بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
"بیشک آپ کا رب (سرکشوں اور نافرمانوں کی) خوب تاک میں ہے۔"
"مگر انسان (ایسا ہے) کہ جب اس کا رب اسے (راحت و آسائش دے کر) آزماتا ہے اور اسے عزت سے نوازتا ہے اور اسے نعمتیں بخشتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھ پر کرم فرمایا۔"
[89:14, 15]-الْفَجْر
1/7
"لیکن جب وہ اسے (تکلیف و مصیبت دے کر) آزماتا ہے اور اس پر اس کا رزق تنگ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا۔"
"یہ بات نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ عزت اور مال و دولت کے ملنے پر) تم یتیموں کی قدر و اِکرام نہیں کرتے۔"
[89:16, 17] Al-Fajr-الْفَجْر
2/7
"اور نہ ہی تم مسکینوں (یعنی غریبوں اور محتاجوں) کو کھانا کھلانے کی (معاشرے میں) ایک دوسرے کو ترغیب دیتے ہو۔"
"اور وراثت کا سارا مال سمیٹ کر (خود ہی) کھا جاتے ہو (اس میں سے افلاس زدہ لوگوں کا حق نہیں نکالتے)۔"
[89:18, 19] Al-Fajr-الْفَجْر
3/7
"اور تم مال و دولت سے حد درجہ محبت رکھتے ہو۔"
"یقیناً جب زمین پاش پاش کر کے ریزہ ریزہ کر دی جائے گی۔"
"اور آپ کا رب جلوہ فرما ہوگا اور فرشتے قطار در قطار (اس کے حضور) حاضر ہوں گے۔"
[89:20, 21,22] Al-Fajr-الْفَجْر
4/7
"اوراس دن دوزخ پیش کی جائےگی، اس دن انسان کوسمجھ آجائے گی مگر (اب) اسے نصیحت کہاں (فائدہ مند) ہوگی۔"
"وہ کہے گا:اے کاش! میں نے اپنی (اس اصل) زندگی کے لئے (کچھ) آگے بھیج دیا ہوتا (جو آج میرے کام آتا)۔"
"سو اس دن نہ اس کے عذاب کی طرح کوئی عذاب دے سکے گا۔"
[89:23,24, 25] Al-Fajr
5/7
"اور نہ اس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑ سکے گا۔"
"اے اطمینان پا جانے والے نفس۔"
"تو اپنے رب کی طرف اس حال میں لوٹ آکہ تو اس کی رضا کا طالب بھی ہو اور اس کی رضا کا مطلوب بھی (گویا اس کی رضا تیری مطلوب ہو اور تیری رضا اس کی مطلوب)۔"
[27,28, 27,89:26]-الْفَجْر
6/7
"پس تو میرے (کامل) بندوں میں شامل ہو جا۔"
"اور میری جنتِ (قربت و دیدار) میں داخل ہو جا۔"
[89:29, 30] Al-Fajr-الْفَجْر 7/7 اللہ کریم ہمیں ان تمام آیات کو سمجھنے، ان پر عمل کرنے اور ان کو دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے.
انا للہ وانا الیہ راجعون..
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh