بخت نصر ایک کافر بادشاہ

بخت نصر اپنے زمانے کا سفاک ترین اور ظالم بادشاہ تھا،اکثر مورخین کہتے ہیں کہ اس کے دماغ میں ہر لمحہ '' فتح کر لو‘‘ کا بھوت سمائے رہتا تھا۔
بخت نصر کا باپ ''نبو لاسر‘‘ بابل کا بادشاہ تھا۔ باپ نے صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے اسے مصر پر حملے کے لئے بھیجا۔ اس نے
زمانہ شہزادگی میں ہی مصر فتح کر ڈالا۔ اپنے باپ نبو لاسر کی وفات کے بعد یہ تخت نشیں ہوا۔ اس کے عہد سلطنت میں زیادہ تر دولت بابل کی قلعہ بندی اور تعمیرات پر خرچ ہوتی رہی، اس کا محل عجوبہ تھا۔اس کے تعمیر کردہ ''معلق
باغات‘‘ دنیا کے سات قدیم عجائبات میں دوسرے نمبر پر شمار ہوتے ہیں ۔ ایک روایت کے مطابق اس نے یہ باغات اپنی ملکہ شاہ بانو(ایرانی) کی خوشی کی خاطر تعمیر کروائے تھے کیونکہ وہ ہر وقت اپنے ملک کی سرسبز و شاداب وادیوں کو یاد کرتی
رہتی تھی،80 فٹ بلند یہ باغات معلق نہ تھے بلکہ ایسی جگہ لگائے گئے تھے جو درجہ بدرجہ بلند ہوتی ہوئی 350 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔ ان باغات کے علاوہ بنو نصر کے زمانے میں بابل علم وادب اور تہذیب و تمدن کا بڑا مرکز بھی مانا جاتا تھا۔
یہ چھٹی صدی قبل مسیح کی بات ہے ،بنی اسرائیل کی سرکشی ، نافرمانیاں اور مشرکانہ حرکتیں حد سے تجاوز کرچکی تھیں ۔ہر طرف ظلم وجبر ، فساد اور لوٹ مار کا بازار گرم تھا۔تو قوم عمالقہ کا یہ ظالم بادشاہ بابل سے ایک بہت بڑی فوج کے
ساتھ آندھی وطوفان کی مانند راستے میں آنے والی تمام حکومتوں کو پامال کرتا ہوا فلسطین پہنچ گیا ۔ تھوڑے ہی عرصے میں اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔چالیس ہزار سے زائد علماء کو قتل کر دیا یہاں تک کہ وہاں ایک عالم بھی زندہ نہ بچا۔ بخت نصر
بنی اسرائیل کے اسی ہزار افراد کو قیدی بنا کر بابل لے گیا۔ بخت نصر کی فوج نے بیت المقدس میں عظیم الشان محلات کو کھنڈرات میں بدل دیا۔ ہیکل سلیمانی میں موجود وسیع وعریض نادر ادر نایاب کتب سے مزین کتب خانہ جلا کر راکھ کر دیا جن
میں دوسرے مذاہب کے اصلی نسخے بھی شامل تھے ۔
قدرت کسی قوم پر اپنا قہر اور عذاب ایک دم سے نازل نہیں فرماتی بلکہ انہیں پہلے سدھرنے کے پورے پورے مواقع فراہم کرتی ہے ، پھر اسے جھنجوڑتی ہے اور سبق
سکھاتی ہے ۔تفسیر فاران میں ہے کہ جب یہودیوں نے فساد شر انگیزی اور اللہ کے احکامات سے روگردانی کی تو اللہ عزو جل نے کسی ایسے شخص کو ان پر مسلط کر دیا جس نے ان کو ہلاکت اور بربادی سے دو چار کر دیا۔پہلے جب انہوں نے فتنہ فساد
کیا اور توریت کے احکامات کو رد کیا تو بخت نصر کو انکی طرف بھیجا جس نے انکو تہس نہس کر دیا۔کچھ عرصہ بعد جب دوبارہ انہوں نے سر اٹھایا تو طیطوس رومی نے انکی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔پھر کچھ عرصہ بعد جب دوبارہ انہوں نے
شرانگیزی شروع کی تو فارسی مجوسیوں نے ان کا حشر نشر کر دیا۔ اس طرح 515 قبل مسیح میں بیت المقدس دوبارہ آباد ہوا ۔بنی اسرائیل نے حضرت عزیر السلام کی موجودگی میں رو رو کر توبہ کی اور آ ئندہ خدا کے احکام کے
مطابق زندگی گزارنے کا عہد کیا۔لیکن یہ زندگی بنی اسرائیل کو پھر راس نہ آئی ۔فارغ البالی نصیب ہوئی تو ایک دوسرے سے اختلاف اور جھگڑے پھر معمول کا مشغلہ بن گئے۔یہاں تک کہ رفتہ رفتہ بنی اسرائیل
پھر اسی حالت کو پہنچ گئے جس میں ان پر بخت نصر کی شکل میں عذاب نازل ہوا تھا۔

مختصر معلوماتی اسلامی اور تاریخی اردو تحریریں پڑھنے کیلئے
دوسرا اکاؤنٹ فالو کریں 👈🏻 @AliBhattiTP

ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں ⁦👇🏻👇🏻
bit.ly/2FNSbwa

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with علـــمـــی دنیــــــا

علـــمـــی دنیــــــا Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Pyara_PAK

24 Nov
1923میں دِیگر مُمَالِک جِن میں سرِ فَہرِست بَرطَانِیہ فَرانس اور کُچھ اِسلامِی مُمَالِک شامِل تھے اُنہوں نے تُرکِی کے ساتھ جَبرِی طور پر مُعاہِدہ کِیا جِس کے تحت تِین برِ اَعظَم پر پھَیلی خِلافتِ عُثمانِیہ کا خَاتِمہ کیا گیا اور یہ مُعاہِدہ 100 سال کے لیے کیا گیا تھا Image
اُس وقت سے پہلے سَعُودِی عَرب بھی خِلافتِ عُثمَانِیہ چلاُسا رہی تھی مگر مُعاہِدے کے تحت تِین برِاَعظمُوں کو پَچَاس سے زائد مُختلف مُمالِک میں تَقسِیم کیا گیا

ایک صَدی مُکمل ہونے پر 2023 میں 100 سالہ مُعاہِدہ ختم ہو رہا ہے اور تُرکِی بے تاب ہے
اور اَمرِیکہ بَرطَانِیہ خَوفزدہ 100 سالہ معاہدہ لَوازَن خَتم ہونے پر تُرکِی کُھل کَر مُسلمَانوں کے حَقُوق کا تَحَفَظ کَر سکے گا--

اللّه اسے دُوبارَہ خِلافتِ عُثمانِیہ جیسا عروج عطا فرمائے اور ہَم سب مُسلمَانوں کو آپس میں دُوبارَہ
Read 4 tweets
24 Nov
مرد جب عورت سے کہتا ہے تم نے میرے لیے کیا ہی کیا ہے

جب ایک عورت اپنے بچے کو جنم دیتی ہے تو وہ لمحہ اُس پر حد سے زیادہ تکلیف والا ہوتا ہے کیونکہ یہ تکلیف اُس پر ایسے گُزرتی ہے کہ جیسے ایک ہی وقت میں انسان کی 20 ہڈیاں ایک ساتھ ٹوٹ گئی Image
ہوں اور چونکہ اُس نے اپنے شوہر کی نسل کو آگے بڑھانا ہوتا ہے اور اُسے لیکر چلنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہر مُشکل گھڑی سے ٹکرا جاتی ہے.

جب کوئی عورت بچے کی پیدائش کے وقت
چیخ اور رو رہی ہوتی ہے تو تب مرد کو وہاں موجود رہ کر دیکھنا چاہیئے کہ کیسے کسی کی بیٹی اپنی جان کو زندگی اور موت کی کشمکش میں ڈال کر تیری نسل کو ایک نام دینے جارہی ہے اور کیسے تیری
Read 6 tweets
23 Nov
کچھ مرد اور ۔۔۔ اکثر خواتین نماز پڑھنے کے بعد اور اٹھنے سے پہلےجائے نماز کو ایک کونے سے موڑ دیتی ہیں ۔۔۔
"وہ ایسا کیوں کرتی ہیں؟؟؟؟؟؟"
جب پوچھا تو۔ ۔۔۔۔
مرد عموماً کوئی مدلل جواب نہیں دیتے، ۔ کہتے ہیں بس ایسے ہی عادت ہے۔ ۔ اور
خواتین کا جواب۔ ۔۔۔؟؟
اکثر وہی جواب ملا جو ہم اپنی نانیوں، دادیوں سے سنتے آئے ہیں کہ
"جناب!اگر کونہ نہ موڑو تو شیطان نماز پڑھنے لگتا ہے۔۔۔!!!
۔۔۔۔
کتنی عجیب بات ہے ناں۔۔!!
وہ شیطان جو ایک سجدہ کرنے کو تیار نہ ہوا،
وہ بھلا اب کیوں نماز پڑھنے لگا؟؟؟۔۔۔اگر اس نے اب سجدے کرنے ہوتے تو پہلے سجدے سے انکار ہی کیوں کرتا۔ ۔۔
اِسی لیے تو وہ راندہ درگاہ کر دیا گیا اور اگر چلیں فرضِ محال ایک منٹ کو مان بھی لیتے ہیں کہ وہ نماز پڑھتا بھی ہے تو
Read 9 tweets
22 Nov
بینائی سے محروم نوجوان جس نے لگاتار سات ہفتے نیلام گھر کا شو جیتا اور انعام میں کار حاصل کی

یہ 1985 کے اوائل کی بات ہے، ٹی وی کا صرف ایک چینل تھا اور اس پہ ہفتہ وار ایک ہی معلوماتی اور تفریحی شو 'نیلام گھر' ہوا کرتا تھا، جو ہر گھر دیکھا جانے والا ایک مقبول شو تھا معلوماتی مقابلے
جیتنے والوں کو اکثر چھوٹے بڑے انعامات ملتے تھے، لیکن عوامی اشتیاق اس وقت بہت بڑھا جب پہلی بار گاڑی کے انعام کا اعلان ہوا۔ اور اس بڑے انعام کے لیے ایک مشکل شرط رکھی گئی کہ جیتنے والے کو لگاتار سات ہفتے ناقابل شکست رہنا پڑے گا۔
کئی مہینوں تک اس کڑے امتحان میں بہت سے قابل شرکاء نے قسمت آزمائی کی، لیکن کوئی بھی دو ہفتے سے زیادہ مسلسل جیت نہیں سکا۔

حافظ نسیم الدین، ایک نابینا نوجوان تھا۔ ان کے والد کی کراچی کے علاقے کورنگی میں کتابوں کی دکان تھی ۔ بصارت سے
Read 14 tweets
22 Nov
ایک عورت (لونڈی) کی پکار پر معتصم باللہ کی یلغار ⁦(جنگِ عموریہ)

یعقوب بن جعفر بن سلیمان بیان کرتے ہیں کہ عموریہ کی جنگ میں وہ مشہور عباسی خلیفہ "معتصم باللہ" کے ساتھ تھے۔ عموریہ کی جنگ کا پس منظر بھی انتہائی دلچسپ ہے۔

ایک پردہ دار مسلمان خاتوں عموریہ کے بازار میں خریداری کے
لیے گئی۔ ایک عیسائی دوکاندار نے اسے بےپردہ کرنے کی کوشش کی اور خاتوں کو ایک تھپڑ رسید کیا۔۔ لونڈی نے بے بسی کے عالم میں پکارا۔۔۔
”وا معتصما !!!! “
ہائے خلیفہ معتصم ! میری مدد کرو ۔۔

پھر اس عیسائی نے اس عورت کے چہرے پر کھینچ کر ایک دوسرا تھپڑ رسید کیا
جس سے وہ تلملا اٹھی-
سب دوکاندار ہنسنے لگے، اسکا مزاق اڑانے لگے کہ سینکڑوں میل دور سے معتصم تمہاری آواز کیسے سنے گا؟۔۔۔

ایک مسلمان یہ منظر دیکھ رہا تھا ۔اس نے خود کلامی کے انداز میں کہا: میں اس کی آواز کو معتصم تک پہنچاؤں گا، وہ بغیر رکے دن رات سفر کرتا ہوا
Read 16 tweets
21 Nov
علامہ خادم حسین رضوی صاحب

ضلع اٹک کے ایک گاوں نگا کلاں میں ایک زمیندار گھرانے میں 22نومبر 1966 کو پیدا ہوئے
آپ کے والد کا نام لعل خان ہے
آپ کا ایک بھائی جسکا نام امیر حسین ہے اور چار بہنیں ہیں
آپ کے والد کا انتقال 2008 میں ہوا
اور والدہ کا 2010میں انتقال ہوا
آپ نے سکول میں صرف چار جماعتیں پڑھیں تھیں اور آٹھ سال کی عمر میں ضلع جہلم کی طرف طلب علم دین کیلئے رخت سفر باندھا اور مدرسہ جامع غوثیہ اشاعت العلوم میں قاری غلام یسین صاحب سے حفظ قرآن شروع کیا
آپ نے چار سال کے عرصے میں حفظ قرآن مکمل کیا
اس وقت آپ کی عمر 12 سال تھی
پھر آپ نے ضلع گجرات کے کے قصبے دینہ میں 2 سال قرات کورس کیا
14 سال کی عمر میں لاہور تعلیم کیلئے آئے
1988 کو آپ نے دورہ حدیث شریف مکمل فرمایا آپ عربی کے ساتھ ساتھ فارسی پر بھی عبور رکھتے تھے
Read 19 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!