کہیں آپ زیتون کے تیل کے دھوکے میں مالش کرنے والا تیل تو نہیں کھا رہے؟
اگر ایسا ہے تو یہ آپکی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سپین، نیوزی لینڈ اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی "پومس آئل" کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔
Thread
زیتون کا کھانے والا تیل کونسا مالش والا تیل کونسا ہے؟
زیتون کا پھل، شکل و صورت اور جسامت میں بیر سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔ قدرت نے زیتون کے پھل کی گٹک (گھٹلی) اور گودے دونوں میں تیل رکھا ہوا ہے۔
زیتون کے درخت پر لگا ہوا پھل جو پکنے کے قریب ہے۔ زیتون کے ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ کولہو میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا ورجن آئل کہلاتا ہے۔
پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے بہترین اور کھانے کے لئے سفارش کیا جاتا ہے۔
اب زیتون کے بچے ہوئے چُورے کو گرم کرکے پھر سے کولہو میں ڈالا
اگر آپ مارکیٹ میں جائیں تو زیتون کے تیل کے ہر ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ کونسا آئل ہے یعنی کیا یہ ایکسٹرا ورجن آئل ہے،
ورجن آئل ہے،
یا پومس آئل ہے۔
ان تینوں اقسام کے تیل کی قیمتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
پینے والے زیتون کے تیل کے ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ یہ ایکسٹرا ورجن آئل ہے۔
لہذا اگر آپ زیتون کا تیل پینے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر ضروری ہےکہ آپ ایکسٹرا ورجن یا ورجن آئل میں سے ہی کسی ایک کا انتخاب کریں۔
ریسرچ:
1. ڈاکٹر شوکت علی، ماہر توسیع زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد
2. حافظ سعد بن مصطفی، ریسرچ آفیسر، شعبہ تیلدار اجناس، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد
بشکریہ ڈاکٹر اذکار بیگ
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh