خلیل الرحمن قمر صاحب لکھتے ہیں کہ میں جب چھوٹا تھا تو بڑا انا پرست تھا.غربت کے باوجود کبھی بھی یوزڈ کپڑے نہیں پہنتاتھا۔ ایک بار میرے ابا کو کپڑے کاسوٹ گفٹ ملا تو میں نے اُن سے کہا مجھے کوٹ سلوانا ہے۔تو ابا جی نے اجازت دے دی اور ہاف سوٹ سے میں نے گول گلے والا کوٹ_سلوا لیا جسکا+
اُن دنوں بڑا رواج تھا۔۔
وہ کوٹ پہن کر مَیں چچا کے گھر گیا تو چاچی اور کزنز نے فَٹ سے پوچھا: ”اویے_خیلے_اے_کوٹ_کتھو_لیا_ای؟
میں نے کہا:”سوایا ہے چاچی“لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں۔لیکن اُنکو اعتبار نہ آیا خالہ،پھوپھو کے گھر گیا تو وہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا میں گھر آیا
اور کوٹ اُتار کر پھینک دیا اور رونے لگ گیا۔۔
حالات کچھ ایسے تھے کہ کوٸی بھی ماننے کو تیار ہی نہیں تھاکہ خیلہ بھی نیا کوٹ سلوا سکتا ہے۔
پڑھنے لکھنے اور جاب کےبعد جب میں ایک بنک کے بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کا ممبر بنا۔تو بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کی ایک میٹنگ میں اچھے سے ڈراٸی کلین کیا ہوا لنڈے
کا کوٹ پہن کرگیا تو میرے کولیگز کوٹ کو ہاتھ لگاکر پوچھنے لگے:”خلیل صاحب بڑا پیارا کوٹ اے کیہڑا برانڈ اے،تے کھتو لیا جے؟ کلاتھ تے سٹیچنگ وی کمال اے“
مَیں نے بِنا کوٸی شرم محسوس کرتے ہوٸے کہا: ”بھاٸی جان لنڈے چوں لیااے“ لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں۔پھر بھی اُن کو اعتبار
نہ آیا۔۔
اور اب کی بار میں رونے کی بجاٸے ہسنے لگ گیا تھا۔۔۔

سچ ہے یہ معاشرہ بڑا منافق ہے غریب کے سچ پر بھی اعتبار نہیں کرتا اور امیر کے جھوٹ پر بھی صداقت کی مہر لگا دیتا ہے۔۔۔!!

#الف_نگری
#منقول

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with alifnagri

alifnagri Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @alifnagri

27 May
اسلام سے قبل اﯾﮏ ﻟﮍﮐﺎ
ﺑﮭﺎﮔﺘﺎ ﮬﻮﺍ ﺍﯾﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻔﮑّﺮ ﺷﯿﻮﺍﻧﺎ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ:
" ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﻣﻌﺒﺪ ﮐﮯ ﮐﺎﮬﻦ ﮐﮯ ﮐﮩﻨﮯ ﭘﺮ ﻋﻈﯿﻢ ﺑُﺖ ﮐﮯ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﯿﺮﯼ
ﭼﮭﻮﭨﯽ ﻣﻌﺼﻮﻡ ﺳﯽ ﺑﮩﻦ ﮐﻮ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﮐﺮ ﺩﮮ۔
ﺁﭖ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺟﺎﻥ ﺑﭽﺎ ﺩﯾﮟ۔ "

ﺷﯿﻮﺍﻧﺎ ﻟﮍﮐﮯ کے ﺳﺎﺗﮫ ﻓﻮﺭﺍً ﻣﻌﺒﺪ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮬﮯ؟
ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﮯ ﺑﭽﯽ ﮐﮯ ﮬﺎﺗﮫ ﭘﺎﺅﮞ
ﺭﺳﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﮑﮍ ﻟﺌﮯ ﮬﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭼﮭﺮﯼ ﮬﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﮍﮮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺌﮯ
ﮐﭽﮫ ﭘﮍﮪ ﺭﮬﯽ ﮬﮯ۔
ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﻟﻮﮒ ﺍُﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﮔﺮﺩ ﺟﻤﻊ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺑُﺖ ﺧﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﺎﮬﻦ ﺑﮍﮮ ﻓﺨﺮ ﺳﮯ ﺑُﺖ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺍﯾﮏ +
Read 11 tweets
3 Apr
جب ہندوستان کے آخری شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کومیکنن میکنزی بحری جہاز میں بٹھا دیا گیا‘جہاز17 اکتوبر 1858ء کو رنگون پہنچ گیا‘شاہی خاندان کے 35 مردوخواتین بھی تاجدار ہند کے ساتھ تھے۔

کیپٹن نیلسن ڈیوس رنگون کا انچارج تھا‘
وہ بندر گاہ پہنچا‘اس نے بادشاہ اور اس کے حواریوں کو وصول کیا،👇
رسید لکھ کردی.دنیا کی تیسری بڑی سلطنت کے آخری فرمانروا کو ساتھ لیکر اپنی رہائش گاہ پر آ گیا،
نیلسن پریشان تھا‘
بہادر شاہ ظفر قیدی ہونے کے باوجود بادشاہ تھااور نیلسن کا ضمیر گوارہ نہیں کر رہا تھاکہ وہ بیمار اور بوڑھے بادشاہ کوجیل میں پھینک دے۔مگررنگون میں کوئی ایسامقام نہیں تھا👇
جہاں بادشاہ کو رکھاجاسکتا،
وہ رنگون میں پہلا جلا وطن بادشاہ تھا۔
نیلسن ڈیوس نے چند لمحے سوچا اور مسئلے کا دلچسپ حل نکال لیا،
نیلسن نے اپنے گھر کا گیراج خالی کرایا اور ظِلّ سُبحانی کو اپنے گیراج میں قید کر دیا۔
بہادر شاہ ظفر17 اکتوبر 1858کو اس گیراج میں پہچا،
7نومبر 1862 تک چار👇
Read 25 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(