علامہ اقبال صاحب سے منسوب اشعار جو ان کے نہیں ہیں۔ اس میں بیشتر اشعار شاعری کے معیار پر بھی پوری نہیں اترتے۔
قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
(یہ شعر مولانا محمد علی جوہر صاحب کا ہے)
بحوالہ سالنامہ سیارہ 1992 #اردو
👇1
مسجد خدا کا گھر ہے کوئی پینے کی جگہ نہیں
کافر کے دل میں چلے جا وہاں پر خدا نہیں
(یہ شعر سوشل میڈیا پر غالب اور فراز کے درمیان باقاعدہ مکالمے کی صورت میں گھوم رہا ہے۔ ایسے عین سوال و جواب والے اشعار تین مختلف ادوار کے شعرا میں وقوع پزیر ہونا بذات خود مشکوک ہے۔ )
👇2
تم حیا و شریعت کے تقاضوں کی بات کرتے ہو
ہم نے ننگے جسموں کو ملبوس حیا دیکھا ہے
دیکھے ہیں ہم نے احرام میں لپٹے کئی ابلیس
ہم نے کئی بار مہ خانے میں خدا دیکھا ہے
(آج کل پڑھے لکھے روشن خیال طبقے نے گویا ان دو اشعار کو ہی کلیات اقبال سمجھ لیا ہے۔ کیا اقبال صاحب کا یہ ذوق تھا؟توبہ)
3
عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
(جوش صاحب کی ایک مسدس میں یہ اشعار نظر سے گزرے ہیں )
👇4
روئیں وہ جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے
ہم زندہ وجاوید کا ماتم نہیں کرتے
(یہ اقبال صاحب کا معیار ہرگز نہیں۔نہ اس شعر میں چاشنی ہے نہ اس میں تہذیب کو لیکر سمجھانے اور سکھانے کی بات کی گئی ہے بلکہ سیدھا فرقہ بازی کی گئی ہے اور اقبال صاحب کا اپنا شعر ہے)
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں۔
👇5
حسن کردار سے نورِ مجسم ہو جا۔۔
کہ ابلیس بھی تجھے دیکھے تو مسلماں ہو جائے۔۔
(یہ کسی لوکل فارمی شاعر کا شعر تو ہو سکتا ہے علامہ صاحب کا نہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ ابلیس مسلمان کو ابلیس بنا سکتا ہے لیکن مسلمان ابلیس کو مسلمان بنائے۔۔ یہ منطق سمجھ گے گراؤنڈ سے باہر ہے)
👇6
تیرے سجدے کہیں تُجھے کافر نہ کر دیں اقبال
تُو جھُکتا کہیں اور ہے، سوچتا ہے کہیں اور
(یہ شعر ہے کہ اپنی بیستی کرنا ہے۔ علامہ اقبال صاحب قوم کو خودی کا درس اپنے پوشیدہ راز منکشف کر کے دے گئے ہیں کیا؟
Straight forward rejected)
👇7
اسلام کے دامن میں بس اِس کے سِوا کیا ہے
اک ضرب یَدّ اللہی اک سجدہ شبیری
حضرت وقار انبالوی
(یہ شعر اقبال سے منسوب کیا جاتا ہے جس کا حوالہ ایم اے اردو پنجاب یونیورسٹی میں وقار انبالوی صاحب پر تحقیق کرنے والے طالب علم نے درست کیا ہے) dailypakistan.com.pk/columns/20-Jul…
👇8
جاوید چودھری صاحب کلیات اقبال میں بدعت کے مرتکب ہوتے ہوئے۔
👇9