جہیز بنیادی طور پر ایک معاشرتی رسم ہے جو ہندوؤں کے ہاں پیدا ہوئی اور ان سے مسلمانوں میں آئی۔ خود ان کے ہاں اس کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے۔اسلام نے نہ تو جہیز کا حکم دیا اور نہ ہی اس سے منع فرمایا کیونکہ عرب میں اس کا رواج نہ تھا۔ جب
ہندوستان میں مسلمانوں کا سابقہ اس رسم سے پڑا تو اس کے معاشرتی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے علماء نے اس کے جواز یا عدم جواز کی بات کی۔ہمارے ہاں جہیز کا جو تصور موجود ہے، وہ واقعتاً ایک معاشرتی لعنت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سی لڑکیوں اور ان کے اہل خانہ پر ظلم ہوتا ہے۔اگر
کوئی باپ، شادی کے موقع پر اپنی بیٹی کو کچھ دینا چاہے، تو یہ اس کی مرضی ہے اور یہ امر جائز ہے۔ تاہم لڑکے والوں کو مطالبے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔سیدہ فاطمہ ؓ کو جو جہیز دیا گیا، وہ اس وجہ سے تھا کہ سیدنا علی نبی کریم ﷺ کے زیر پرورش تھے۔ یوں سمجھ لیجیے کہ آپ نے اپنے بیٹے
اور بیٹی کو کچھ سامان دیا تھا کیونکہ یہ دونوں ہی آپ کے زیر کفالت تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے اپنے دیگر دامادوں سیدنا ابو العاص اور عثمان ؓ کے ساتھ شادیاں کرتے وقت اپنی بیٹیوں کو جہیز نہیں دیا تھا۔جہیز سے ہرگز وراثت کا حق ختم نہیں ہوتا ہے۔ وراثت کا
قانون اللہ تعالی نے دیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر شدید وعید سنائی ہے۔ جہیز اگر لڑکی کا والد اپنی مرضی سے دے تو اس کی حیثیت اس تحفے کی سی ہے جو باپ اپنی اولاد کو دیتا ہے۔لیکن اس میں اسراف وتبذیر سےگریز کرنا چاہیے۔ زیرنظر کتاب ’’جہیز کی تباہ کاریاں‘‘ فاضل نوجوان مصنف کتب کثیرہ
ڈاکٹر حافظ مبشرحسین لاہوری (ریسرچ سکالر ادارہ تحقیقات اسلامی ، اسلام آباد) کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے ۔ پہلے باب میں چند سچے واقعات پر مشتمل بعض ایسی تحریریں شامل ہیں جن سے مروجہ رسم جہیز کی معاشرتی تباہ کاریوں پر براہ راست روشنی پڑتی ہے ۔ اس کےبعد
دوسرے باب میں جہیز کی شر عی حیثیت پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور اس کی حدود وقیود واضح کی گئی ہیں جب کہ تیسرے باب میں جہیز کے حوالے سے لوگوں میں پائے جانے والے مختلف شبہات کا ازالہ کیاگیا ہے ۔ بالخصوص ان لوگوں کے نظریات کی بھر پور تردید کی کی گئی ہے جو
جہیز کو ’’سنت رسول ‘‘ قرار دینے پر بضد ہیں ۔ چو تھے باب میں جہیز کی شرعی حیثیت کے حوالے سے چند جید علماء کےفتاویٰ جات کوجمع کیاگیا ہے ۔مسئلہ جہیز کے حوالے سے اگرچہ یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے ۔ اگر اسے سنجیدگی سے پڑھا پڑھایا اور عوام میں پھیلایا جائے تو امید ہے کہ یہ
لوگوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی کا باعث ہوگی۔ بالخصوص اس کتاب کو معاشرے کے ان افراد تک ضرور پہنچایا جانا چاہیے جوجہیز کی تبا کاریوں سےبےخبر ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو ہمارے معاشرے سے رسم
جہیز کے خاتمے کا باعث بنائے اور ہمیں غیر اسلامی رسم ورواج سے اجتناب کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
جزاک اللّہ
منقول
🤐
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
ایک نکٹھو کو بیوی نے کام کاج کے لیے کہا.سست الوجود کے پاس اور تو کچھ نہ تھا ، ایک مرغی تھی اٹھائی اور بازار کو چل دیا کہ بیچ کے کاروبار کا آغاز کرے - راستے میں مرغی ہاتھ سے نکل بھاگی اور ایک گھر میں گھس گئی --- وہ مرغی کے پیچھے گھر کے اندر گھس گیا۔
مرغی کو پکڑ کے سیدھا ہوا ہی تھا کہ خوش رو خاتون خانہ پر نظر پڑی ..ابھی نظر "چار ہوئی تھی کہ باہر سے آہٹ سنائی دی۔ خاتون گھبرائی اور بولی کہ اس کا خاوند آ گیا ہے اور بہت شکی مزاج ہے ، اور ظالم بھی -
خاتون نے جلدی سے اسے ایک الماری میں گھسا دیا.
لیکن وہاں ایک صاحب پہلے سے "تشریف فرماء " تھے -
اب اندر دبکے نکٹھو کو کاروبار سوجھا ..آئیڈیا تو کسی جگہ بھی آ سکتا ہے - سو اس نے دوسرے صاحب کو کہا کہ :
"مرغی خریدو گے ؟"
اس نے بھنا کے کہا کہ یہ کوئی جگہ ہے اس کام کی ؟
"خریدتے ہو یا شور کروں ؟؟؟"
پرانے وقتوں کی بات ہے ایک ملک کا بادشاہ تھا جو بہت رحم دل اور انصاف پسند تھا، ملک میں ہر طرف خوشحالی کا راج تھا اور پڑوسی ملک بھی بادشاہ سے ڈرتے تھے، بادشاہ کی کوئی اولاد نہ تھی، خدا کا کرنا یوں ہوا کہ بادشاہ سخت بیمار ہو گیا اور کچھ عرصہ بعد وفات پا گیا۔ اس کا وارث نہ ہونے کی
👇
وجہ سے رشتے دار آپس میں لڑ پڑے فیصلہ مشکل ہو گیا کہ کون بادشاہ بنے گا، آخر کار قابینہ نے سب کی متفقہ رائے سے یہ فیصلہ دیا کہ جو شخص صبح طلوع آفتاب سے پہلے شہر میں داخل ہو گا اس کو بادشاہ بنا دیا جائے گا۔ یہ خبر شہر کے داخلی دروازے کے پہرہ داروں تک پہنچا دی گئی اور ان کو حکم
👇
دیا گیا کہ جو بندہ سب سے پہلے آئے اسے دربار میں پیش کیا جائے۔ اگلی صبح طلوع آفتاب سے پہلے ایک بچارہ فقیر کہیں سے بھولا بھٹکا ادھر آ نکلا اور جیسے ہی شہر کے دروازے پر پہنچا، پہرے داروں نے اسے پکڑ لیا اس نے بہت منت سماجت کی کہ مجھے چھوڑ دو میں بس فقیر ہوں مگر پہرے دار اس کو
👇
1980ء کے قریب کی بات ھے.
طوائفوں پر ایک ریسرچ کرنی تھی اور
ابن حسن ریسرچر کے ساتھ ایک بوڑھی طوائف سے ملنے چلے گئے۔
گرمی کا موسم تھا۔ طوائف کمرے میں چارپائی پر بیٹھی ہوئی تھی اور رضائی لی ہوئی تھی کمرے میں جنرل کمپنی کےدو ونڈو ائرکنڈیشن
👇
چل رھےتھے۔
کچھ دیر کےبعد ابن حسن صاحب کو ٹھنڈ لگنے لگی۔
آخر انہوں نے طوائف کو کہہ ہی دیا کہ آپ ایک اے سی چلا لیں۔
ایک تو آپ کو رضائی نہیں لینا پڑے گی اور دوسرا یہ کہ خرچہ بھی بچ جائے گا۔
بڈھی طوائف نے ایک انتہائی عالمانہ اور فلسفیانہ جواب ارشاد فرمایا
👇
’’اساں ایہہ بِل کیہڑا اپنی جیب چوں دینا ہوندا اے۔‘‘
(ہم نے یہ بل کونسا اپنی جیب سے دینا ہوتا ہے)
اس بات کو ایک لمبا عرصہ گزر گیا اور 1990ء آ گیا ،جب لوگ پڑھ لکھ کراچھی نوکریوں پر لگ جاتے تھے۔
ابن حسن صاحب ایک دوست کے بیٹے کو ملنے چلےگئےجو اس وقت سی ایس ایس کرکے
👇
پرانے زمانے میں ایک بادشاہ تھا ، اس کے پاس ایک شخص کا آنا جانا تھا ، جب کبھی وہ بادشاہ کے پاس آتا ، تو بادشاہ کے بازو ہی میں بیٹھتا اور کہتا کہ اے بادشاہ ! اچھے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو ؛ کیوں کہ برے لوگوں کے لیے اس کی برائ ہی کافی ہے ، بادشاہ کے دربار میں ایک دوسرا
درباری تھا ، جب اس نے دیکھا کہ یہ تو بادشاہ کو نصیحت کرتا ہے اور بادشاہ بھی اس کی نصیحت غور سے سنتے ہیں اور اس کی خوب عزت کرتے ہیں ، اس طرح تو بادشاہ کی نگاہ میں اس کا مرتبہ مجھ سے بڑھ جائےگا ؛ اس لیے اس کو حسد ہونے لگا اور اس نے ایک چال چلی ، بادشاہ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ
جو شخص آپ کے پاس آتا جاتا ہے اور آپ کو نصیحت کرتا رہتا ہے ، آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے بارے میں اس کا کیا خیال ہے ؟ بادشاہ نے کہا : نہیں ، اس شخص نے کہا : بادشاہ سلامت ! وہ تو یہ سمجھتا ہے کہ آپ کے منہ سے بدبو آتی ہے ، بادشاہ نے کہا : ایسا کیسے ہو سکتا ہے ؟ اس نے کہا : آپ اس