١۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد تمام پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹ گنے جاتے ہیں
٢۔ گنتی کے بعد فارم 45 پر رزلٹ تمام پولنگ ایجنٹس کو دے دیا جاتا ہے
٣۔ پریزائڈنگ افسر ووٹوں کو تھیلے میں سیل کرتا ہے اور ریٹرننگ افسر کی طرف روانہ ہو جاتا ہے
٤۔ ریٹرننگ افسر تھیلے اور رزلٹ وصول کرتا ہے اور فارم 49/48 پر رزلٹ بناتا ہے۔
٥۔ یہ رزلٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا جاتا ہے جو ویب سائٹ پر چڑھا دیا جاتا ہے
پریزائڈنگ افسر نے فارم 45 پی ٹی آئی اور مسلم لیگ دونوں کے پولنگ ایجنٹس کو دیا ہو گا۔ تحریک انصاف انہی کی بنیاد پر جیت کا
اعلان کر رہی ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ مسلم لیگ بجائے فارم 45 کی بنیاد پر جیت کا اعلان کرنے کے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے ؟؟ اگر وہ الیکشن جیت گئی ہے تو تمام پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 لے کر رزلٹ بنائیں اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیں۔
سوال نمبر ٢:
الیکشن کمیشن کو پریزائڈنگ
افسران نے جو رزلٹ لا کر دیا ہے۔ وہ رزلٹ ویب سائٹ پر کیوں نہیں چڑھا رہے ؟
اگر پریزائڈنگ افسران نے ہراسگی کا بیان دیا ہے تو ان سے بین حلفی لے کر عدالت یا ٹربیونل سے رجوع کریں۔ یہ الیکشن کا رزلٹ نہ دینے کی کیا تک بنتی ہے ؟
سوال نمبر 3:
تھیلے میں سے ووٹ غائب ہوں یا نہ ہوں۔
پریزائڈنگ افسر نے جو فارم 45 پر رزلٹ پولنگ ایجنٹس کو دئیے، وہ تو تمام لوگوں کی موجودگی میں گنتی ہونے کے بعد ہی دئیے۔ جس پر اس وقت سبھی متفق تھے۔ تو پھر اب وہ رزلٹ متنازع کیسے ہو گئے ؟؟
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh