So if this monster #UsmanMirza had access to all types of pleasure, why was he moral policing others? Or how can people still say that what he did was a result of sexual frustration? Or that he was punishing the couple? 🤷🏻♂️ #HarTarafMunafiqat
دنیا کا سب سے بڑا قدرتی جنگل جوکہ جنوبی امریکا کے 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے، جس میں سرفہرست برازیل ہے۔ اس کا کل رقبہ 55 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے، جبکہ پاکستان کا رقبہ 7 لاکھ 95 ہزار مربع کلومیٹر ہے. یہ جنگل ساڑھے پانچ کروڑ سال پرانا ہے.
ایمزون ایک یونانی لفظ ہے جسکا مطلب لڑاکو عورت ہے. زمین کی %20 آکسیجن صرف ایمزون کے درخت و پودے پیدا کرتے ہیں. دنیا کے %40 جانور، چرند، پرند، حشرات الارض ایمزون میں پائے جاتے ہیں. یہاں 400 سے زائد جنگلی قبائل آباد ہیں، انکی آبادی کا تخمینہ 45 لاکھ کے قریب بتایا گیا ہے.
یہ لوگ اکیسیوں صدی میں بھی جنگلی سٹائل میں زندگی گذاررہے ہیں۔ اسکے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی اور دن میں بھی رات کا سماں ہوتا ہے. یہاں ایسے زیریلے حشرات بھی پائے جاتے ہیں کہ اگر کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ چند سیکنڈ میں مرجائے.