جب پوری زندگی میں دین ہوگا، زندگی اللہ کے احکامات اور سیرت طیبہ پے گزاری ہوگی اس سب میں سےاللہ تعالٰی کو کونسی گھڑی یا ادا پسند آتی اور قبول ہوتی ہے،یہ اصل منطق ہے۔
یہ نہیں کہ ساری زندگی بغاوت پے گزارے اور چند ساعتوں، دنوں یا راتوں میں عبادت کرلے، سمجھےاب قبول بھی ہوگی۔
کیا دور تھا:
جب اُساتذہ بچوں کو سخت سزائیں دیتے، لیکن بچےوالدین کو نہیں بتاتے تھے، اگر بتابھی دیتے تو اُلٹا مار پڑتی کہ تیری اپنی غلطی یا مستی ہوگی۔
اُسوقت اُساتذہ واقعی روحانی باپ تصور کیے جاتے کیونکہ وہ صحیح معنوں میں بچوں کی تعلیم وتربیت کاذمہ لیتے
اُسوق بچے بڑی عمر میں سکول داخل ہوتے تھے، شاید اسی لئے مار برداشت کرلیتے یا پھر اپنی غلطی کی وجہ سے خاموش رہتے، یا اُساتذہ کا احترام اور قدرومنزلت جانتے تھے؟
اُسوقت کسی کے پاس کیمرہ یا فون نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ویڈیو یا تصویر میڈیا پر نہیں آتی تھی؟
2/7
نہیں بلکہ اُسوقت کی تصویں موجود ہیں، لیکن اُسوقت لوگ خالص ہوتے، اُساتذہ کا مقام جانتے تھے
ایک دوست نے کہا میں نے سندھ کے ایک مدرسےمیں بچےکو زنجیر سے بندھا دیکھا تو اُستاد کو برا بھلا کہا، بچے نے فوراً کہا خبردار میرے اُستاد کے بارے بات کی، اُنہوں نےیہ سب میرے بھلے کیلئے کیا
3/7