**ویلنٹائن ڈے کے بارے میں کیا درست ہے اور کیا غلط اور اس کے چند تاریخی حقائق جہاں سے ویلنٹائن ڈے کا حقیقی آغاز ہوا...

"ویلنٹائن ڈے" جسے "سینٹ ویلنٹائن ڈے" بھی کہا جاتا ہے. یہ ہر سال 14 فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے.
کیتھولک چرچ نے اسے 14 فروری جبکہ آرتھوڈوکس چرچ نے
👇👇
اس کی تاریخ غالباً 7 جولائی بتائی ہے.

اگر اس کی "ابتداء" کی بات کریں تو مختلف روایات ملتی ہیں،
ایک مشہور روایت میں اسے "سینٹ ویلنٹائن" جو کہ ایک راہب تھا سے منسوب کیا جاتا ہے.
جبکہ اس کے متعلق "محمد عطاء اللہ صدیقی" لکھتے ہیں کہ
"اس کے متعلق کوئی مستند حوالہ موجود تو نہی
👇👇
البتہ ایک غیر مستند داستان مشہور ہے کہ تیسری صدی عیسوی میں ایک "ویلنٹائن" نامی راہب اپنے کلیسا کی ایک راہبہ پر دل لٹا بیٹھا اور چونکہ مسیحیت میں راہب اور راہبہ کا باہمی تعلق و نکاح ناجائز مانا جاتا ہے لحاظہ ویلنٹائن نے ایک من گھڑت خواب ایک صبح اس راہبہ کے سامنے گھڑا کہ اسے
👇👇
خواب میں بشارت دی گئی ہے کہ 14 فروری کا دن ایسا دن ہے کہ جب ایک راہب کسی راہبہ سے کوئی تعلق قائم کر لے تو اس میں کوئی قباحت نہیں، بس راہبہ نے اس کی بات کو تسلیم کر لیا اور پھر دونوں جوشِ عشق میں یہ سب کر گزرے، کلیسا کے دیگر پادریوں کو جب اس کا علم ہوا تو پھر ویلنٹائن کا
👇👇
وہی انجام ہوا جو عموماً ہوا کرتا ہے، ویلنٹائن کو سزائے موت دے دی گئی اور تمام پادریوں نے اس عمل کو جنسی بے راہ روی قرار دے کر اس پر خوب طعنہ و تنقید کی.
لیکن چند اوباش نوجوانوں نے اسے "شہید محبت" کا درجہ دے کر اس کے نام سے یہ دن منسوب کر دیا اور تب سے اس دن کو منانے کی
👇👇
ایک روایت چل پڑی. جسے مسیحی پادری ہمیشہ غلط کہتے آئے ہیں بلکہ گزشتہ برسوں تو "بنکاک" میں ایک پادری نے چند افراد کو لے کر ایک ایسی دکان کو آگ لگا دی جہاں ویلنٹائن کارڈ بکتے تھے."

لیکن "دی بک آف نالج" سے اس کا پتہ کچھ یوں ایک اقتباس میں ملتا ہے،

"ویلنٹائن ڈے کے بارے میں
👇👇
گمان کیا جاتا ہے کہ اس کا آغاز ایک رومی تہوار "لوپر کالیا" (Luper Calia) کی صورت میں ہوا.
قدیم رومی مرد اس تہوار کے موقع پر اپنی محبوبہ اور دوست لڑکیوں کے نام اپنی آستینوں میں لکھوا کر چلتے تھے اور بسا اوقات یہ جوڑے تحائف کا تبادلہ بھی کیا کرتے تھے،
لیکن پھر سینٹ ویلنٹائن
👇👇
کے واقع کے بعد باقاعدہ اس کو ایک روایتی تہوار کا رنگ دے دیا گیا اور "ویلنٹائن ڈے" کے نام سے منایا جانے لگا.
اس کے علاوہ بھی بہت سی قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں جن میں سے ایک مشہور یہ بھی ہےکہ اس دن کی شام سترہویں صدی کی ایک پرامید دوشیزہ نے سونے سے قبل اپنے تکیے کے ساتھ پانچ
👇👇
پتے ٹانکے، ایسا کرنے سے اس کی مراد یہ تھی کہ خواب میں اس کو ہونے والے خاوند کی بشارت ملے گی."

جبکہ "وکی پیڈیا" پر اس کے متعلق کچھ یوں حقائق ملتے ہیں کہ
"قدیم رومی اپنے مشرکانہ عقائد کے باعث خدائی محبت کی محفلیں جمایا کرتے تھے اور یہ آج سے 1700 سو سال قبل شروع ہوا،
👇👇
اس دور میں رومی "بت پرست" تھے لیکن ایک رومی مذہبی رہنما "پوپ ویلنٹائن" کو بت پرستی چھوڑ کر مسیحیت اختیار کرنے پر اس دن قتل کیا گیا تھا بعد ازاں جب رومیوں نے بذات خود عیسائیت اختیار کی تو اس پوپ کو شہید محبت کا نام دے کر اس تہوار کا آغاز کیا گیا."

"وکی پیڈیا" پر ہی ایک روایت
👇👇
یہ بھی ملتی ہے کہ
قدیم رومی سلطنت کے بادشاہ "کلادیوس" کو علم ہوا کہ اس کی فوج کو لشکر تیار کرنے میں مسائل کا سامنا ہے اور بڑا مسئلہ لوگوں کا شادی شدہ ہونا ہے اور کوئی بھی اپنے اہل و عیال کو چھوڑ کر جنگ پر نہی جانا چاہتا،
تو اس نے شادی پر پابندی لگا دی، لیکن ایک ویلنٹائن نامی
👇👇
راہب نے خفیہ طور پر بادشاہ کے حکم کی خلاف ورزی پر شادیاں کروائیں جسے پکڑ کر 14 فروری کو سزائے موت دے دی گئ اور نوجوانوں نے اسے شہید محبت کا نام دے کر اس دن کے تہوار کا اغاز کیا."

تجزیاتی وضاحت :
عام طور پر اس دن کے متعلق بہت سے دلائل دئیے جاتے ہیں جن کی مد میں کہا جاتا ہے
👇👇
1. کہ اگر اس دن کوئی شوہر اپنی بیوی کو یا بیوی اپنے خاوند کو پھول دے دیتی ہے یا وہ ایک دوسرے کو محبت بھرے جملے کہتے ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟؟
2. دوسری یہ دلیل دی جاتی ہے کہ اگر والدین اس دن اپنے بچوں اور بچے اپنے والدین سے محبت کا اظہار کر لیں تو اس میں کیا قباحت ہے؟؟
👇👇
3. تیسری دلیل دی جاتی ہے کہ اگر کوئی دو میل دوست یا کوئی دو فی میل دوست آپس میں محبت کا اظہار کرتے یا پھول دیتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟؟؟
یہ وہ چند بھونڈے سے سوالات ہیں جو اکثر اوقات ویلنٹائن کے حامیوں میں اس دن کے مخالف حضرات کے لئے گردش کرتے ہیں.
ان کا پس منظر مقصد
👇👇
تو واضح ہوتا ہے لیکن اگر ایک عام فہم آدمی ان سوالات پر غور کرے تو وہ بھی بہتر جواب دے گا کہ سارا سال آپ کو ایسی محبت کا اظہار کیوں یاد نہی آتا؟؟
والدین کے عالمی دن ہیں، بہن بھائیوں کے عالمی دن ہیں اور بھی کئی ایسے اخلاقی طور پر اچھے عالمی دن ہیں، ان دنوں میں ایسی محبت کیوں
👇👇
نہی جاگتی؟؟
آج ہی کے دن کیوں؟؟
اس ساری تحریر میں ایک بات واضح ہے کہ "ویلنٹائن" نامی شخص ایک راہب تھا اور اسے قتل کیا گیا اور پھر اس کے یوم قتل کو اوباش نوجوانوں نے ہی تہوار بنا کر اتنا پروان چڑھایا.
یعنی کہ نوجوان بچوں کا اس میں بہت اہم. کردار رہا ہے،
یہی وجہ ہے کہ
👇👇
کسی بھی معاشرے کے بگاڑ اور بناؤ سنگھار میں نوجوانوں کا بڑا کردار رہتا ہے.
اگر ان سے کوئی اچھا کام لیا جائے تو یہ واقعی معاشرہ سدھار دیتے ہیں ورنہ بربادی تو مقدد ہے ہی،

خیر اگر اسلامی تناظر میں دیکھا جائے تو نامحرم لڑکے لڑکیوں کا میل جول سخت ناجائز اور حرام ہے جبکہ میاں بیوی
👇👇
اور بہن بھائیوں اور والدین والی محبت کے دلائل بھی ناکافی ہیں کیونکہ پوری زندگی ایسی محبتوں کے لیئے ہی تو عطا کی گئی ہے نہ کہ ایک دن...!!!

اگر عیسائیت کی بات کریں تو راہب اور پادری حضرات شروع دن سے اس تہوار کے مخالف نظر آتے ہیں اور اس پر سخت تنقید کرتے ہیں اور اسے جنسی
👇👇
بے راہ روی قرار دیتے ہیں اسی تناظر میں 2016ء میں بنکاک کے ایک پادری نے ویلنٹائن کے کارڈز فروخت کرنے والی دکان کو نزر آتش کر دیا تھا.

چونکہ اس تہوار کو مذہبی اور اخلاقی اعتبار سے بھر پور مخالفت حاصل ہے اسی لئے آج بھی اگر آپ معائنہ کریں تو اس تہوار کو منانے کے حق میں
👇👇
دلائل بھی نوجوان ہی دیتے نظر آئیں گے.

لحاظہ ان کی باتوں پر کان دھرے بغیر آگے چل دیں اور جہاں کہیں ایسی حرکات کرتے لوگ نظر آئیں انہیں اس کام سے باز رہنے کی تلقین دیں جو کہ ہم سب کا معاشرتی، اخلاقی اور مذہبی حق ہے.

اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے
آمین
👇👇
اگر آپ کو اس تحریر میں کچھ سیکھنے لو ملا ہو تو اسے زیادہ سے زیادہ شئیر اور ری ٹویٹ کر کے آگاہی پھیلانے کا باعث بنیں اور لائیک کر کے حوصلہ افزائی فرمائیں.
شکریہ
❤️❤️
مزید تحریریں پڑھنے کے لیئے فالو 👇کریں
@SHOAIB_write
@threadreaderapp unroll please

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with M.SHOAIB ✍️

M.SHOAIB ✍️ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!