”آپ کے پاٶں بہت حسین ہیں انھیں زمین پر مت اتاریۓ گا میلے ہو جاٸیں گے“
برسوں بیت گیۓ مگر پاکیزہ کا یہ ایک مکالمہ آج بھی محبت کا اچھوتا اظہار کہلاتا ہے،ہم مذاق میں کہتے ہیں کہ پرانے زمانہ کے لوگ محض کسی کی ایک جھلک ،ہاتھ یا پاٶں دیکھ کر اپنا جیون ہار دیتے تھے مگر مجھے لگتا ہے کہ
ایسا نہیں تھا وہ لوگ حسن کی نزاکتوں کو جانتے تھے اور زندگی اتنی تیز رفتار نہیں تھی کہ انسانی تخیل کی موت ہو جاتی ،محض ایک جھلک سے وہ سمجھ لیتے کہ نزاکت کا درجہ کیا ہے ،آج حسن پوری طرح بے نقاب ہونے کے باوجود کتنا ارزاں ہے،کیونکہ نہ وہ مرد کے پاس وہ نظر بچی ہے اور نہ عورت کے پاس
ویسا فطری حسنآج چہروں کو حسن بخش پراڈکٹس کی ضرورت ہے اور ان پراڈکٹس کی خریداری میں مرد ”اے ٹی ایم“ کارڈ بنا ہوا ہے ،معیشت کی مراتھن اور ٹریفک کے دھواں نے اس برتر صنف کو عجیب تھکن عطا کر دی ہے جو خریدو فروخت کے بازار میں سب کچھ خرید کر بھی مضمحل ہے،دفتروں میں دھکے کھاتا،سڑکوں
کی خاک چھانتا اور باس کی جھڑکیاں سہتا ،ساتھیوں کے حسد کو برداشت کرتا جب وہ تھکا ہارا گھر پہنچتا ہےتو گھر کی پریشانیاں منہ کھولے منتظر ہوتی ہیں اور سب کچھ ٹھیک رکھنے اور خود کوبرتر ثابت کرنے کے چکر میں وہ اپنے خواب ہی بھول جاتا ہے،ہر چیز ڈیجیٹل ہوچکی ہے رشتے بھی اور جذبات بھی ،
خیال کی نزاکت سے جذبوں کی صداقت تک سب کچھ بس لمحوں کا کھیل بن کر رہ چکا ہے،محض ایک جھلک دیکھ کر جذبوں کا پروان چڑھنا اور ان جذبوں سے تخلیقات کا جنم اب محال سمجھا جاتا ہے کیونکہ اعلٰی معیار زندگی بناتے بناتے وہ اپنے آپ کو ہی ختم کر دیتا ہے جہاں خیال جنم لے سکتا،اب ہر طرف شکوے
شکایات کا نبار ہے اور دوڑتی بھاگتی زندگی،عورت نے مرد کو محبت کی بجاۓ آساٸشات زندگی کی لمبی فہرست تھما دی ہے اور مرد نے عورت کو وقتی آسودگی کا ذریعہ ،مگر افسوس یہ سب بھی وقتی ہے نہ پارلرزدہ حسن میں وہ طاقت کہ کسی کو ہمیشہ کے لیۓ باندھ لے اور نہ حرام مال سے جمع کی ہوٸ آساٸشات میں
میں وہ سکون کہ عورت کو عمر بھر کی وفاداری پر مجبور رکھے ،اسی وجہ سے نظر محض چہر ہ تک ہی محدود رہ جاتی ہے اور پاٶں تک پہنچتی ہی نہیں اور اسی اثنا میں کوٸ دوسرا حسین چہرہ آسودگی حاصل کرنے کا ذریعہ بن جاتا ہے ،
حسن کو برانڈز کی ضرورت نہیں ہوا کرتی نہ محبت کو خرید وفرخت کی ،جب کوٸ
محبت کرنے والا دل حسن کو خود میں سمو لیتا ہے تب اس ایک مکالمہ کی حقیقت سمجھ میں آتی ہے ”آپ کے پاٶں بہت حسین ہیں انھیں زمین پر مت اتاریے گا میلے ہو جاٸیں گے “
اس وقت وہ پاٶں سچ میں میں زمین پر نہیں بلکہ آسمان پر ہوتے ہیں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with عترت آبیار

عترت آبیار Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!