مومن خاں مومن کا اصل نام محمد مومن تھا۔وہ دہلی کے کوچہ چیلان میں 18جنوری 1801 میں پیدا ہوئے وہ حکیم، ماہرِ نجوم اور ممتاز غزل گو شاعر تھے تعلق ایک کشمیری گھرانے سے تھا 14مئی 1852 کو ان کا دہلی انتقال ہو گیا
مومن خاں مومنؔ کے چند منتخب اشعار پیش کرتا ہوں
1/3 👇
عمر تو ساری کٹی عشق بتاں میں مومنؔ
آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
چل دئیے سوئے حرم کوئے بتاں سے مومنؔ
جب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
2/3 👇
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیل
میں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
اس غیرتِ ناہید کی ہر تان ہے دیپک
شعلہ سا لپک جائے ہے آواز تو دیکھو
سوز غم سے اشک کا ایک ایک قطرہ جل گیا
آگ پانی میں لگی ایسی کہ دریا جل گیا
تم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
3/3