قرآن کے ٹکڑے ٹکڑے یا ہمارے ایمان کے ٹکڑے
سوره الحجر مکی دور کی سورت ہے جس کا آغاز قرآن پاک کی عظمت سے ہوتا ہے. اس سورت کی ٩١ اور ٩٢ آیات میں الله تعالیٰ فرماتے ہیں جنہوں نے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے(٩١) پھر تیرے رب کی قسم ہے البتہ ہم ان سب سے سوال کریں گے (٩٢)
#QuranicReflections
اگرچہ اس سوره کے اولین مخاطبین تو بیشک کفار مکہ ہی ہیں لیکن قرآن آفاقی ہے اور اس کا آج کے دور میں کیا مطلب ہے یہ بہت اہم سوال ہے. اور اگر اس کا مطلب صرف اسی دور کے لوگوں کے لئے ہوتا تو اس کو پھر قرآن میں کیوں شامل کیا گیا؟ یہ سوالات تھوڑا سا غور و فکر مانگتے ہیں.
اس سورت کےآغاز میں ہی الله نےفرمادیاکہ یہ آیتیں روشن کتاب اورقرآن کی ہیں. اوراگلی آیت کہتی ہےکہ کافر بڑی حسرت کریں گےکہ کاش وہ مسلمان ہوتے.کافر کاترجمہ انکار کرنےوالا ہےاور معمول میں اس سےالله اوراسلام سےانکار کرنےوالےمراد ہوتےہیں لیکن یہاں یہ بھی کہاجاسکتا ہےجس نےقرآن کاانکارکیا
اب سوال یہ ہےکہ قرآن کےٹکڑےٹکڑے کرنے سےمراد کیاہوئی. کیا کلہاڑی پکڑ کراس کتاب کوکاٹ دینا اس سےمراد ہےیاکچھ اور؟ میری رائے میں قرآن کی بات/آیات کوسیاق وسباق سےنکال کر ایک اورہی معنی پہنا دینےکامطلب ٹکڑےٹکڑے کردینا ہے. یعنی آیات سورت کو کسی شان نزول کی وجہ سے خاص معنی پہنا دے دینا
قرآن سےپہلےجو الله کی طرف سےنازل کردہ کتابیں تھیں ان میں لوگوں نےتحریف کی لیکن کیونکہ قرآن کی حفاظت کاذمہ الله نے اپنےپاس رکھ لیااس وجہ سےاس کلام میں توکوئی تحریف نہیں ہو سکی لیکن من گھڑت روایات کےذریعہ ایک کتاب مبین میں مختلف آیات کوشان نزول کےزیراثر اپنےپسند کے معنی پہنائے گئے
سوره ال عمران جس کےموضوعات اورآیات واضح ہیں کہ وہ غزوہ احد کے زمانہ میں نازل ہوئی اور جس کےمخاطبین میں یہود مدینہ بھی شامل ہیں اس کی آیات ٥٩ سے٦٣ تک کو ٩ ہجری کےایک فرضی واقعہ سے منسلک کردیاگیا. قرآن نےمباہلہ کی دعوت یہودیوں کودی لیکن روایت نےاسکومضحکہ خیز طور پرعیسائیوں سےجوڑدیا
ایک دوسرےشہر سےائےمردوں کےوفد کوکیوں کہاجائےگاکہ اپنے بیوی بچوں کولےکر آؤ؟پھرجب نبیﷺ خود آل اولاد رکھتےتھے تووہ اپنےبیوی بچوں کوچھوڑ کرصرف مخصوص لوگوں کوکیوں لےکرجائیں گے؟کیامقابل اعتراض نہیں کرےگاکہ ہمیں بیوی بچےلانے کوکہاہےخودنہیں لارہے؟کیا نبی نعوزباللہ جھوٹےنہیں ثابت ہوں گے؟
اسی طرح سوره قیامہ جس میں قیامت کے دن کی منظر کشی کی جا رہی ہے اور اس دن کے واقعات کو بیان کیاجارہا ہے اس کی ٤ آیتوں ١٦ سے ١٩ کو ایک بالکل بےربط روایت کے ذریعہ نبیﷺ سے جوڑ دیا گیا. جب کہ پوری سورت اور آیات واضح طور پر قیامت کے دن نقصان اٹھانے والے شخص کی کیفیت کو بیان کر رہی ہے
اسی طرح سوره حج جوکہ واضح طور پرہجرت سےبالکل پہلےکی ہےاورجس میں مسلمانوں کوہجرت کی تلقین کی جارہی ہےاس کی ٣ آیات ٥٢ سے٥٤ کوایک بدترین جھوٹی روایت سےجوڑکر شیطان کی آیات قرانی میں ملاوٹ کی استطاعت رکھنے سے منسلک کردیاگیا ہے. اگرچہ اس روایت کاانکار تو اکثر محدثین اور مفسرین کرتے ہیں
لیکن پھربھی ان آیات کاترجمہ اسی روایت کےزیراثر کرتےہیں،گویا روایت کاانکارکرکےاقرار کرلیتےہیں کیونکہ جب ترجمہ اسی روایت کی روشنی میں کیاتوپھرانکارکی حیثیت ہی کیارہ گئی؟وہ مان لیتےہیں شیطان نےآیات میں ملاوٹ کی.اورپھرالله نےاس ملاوٹ کومٹایایعنی شیطان کلام الله میں کچھ داخل کرسکتاہے؟
قرآن کاانکار کرنےوالوں اور اس کےٹکڑےٹکڑےکرنے والوں نے بات اس پر ختم نہیں کی بلکہ وہ اس سے آگےبھی ایک قدم بڑھ گئے اور آیت کے ٹکڑےٹکڑے کرڈالے اور آدھی آیت کوکسی سے جوڑ دیا اور آدھی کوکسی سے. جیسے اہل بیت کی پوری آیت پڑھیں تو ایک عام انسان بھی اس کو صرف نبی کی بیویوں سے منسلک کرے گا
سوره احزاب آیت٣٣کہتی ہے وقرن فی بیوتکن اورسابق دور جاہلیت کی سی سج دھج نہ دکھاتی پھرو نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ اور اُس کےرسولؐ کی اطاعت کرواللہ تویہ چاہتا ہےکہ اہلِ بیتِ نبیؐ سےگندگی کو دور کرےاورتمہیں پوری طرح پاک کردے(٣٣). اب چند چھوٹےسےسوالات سوچیں توبات واضح ہوجائے گی
کیاحضرت حسن وحسین کوکہا جائےگا کہ سج دھج نہ دکھاؤ؟
کیاحضرت حسن وحسین نماز قائم کرنےوالی عمر میں نبی کےدور میں پہنچ گئےتھے؟
کیاحضرت حسن وحسین صاحب نصاب اورصاحب استطاعت ہوگئےتھےکہ انکو زکات کی تلقین کی جائے؟تو یہ آیت کسی بھی صورت نبی کی بیویوں کےعلاوہ کسی اورسےمختص نہیں کی جا سکتی
لیکن آیت کےبھیچ والےحصے کوپنجتن سےجوڑ دیاگیااورباقی کو نبی کی بیویوں سے.کیایہ ایک واضح کلام کی نشانی ہے؟کیاایک ایسا شخص جسکےپاس صرف قرآن ہو وہ اس کےیہ مطلب لےگا؟ اورکیا جب آیات ٹکڑوں کی صورت میں نازل ہورہی تھیں تواسی صورت میں پڑھی جاتی تھیں کہ باقی ٹکڑے کےنزول کاانتظارکیاجاتاتھا؟
سوره مائدہ کی آیت ٦میں وضو اور تیمم کےمسائل بیان کیےگئےہیں. آیت کاپہلا حصہ وضو اور غسل سےہےاور دوسرا حصہ تیمم سےہےاور اس کےساتھ شان نزول یہ ہےکہ ایک سفر میں حضرت عائشہ(رض) کاہار گم ہوگیاتو حضرت ابو بکر (رض) نے حضرت عائشہ سے کہا کہ وہ ہر سفر میں مصیبت اور آزمائش کا باعث بنتی ہیں
ہارڈھونڈنے کےلئےپڑاؤ کولمبا کرناپڑا اورشاید قافلےوالوں کو پانی کی کمی کاسامناہوگیا. جس پر تیمم کی آیت نازل ہوئی.سوال یہ ہےکہ قرآن میں تیمم،وضو اورغسل ایک ہی آیت میں بیان کیےگئےہیں توکیاپہلےآیت کاآدھا حصہ آیاتھااورباقی آدھابعد میں یاروایت کےذریعہ حضرت عائشہ کی کردارکشی مقصود تھی؟
سوره مائدہ کی ہی ایک آیت٦٧ کی بہت سی شان نزولوں میں سےایک میں بھیچ کےحصےکےساتھ یہ کہہ دیاکہ ایک رات نبی کریم(ص) پریشان تھےکہ کوئی پہرادار نہیں تواتنے میں حضرت سعد اورحذیفہ پہرا دینےآگئےتو صبح آیت نازل ہوئی کہ "خداتم کو لوگوں سےبچائےرکھےگا". دیکھا جائے تو یہ آیت کے بھیچ کا حصہ ہے
یہ یاد رہےکہ سب سےخطرناک موقعہ تومکہ میں تھاجب نبیﷺ کریم ہجرت کرنےلگےتھےتمام مشرکین آپ کونعوز باللہ جانی نقصان پہنچانا چاہتےتھے.تو جب نبیﷺ ہجرت اورغزوات میں محفوظ رہے،تو انکو ایمان سےآگے تیقن ہوگا الله کی حفاظت پر. مزیدیہ کہ جب تک یہ حصہ نہیں نازل ہوا کیا ادھی آیت پڑھی جاتی رہی
شان نزولوں کی ایک طویل فہرست ہےجس میں آیت کےحصے، ایک آیت یاچند آیات کو نکال کرکسی بھی فرضی واقعہ سےجوڑدیا جاتاہے،مقصد صرف ایک ہےکہ قرآن کی سورت جوایک مضبوط اور مربوط پیغام اورہدایات رکھتی ہیں انکو توڑدیاجائے اورامت کو قرآن کےاصل معنوں اور دین کوغالب کرنےکی ہدایات سےدورکر دیا جائے
یقیناًصحیح روایات/شان نزولیں بھی ہیں لیکن وہ صرف قرآن سےجانچی جاسکتی ہیں اوراس میں حد درجہ احتیاط سےکام کرنےکی ضرورت ہے.کیونکہ جو بھی قرآن کےٹکڑےکرےگا اس سے الله سوال کریں گے. الله ہمیں ہدایت کو پانے اور اس پر کاربند رہنے کی توفیق دے. آمین

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Aleem Khan - 🇵🇰 🇸🇦

Aleem Khan - 🇵🇰 🇸🇦 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!