#JusticeForAsif
منو وادی ہندو دہشتگردی کا خونی چہرہ
یہ دو تصویریں ہیں، جو نسل پرست آر۔ایس۔ایس کےذریعے نریندرمودی اور امیت شاہ کے اقتدار میں تیار کیے جارہے نئے بھارت کی حقیقت بیان کرتی ہیں
میوات کے آصف کو ہندو بھیڑ نے راستہ روک کر " جے شری رام " کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا …1/7
اور پھر اسلاموفوبیا کے زہر میں مدہوش اس جنونی بھیڑ نے آصف کو درندگی سے قتل کردیا
آصف ایک جوان، ایک پختہ جسم و جان کا مالک، قوی ہیکل نہایت ہی خوبصورت جوان تھا، جو علاقے میں نوجوانوں کو ورزش /Gym کی تربیت دیتا تھا، اس کے آنکھوں میں ابھی خواب تھے،2/7 #JusticeForAsif
ایسے نجانے کتنے ہی خوابوں کو " جے شری رام " کے دہشتگردانہ ورژن نے موت کی نیند سلا دیا، بھارت میں مودی و شاہ کے زیرسایہ مسلم سماج کےخلاف یہ بربریت اور خونریزی کا کھلا ہوا ننگا ناچ مسلم نوجوانوں کو الگ انتہاء کی طرف لے جارہاہے, 3/7 #JusticeForAsif
بیشمار مسلمانوں کو ماب۔لنچنگ میں قتل کرنے والے قاتلوں کو سزا نہیں ملتی، اگر ان دہشتگردوں کو پھانسی یا سخت سزائیں نہیں ملتی ہیں، تو سسٹم کا یہ رویہ اشتعال اور ردعمل کی ایسی نفسیات پیدا کرےگا جس پر شکوہ کرنا بجائے خود ایک سوالیہ نشان ہوگا، 4/7 #JusticeForAsif
ہندو دہشتگردوں کےذریعہ ماب لنچنگ ہر کچھ دنوں میں کرائی جاتی ہے، اور مسلم نوجوانوں کو تڑپا دیا جاتاہے، اس کےخلاف زمینی سطح پر مضبوط آہنگ کےساتھ تحریک چھیڑنے کی ضرورت ہے، جو لوگ جے شری رام کے نعرے کو قتل و خون اور وحشیانہ جرائم کا… 5/7 #JusticeForAsif
سرٹیفکیٹ بنانے کی کوشش کررہےہیں انہیں ان کے بیرکوں میں واپس بھیجنا ہوگا
ملکی سطح پر ماب۔لنچنگ کی جتنی واردات ہوچکی ہیں ان کو مرتب کرکے ایک میدان میں آنا ہوگا، مسلم سماج کی سیاسی و ملی لیڈرشپ کو ہجومی دہشتگردی کے خلاف… 6/7 #JusticeForAsif
قیادتوں کو اپنے منہ کا دہی تھوکنا ہوگا
برہمنی بھارتی سرکار ان واردات کےذریعے بھارت میں جس فضاء کو تیار کررہی ہے اور جس بھارت کی پس پردہ تعمیر کررہی ہے اس کےخلاف آواز اٹھائیے، صرف لاشیں اٹھانے کی عادت پڑجانا بھی غلامانہ ذہنیت ہے_7/7
✍: سمیع اللّٰہ خان #JusticeForAsif
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh