کیا میں موبائل کے بغیر جی پاوں گا؟

1996کے ورلڈ کپ کا کوارٹرفائنل شروع ہونے سے پہلے جنگ کا میدان قرار دیا جاچکا تھا۔ ہر طرف روائتی تبصرئے جاری تھے۔ مجھے کرکٹ کی الف ب کا پتہ نہیں تھا۔ فور کلاس کا طالب علم تھا بس ارد گرد ہوتی باتوں کو سن اور دیکھ سکتا تھا۔ گاوں کے چائے کے کھوکھے👇
پر کافی رش تھا۔ ٹی وی اکا دکا تھے اس لئے فرنٹ سیٹیں پہلے سے بک ہوچکی تھیں۔ چند کھڑئے لوگوں کے درمیان سے سرکتا ہوا میں بھی اسکرین دیکھنے میں کامیاب ہوگیا۔ سدھو سکھ کی ہر طرف دھوم تھی۔ میچ روائتی جوش جذبے سے جاری تھا کہ پینتالسویں اوور کے دوران بجلی چلی گئی۔ شوروغل مچا۔ وہاں سے 👇
واپس سرکتا ہوا ماموں کے گھر پہنچا تو نیشنل پیناسونیک کا ریڈیو چوکوں چھکوں کی برسات سنا رہا تھا۔دروازے پر اسکور پوچھنے والوں کو میں ایسے بتا رہا تھا جیسے پویلین میں بیٹھا ہوں۔ 2019کا ورلڈ کپ تھا۔میچ پھر روائتی حریفوں کے درمیان تھا۔جوش و جذبہ وہی تھا مگر نہ کھوکھے پہ رش تھا نہ 👇
فرنٹ سیٹ بک کروانیکی ٹینشن۔ ایک بینچ پہ بیٹھا میں ریٹائرڈ استاد سے پرانی یادیں تازہ کررہا تھا تو انہوں نے کہا اب تو مسئلہ ہی نہیں وہ موبائل ایپ پر ہی سارئے میچ کی کمنٹری پڑھ لیں گے۔ ساتھ میں منجے ہوئے کھلاڑیوں کے ٹوئٹ بھی آتے ہیں۔سب گھروں میں ٹی وی تھے مگر ہر کوئی موبائل پر 👇
دیکھنے کو ترجیح دیتا نظر آیا۔ ہجوم میں میچ دیکھنے کی حسرت ہی رہی۔ ساتویں کلاس میں تھا۔ چھت پر بسیرا تھا۔ آدھی رات کوہمسائے کو پیٹ میں درد اٹھا۔ ہمدردی کو ہم بھی بھاگے۔ نوجوان سمجھ کر گاوں کے 2 عدد ڈاکٹر حضرات کے دروازے پیٹےمگر نہ کھلے واپس آکر تسلی اور دلاسہ دیا۔ قہوہ کاتجربہ 👇
آزمایا گیا۔ افاقہ ہوا تو باقی ماندہ نیند پوری کی۔ 2021کی ایک رات والدہ نے جگایا بیٹا بڑا بھائی مسلسل قے کررہا ہے۔ کسی ڈاکٹر کو لاو۔ گوگل بھائی جان کو پھرولا کینو کا تازہ جوس پلانےکی تجویزپسند آئی۔ گاڑی نکالی سٹاپ پرکھلی واحد دکان سےکینوخریدئے۔ جوس پلایا۔فوری نیند نےغلبہ پالیا۔👇
2007میں موٹرسائیکل کی تازہ تازہ جانکاری ہوئی۔یار خاص کے ساتھ لانگ ڈرائیو پہ چل دئے۔ ایسے بھٹکے کہ کئی افراد کو داستان غم سنا کر گھر کا راستہ ملا۔ 2018میں نارووال ایک حکیم صاحب کے پاس معدئے کے مرض کےلئے جاناہوا۔ایڈریس کوگوگل میپ میں درج کیا۔ اورسیدھے حکیم صاحب کی دکان پرجاپہنچے۔👇
وقت پر پہنچنے کی خوشی بھی تھی اور کوئی ایڈونچر نہ ہونیکا کا ملال بھی۔ جب بھی بجلی کا بل ادا کرنیکی ذمہ داری لگائی جاتی۔ آخری تاریخ کے ہجوم کے خوف سے پہلے ہی بل جمع کروانے پہنچ جاتا۔ لیکن اب آن لائن چند سیکنڈز کے مرحلے نے تاریخ کے جھنجٹ کی فکرکو رفوچکر کردیا۔ کاش میں تیرئے ہاتھ 👇
کا کنگن ہوتا کاجادو سرچڑھ کر بول رہا تھا۔وصی شاہ کی زبان سے سنا کہ آنکھیں بھیگ جاتی ہیں میں ملے گی۔ خریدنے کے لئے تین مہینے پیسے جمع کئے۔خریدی پڑھی اور پھر آج تک نہیں خبر لی کہ کہاں ہے؟۔موبائل پر فرحت عباس شاہ محسن نقوی پروین شاکر ایک کلک پر اپنا کلام لئے حاضر ہیں۔ دھواں ایک 👇
ایسا ڈرامہ ہے جس کا ذکر ہر طبقہ فکر میں ملتا ہے۔ نہ دیکھنے کا قلق تھا۔ یوٹیوب باجی نے بولا میری آغوش میں آو میں الف نون بھی دکھاوں گی۔ اندھیرا اجالا بھی پڑا ہے۔ تم بولتے جاو میں دکھاتی جاوں گی۔چناچہ اب میں بولتا رہتا ہوں اور دیکھتا رہتا ہوں۔کبھی چارجر میرئے سرہانے کبھی میں 👇
چارجر کے سرہانے۔ لیکن اس تمام صورتحال میں ایک سوال مجھے اکثر تنگ کرتا ہے کہ کیا موبائل کے بغیر میں جی پاوں گا؟

کیا آپکو بھی یہ سوال تنگ کرتا ہے؟

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with True Journalizm

True Journalizm Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @truejournalizm

24 Jul
براعظم افریقہ دہشت گردوں کا اگلا بسیرا ؟

اقوام متحدہ کی 2021 کی ششماہی رپورٹ کے مطابق براعظم افریقہ میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے. باقی تمام خطوں کی نسبت یہ خطہ زیادہ متاثرہوا ہے. عراق اور شام میں جہادی تنظیموں نے اپنے مراکز افریقہ کےمسلمان ملکوں میں منتقل👇
کرلئےہیں.. جن میں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ شامل ہیں. بوکوحرام پہلے سے سرگرم ہے. جو القاعدہ کے زیر اثر تنظیم ہے. اور سعودی عرب کی پشت پناہی کے ثبوت بھی ملتے رہتےہیں.

ٹروجرنلزم کےخیال میں براعظم افریقہ اب امریکہ اور اسکے حواریوں کا اگلا پڑاو ہوگا. یہاں 32 کے قریب مسلم ممالک ہیں.👇
جن میں سے 11 اقوام متحدہ کی غربت کی فہرست میں شامل ہیں. جبکہ باقی بھی بہت امیر نہیں ہیں. اس براعظم کو مسلم براعظم بھی کہتے ہیں. چین یہاں بیشتر ملکوں میں سرمایہ کاری کرچکاہے. ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ان ملکوں میں بھی آنا ہے. ایسے میں یہاں انہی تنظیموں کا منتقل ہونا جو افغانستان 👇
Read 4 tweets
24 Jul
چین کامیگا پراجیکٹ بھارت کی نیند حرام؟

چین تبت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیم بنانے کا منصوبہ بنارہاہے. منصوبہ چین کے وژن 2060 کی ایک کڑی ہے جس میں ملک کی تمام بجلی ایسے ذرائع سے پیدا ہوگی جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث نہیں ہونگے. اس ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی پیدوار 👇
60 گیگاواٹ ہوگی.یہ تھری گورجز ڈیم سے 3 گنا زیادہ ہے. جو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہے. اس ڈیم نے زمین کی سالانہ گردش میں 0.12 مائکروسیکنڈ کا اضافہ کیاہے.چین اپنا نیا ڈیم میڈوگ کے مقام پر بناےگا. جہاں سے قدرتی طور پر 2000 میٹر کی بلندی سے پانی گرنے کی سہولت میسر ہے. یہ ڈیم 👇
دریاے برہم پترا پر تعمیر کیاجاےگا. جو بھارت کا سب سے بڑا دریا ہے. چین میں اسے دریاے یرلنگ کہا جاتاہے. تبت سے شروع ہوکر یہ دریا بھارتی ریاستوں اناچل پردیش اور آسام سے ہوتا ہوا بنگلہ دیش جاتا ہے جہاں سے بے آف بنگال میں اتر جاتاہے. چین نے 2010 👇
Read 6 tweets
24 Jul
90 ارب ڈالرکی تجارت کا منصوبہ اور بھارت؟

کراچی سے ادویات سے بھرا ٹرک 9 اپریل کو روانہ ہوا افغانستان سے گزرتے ہوئے 4 مئی کو تاشقند پہنچا. تاشقند سے چمڑے سے لدا ٹرک 9 مئی کو چلا اور 13 مئی کو فیصل آباد پہنچ گیا. ازبکستان اپنی مصنوعات کو گوادر کے ذریعے دنیا کے کونےکونے👇
میں پہنچانا چاہتا ہے. پاکستان میں اپنی مصنوعات اور اپنے ملک میں پاکستانی اشیا کی نمائش پر رضا مند ہوچکاہے. 3 ماہ میں دونوں ممالک تمام ضروری اقدامات کرنے کے پابند ہیں. حالیہ دورہ تاشقند میں حکومت پاکستان دستخط کرچکی ہے. ازبکستان افغانستان کے روٹ سے گوادر آےگا. اس وقت اسکا انحصار👇
بندر عباس پرہے. وسطی ایشائی ریاستیں لینڈ لاک ہیں. سمندر کے راستے کی تلاش میں ہیں. روس بھی انہی علاقوں کو فروغ دینے کیلئے گرم پانیوں کی تلاش میں ریزہ ریزہ ہوا ہے. اب یہ ملک آزاد ہیں. اور اپنی مرضی سے تجارت کرناچاہتےہیں. انکی مجموعی تجارت 90 ارب ڈالر سالانہ ہے. پاکستان اس تجارت. 👇
Read 7 tweets
23 Jul
ایسا کب ہوگا؟

ٹرین اسلام آبادسے روانہ ہوپہلا سٹاپ مری کرے.مسافر اتریں ملکہ کوہسارکو دیکھیں اور اپنی آنکھوں کوٹھنڈک بخشیں. محکمہ ریلوےکا ایک معیاری ہوٹل ہوجہاں نہ بدتمیزی کاخدشہ ہو نہ زائدقیمت کاخوف..

کوئی گرماگرم کافی کےساتھ اپنی ڈائری میں سفرکی روداد لکھےکوئی ہمسفرکی آنکھوں 👇 Image
میں ٹھنڈی برف کی رعنائی دیکھے. ٹرین روانہ ہو اور ایبٹ آباد کی خاموش چراگاہوں میں بسیرا کرے. مسافر آبشاروں سے ٹھنڈے دل کو تازگی بخشیں. گرم چاے کی پیالی سے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو گرم کریں. ڈائرئ میں لکھیں. کہ ایبٹ آباد کتنا خاموش ہے. ٹرین کی سیٹی کاغان کی جنت نظیر وادی کے آنے کی 👇 Image
خوشخبری دے. خیمہ زن ہوکر لالٹین کی روشنی میں رات کی ٹھنڈک میں دیسی انڈے کی زردی سے مسافر خودکو گرمائش دیں. آنسو جھیل میں دل کی رم جھم برسائیں. کوئی غیرملکیوں کو اپنے آبائی کلچر کی روداد سناے. کوئی کیمرے سے ان مناظر کو قید کرلے. ٹرین کی سیٹی مچلتے مسافروں کو راکاپوشی کے دامن 👇 Image
Read 5 tweets
23 Jul
امریکہ کی پورے افغانستان میں بمباری؟

آپریشن اوور دی ہورائزن کیا ہے؟

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکہ نے پچھلے 7 گھنٹوں میں پورے افغانستان میں فضائی حملے کئے ہیں جن میں 7 جنگجو مارنے کا دعوی کیاہے. ترجمان کے مطابق ایسا پہلے سے طے شدہ آپریشن اوور دی ہورائزن کے تحت کیاگیاہے. 👇
11 ستمبر کے بعد 650 امریکی فوجیوں نے افغانستان میں رہنا ہے اس لئے انکی حفاظت کیلئے یہ آپریشن جاری رہے گا جب بھی مناسب سمجھیں گے. فضائی حملے کریں گے. ان حملوں کا مقصد ان 4 ہزار افغانیوں کی حفاظت بھی یقینی بناناہے. جن کو آنے والے دنوں میں مستقل طور پر امریکہ میں بسایا جاےگا. 👇
خیال ہے کہ 20 لوکل افراد امریکہ کو معلومات فراہم کرتے تھے. جن میں سے 4 ہزار زندہ بچے ہیں. باقیوں کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ طالبان کے ہاتھوں مارے گئے ہیں. اخبار دی ہندو کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ 6 ممالک میں کہیں بھی امریکی بیس نہیں ہے. لہذا یہ فضائی حملے گلف آف عمان میں 👇
Read 4 tweets
22 Jul
#کیا_آپ_جانتے_ہیں؟

یمن میں سعودیہ بمقابلہ ایران

یمن وہی ملک ہےجہاں سے حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہا پیدل سفرکرکے دیدار مصطفی صل اللہ علیہ والہ و سلم کے لئےحجازمقدس تشریف لاےتھے.آج وہاں حقیقی اسلام کے2 بڑے دعوےدار چوہدراہٹ کے حصول میں لاکھوں معصوم لوگوں کی موت کاسبب بن👇
رہےہیں. اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 90 ہزاربچے غذائی قلت کیوجہ سے انتقال کرچکےہیں. مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سےزائد ہوچکی ہے. مزید13 ملین لوگوں کوغذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتاہے. جو 100 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا غذائی بحران ہوگا. 👇
دنیا کے 10ویں بڑے تیل و گیس کے ذخائر رکھنے والا یمن آج روٹی کے ایک ایک ٹکڑے اور بوند بوند پانی کو ترس رہا ہے. مگر سیاسی اسلام کے چہرے والے اسلامی سیاست کا لبادہ اوڑھے اپنی دھن میں مگن ہیں. ترکی اسرائیل اور عرب امارات کی خفیہ ایجنسیاں ثواب دارین سمجھ کر معلومات فراہم کررہی ہیں.👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(