..؟ ".
وہ رو کر بولا،
"مولانا

میں نورا ڈاکو آں۔
جب اس دن میں واپس گھر کو لوٹا جا کر سو گیا.
آنکھ لگی ہی تھی
پیارے مصطفٰی کریمﷺ میری خواب میں تشریف لائے میرا ماتھا چوما اور فرمایا:
"آج تو نے میری عزت پر پہرا دیا ہے،
میں اور میرا اللہ تم پر خوش ھے
اللہ نے تیرے پچھلے سب گناہ معاف
فرما دیئے ہیں."

مولانا صاحب اس کے بعد میری آنکھ کھلی تو سب کچھ بدل چکا تھا اب تو ہر وقت آنکھوں سے آنسو ہی خشک نہیں ہوتے
مولانا صاحب میں آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں آپ کی وجہ سے تو میری زندگی ہی بدل گئی میری آخرت سنور گئی.مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے فیسبک گروپ جوائن کریں 👇👇👇

facebook.com/groups/7591466…

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ادبــی محــفـــل

ادبــی محــفـــل Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Ehl_e_Muslim

5 Nov
#انگریزوں_اور_فرانسیسیوں_نے_خلافتِ_عثمانیہx پر قبضہ کرنے سے پہلے اسلام اور مسلم معاشرے پر تحقیق کی اور اُن اسباب کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جس کی وجہ سے خلافتِ عثمانیہ کے تاجدار بحر او قیانوس سے ہند تک دنیا کو فتح کرنے مین کامیاب ہوئے, Image
یہاں تک کہ وہ #ویاناx تک پہنچ گئے.
(یاد رہے ویانا وسطی یورپ کا قدیم ترین شہر ہے, اس شہر کی بنیاد ۵۰۰ قبلِ مسیح میں رکھی گئ, عثمانی تُرکوں کے دو عظیم محاصرے جس میں ڈھائی لاکھ فوج استعمال کی گئ ناکام رہے اور تُرک فوجیں ویانا سے آگے نہ بڑھ سکیں جسکی وجہ سے
وسطی یورپ میں اسلام کی پیش قدمی رُک گئ)

انھوں نے اس راز کو پایا کہ مسلمان بچے کو جو تعلیم دی جاتی ہے, اس اسلامی تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ انسانی معاشرے کو مکلمل ضابطہ حیات ملے جو ﷲ اور اُس کے رسول ﷺ پر کامل ایمان اور اعتقاد
Read 8 tweets
5 Nov
خواتین اگر شوشل میڈیا پر ٹریپ ہونے سے بچنا چاہتی ہیں تو شوشل میڈیا پر بلکل بھی اپنی گھریلو زندگی کے مطلق کوئی ایسی بات شیئر نا کریں جس سے لگے کہ آپ احساس محرومی کا شکار ہیں کیونکہ شوشل میڈیا پر ایسے بھی درندہ صفت لوگ موجود ہیں جن کا کام ہی ایسی Image
عورتوں کو پھنسانا ہوتا جو احساس محرومی کا شکار ہوتی ہیں جن کے خاوند یا ملک سے باہر ہوتے ہیں یا ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے یا کسی کا پیار میں دل ٹوٹا ہوتا ہے مرد کو ذرا بھی اس بات کا پتا چلتا ہے کہ یہ عورت احساس کی پیاسی ہے وہ فوراً احساس کا جال پھینکنے کی
کوشش کرتا ہے جو ذرا سمجھدار ہوتی ہیں وہ بچ جاتی ہیں اور جو ذرا بیوقوف ہوتی ہیں وہ باتوں میں آجاتی ہیں ایسی عورتوں کو احساس دلایا جاتا ہے کہ آپ کے خاوند اچھے انسان نہیں ہیں ایسے بندے کو چھوڑنا ہی بہتر ہے یا اسے منہ ہی نا لگایا جاۓ اور بعض اوقات معاملہ اتنا آگے چلا جاتا
Read 5 tweets
3 Nov
#قلعہ_الحصن, حلب کے قریب واقع ایک #صلیبی_قلعہ

یہ قلعہ سب سے پہلے مرداسیوں نے تعمیر کروایا تھا جب وہ حلب کے حکمران تھے. 1070 عیسوی کے قریب یہ قلعہ صلیبیوں کے قبضہ میں چلا گیا جب وہ مسلمانوں کے عظیم شہر القدس کو فتح کرنے کیلئے Image
یورپ سے آئے تھے. 1099 عیسوی میں صلیبیوں نے القدس کو بھی مسلمانوں سے چھین لیا. 1142 عیسوی میں صلیبیوں نے اسے دوبارہ تعمیر کیا. مگر 1170 میں ایک زلزلہ کی وجہ سے یہ قلعہ تباہ ہوگیا. 1170 اور 1180 کے درمیان صلیبیوں اور مسلمانوں میں بہت سی جنگیں ہوئیں.
سلطان صلاح الدین ایوبی نے 1180 میں اس قلعہ اور اس کے اردگرد کے صلیبیوں کو عبرتناک شکست دی مگر سلطان نے صلیبیوں کے قلعوں کو چھوڑ دیا, چنانچہ صلیبیوں نے اسے مزید مضبوط بنالیا. اس کے بعد مسلمان افواج نے اس قلعہ کو مضبوط سمجھتے ہوئے, اس کو فتح نہ کیا.
Read 7 tweets
2 Nov
سلطان نور الدین زنگی (رحمتہ اللّه علیہ) عشاء کی نماز پڑھ کر سوئے کہ اچانک اٹھ بیٹھے۔
اور نم آنکھوں سے فرمایا میرے ہوتے ہوئے میرے آقا دوعالم ﷺ کو کون ستا رہا ہے .
آپ اس خواب کے بارے میں سوچ رہے تھے جو مسلسل تین دن سے انہیں آ رہا تھااور آج Image
پھر چند لمحوں پہلے انھیں آیا جس میں سرکار دو عالم نے دو افراد کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ یہ مجھے ستا رہے ہیں.
اب سلطان کو قرار کہاں تھا انہوں نے چند ساتھی اور سپاہی لے کر دمشق سے مدینہ جانے کا ارادہ فرمایا .اس وقت دمشق سے مدینہ کا راستہ ٢٠-٢٥ دن کا تھا مگر آپ نے
بغیر آرام کیئے یہ راستہ ١٦ دن میں طے کیا. مدینہ پہنچ کر آپ نے مدینہ آنے اور جانے کے تمام راستے بند کرواے اور تمام خاص و عام کو اپنے ساتھ کھانے پر بلایا.
اب لوگ آ رہے تھے اور جا رہے تھے ، آپ ہر چہرہ دیکھتے مگر آپکو وہ چہرے نظر نہ آے اب سلطان کو فکر لاحق ہوئی اور آپ نے
Read 10 tweets
1 Nov
" حضور نبی اکرم ﷺ کی قدر و منزلت ''

اِبنِ عساکر رحمتہ اللّہ علیہ نے حضرت سلمان فارسی رضی اللّہ عنہُ سے روایت کی۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ سے کسی نے دریافت کِیا کہ:
''
اللّہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو کلام سے سرفراز کِیا اور حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کو رُوح القدس سے پیدا کِیا اور حضرت اِبراہیم علیہ السّلام کو خلیل بنایا اور حضرت آدم علیہ السّلام کو اصطفاء سے نوازا،تو آپ کو کون سی فضیلت عطا کی گئی؟ ''
اسی
وقت حضرت جبرئیل علیہ السّلام نازل ہوئے اور عرض کِیا کہ:
'' آپ ﷺ کا ربّ فرماتا ہے اگر میں نے اِبراہیم علیہ السّلام کو خلیل بنایا تو میں نے آپﷺ کو اپنا حبیب بنایا اور اگر میں نے موسیٰ علیہ السّلام سے زمین پر کلام کِیا تو
Read 8 tweets
31 Oct
#فرانس_کی_معیشیت کو بہت نقصان پہنچ رہا تھا اور اسٹاک مارکٹ نیچے آرہی تھی۔ مگر ابھی وہ واپس سنبھلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ مطلب اچھی خاصی گِر گئی تھی۔ ۲۸ اکتوبر کے بعد سے مسلمانوں نے بائکاٹ کم کردیا ہے غالباََ! کیا عشقِ رسول ﷺ محض ایک جذبہ ہے جو ۲۶ اکتوبر کو
شروع ہوتا ہے اور ۲۸ اکتوبر کو ختم ہوجاتا ہے۔ کمال نہیں ہوگیا؟ ابھی تو کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔ اس سے زیادہ کمزور حالت تو فرانس کی کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں ہوگئی تھی۔
یہی چیز ہم نے ڈنمارک کے معاملے میں بھی کی تھی۔ ڈینمارک کی گستاخی پر اس کی
معیشیت کو کچھ دنوں کے لیے نقصان پہنچایا۔ پھر ہم سب بھول گئے اور اب ڈینمارک اپنی اصل حالت پر واپس آچکا ہے۔ یہ کچھ دنوں تک کی چیزیں کیوں رہ جاتی ہیں بھائی؟ فرانس سے تو مجھے اس کے نظریہ اور اور اس کی تعبیر کی وجہ سے واقعی نفرت ہے اور دل سے چاہتا ہوں کہ
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!