#آؤ_شجرکاری_کریں
خوردبینی جاندار اور انکی زراعت میں اہمیت

میرے پیارے کسان بھائیوں
کیا آپ کو پتا ہے کہ زمین بھی مردہ اور زندہ ہوتی ہے؟ نہیں نا؟ تو یاد رکھیں جس زمیں میں جتنے زیادہ خوردبینی جاندار ہونگے یہ اتنی ہی زندہ ہوگی۔ اور جیسے کم ہوتے جائیں گے یہ مردہ ہوتے جائے گی۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
آج ہم اپنی زراعت کے سب سے اہم ستون اور ہمارے ان دیکھے خیر خواہ خوردبینی جانداروں کے بارے میں بات کریں گے۔ جو ہماری زمینوں میں موجود ہیں اور ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔
میں لکھنے کو تو بہت کچھ لکھوں اور ان جانداروں پر تو پوری ایک ڈگری دی جاتی ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
لاتعداد کتب ہیں انکے بارے میں۔ شاید ہی اتنا کچھ کسی اور کے بارے میں تحقیق کیا گیا ہو جتنا ان پر کیا گیا ہے۔ مگر ہم بہت کم اور معلومات تک ہی محدود رہیں گے
پیارے کسان بھائیوں خوردبینی جانداروں میں بیکٹیریا، الجی، فنجائی وغیرہ شامل ہیں۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
اور ہم بات کرتے ہیں بیکٹیریا کی جو ہماری زمیں میں سب سے زیادہ ہائے جاتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ ایک گرام مٹی میں یہ دس ارب کی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ اور یہ ہمارے لیے بہت کچھ کر رہے ہوتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
کچھ ڈی کمپوزر ہوتے۔ یہ مردہ پودوں، جانوروں، گوبر وغیرہ کو گلا کر ان سے پودوں کے لیے خوراک کو الگ کرتے ہیں۔ اور یہ جتنے زیادہ ہونگے اتنا ڈی کمپوزنگ کا عمل تیز ہوگا۔ اور پودوں کو زیادہ خوراک ملے گی۔
اسی طرح کچھ ایسے ہوتے جو نائیٹروجن دیتے پودوں کو۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
مگر میں یہ کیا کہہ رہا ہوں ؟
پودوں کو نائٹروجن تو آپ یوریا گوارہ یا المونیم سلفیٹ وغیرہ کی صورت میں دیتے ہیں
تو جناب کیوں آپ ان کاموں میں پڑے ہوئے ؟
ہوتا یوں ہے کہ ایک عمل ہے جسے نائٹروجن سائیکل کہتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس عمل میں جو یوریاآپ نے دی ہوتی وہ پودوں کے لیے تب تک بےکار ہے جب تک یہ بیکٹریا اس پر اپنا کام نہیں کرتے۔ جو یوریا آپ نے دی وہ ان بیکٹریا نے پہلے امونیم پھر امونیا اور بعد میں نائیٹریٹ اور نائیٹرائیٹ میں تبدیل ہوتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
یہاں موجود امونیا گیس ہوتی اور اگر بیکٹیریا کمم ہوں تو یہ گیسں اڑ جاتی اور اگر یہ جاندار زیادہ ہوں تو امونیا فوراً نائیٹریٹ میں تبدیل ہوگی جو کہ ضائع نہیں ہوتی اور پودے یہی نائیٹریٹ اور نائیٹرائیٹ ہی لے سکتے ہیں۔ جو نائیٹروجن کی ایک صورت ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
اسکا مطلب یہ ہوا جب تک آپ کی زمین میں یہ ہیں تب تک آپ کی یوریا کام کرے گی۔ جتنے زیادہ ہونگے اتنی یوریا زیادہ کام کرے گی۔ اور جتنے کم ہونگے اتنی کم یوریا اثر کرے گی۔ ایک اندازے کے مطابق ایک شکرقندی یا آلو کی جڑوں کے ساتھ 33000 بیکٹیریا موجود اپنا کام کرہے ہوتے
#آؤ_شجرکاری_کریں
بیکٹیریا کی ایک قسم سلفر بیکٹیریا ہے۔ یہ ایسی قسم ہے جو سلفر آپ دیتے ہیں اسکو یہ اپنے عمل سے سلفیورک ایسڈ بنا دیتی ہے جس سے زمین کی پی ایچ کم ہونے کے ساتھ ساتھ پودوں کو تمام خوراک ملنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔
#آؤ_شجرکاری_کریں
مگر انکی تعداد کم ہونے کی وجہ سے سلفر بھی اپنی پوری افادیت نہیں دکھا پاتا
۔ اب جن جن دوستوں نے استعمال کیا ہے سلفر انکو پتا کہ یہ کتنا فائدہ دیتا۔ مگر اگر یہی سلفر بیکٹیریا زیادہ ہوں زمین میں تو یقیناً سلفر کہیں زیادہ افادیت ثابت کرسکتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔
کچھ بیکٹیریا اور فنجائی فاسفورسی ہوتے ہیں۔ یہ فکسڈ فاسفورس اور دوسری فاسفورس کو پودوں کے لیے فراہمی یقینی بناتے ہیں۔
کچھ خوردبینی جاندار ایسے ہوتے ہیں جو فنگس کو کنٹرول کرتے ہیں جو آپکی فصلوں کو تباہ کر سکتی ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
کچھ بیکٹیریا ہیومک ایسڈ بناتے ہیں۔ اور دنیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں جو ہیومک ایسڈ بنا سکے۔
ایک بیکٹیریا کا جین کپاس میں ڈالا گیا جسے بی ٹی جین کہتے ہیں
۔ یہ جین ایک اندازے کے مطابق مکھیوں، تتلیوں، کیڑوں کے خلاف ایسی پروٹین پیدا کرتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
جو کپاس میں ہر وقت موجود رہتی اور کیڑوں کے لیے زہر کا باعث بنتی
ان میں ایسے خوردبینی جاندار موجود ہونگے جو پودوں پر سپرے کیے جائیں گے اور یہ پودوں میں جا کر ایسی پروٹین پیدا کریں گے جو صرف نقصان دہ کیڑوں کو ماریں گے اور دوست کیڑے محفوظ رہیں گے
#آؤ_شجرکاری_کریں
اب آپ کو سمجھ آگئ ہوگی کہ یہ کس قدر اہم ہیں۔ یہ کم ہوں تو نہ گوبر کام کرسکے گی۔ نہ آپکی یوریا کام کرسکے گی، نہ آپکی ڈی اے پی وغیرہ کام کرسکے گی اور نہ ہی سلفر کام کر سکے گا۔ اور ابھی تو لا تعداد ان کے کام ہی نہیں لکھ پایا
#آؤ_شجرکاری_کریں
تو سوال یہ ہے کہ پھر بھی ہم کیوں انکو نظرانداز کرتے ہیں۔ ایسا ماحول زمین کو کیوں نہیں دیتے جس سے یہ زیادہ پیدا ہوں؟؟؟
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہم کسانوں نے پینڈی، اسیٹوکلور، گلائفو، حد سے زیادہ مقدار میں تیزاب، کماد، گندم اور چاول کی باقیات کو زمین میں جلا کر اور گوبر وغیرہ نہ ڈال کر ان کی تعداد کو انتہائی کم کردیا ہے۔ اور اب ہم شکوہ کناں ہیں کہ کھادیں اثر نہیں کرتی
#آؤ_شجرکاری_کریں
آپ 50 بوریاں ڈال دیں جب تک یہ جاندار کم رہے یا نہ ہوئے تب تک یہی حال رہے گا۔ہماری زمینوں کی زیادہ پی ایچ کا کچھ سبب بھی یہی ہے کہ ان جانداروں کی کمی کی وجہ سے کھادیں زمین میں پڑی جمع ہوکر پی ایچ بڑھا رہی ہیں۔کیونکہ ان کھادوں کو پودوں تک پہنچانے والے کم ہوگئے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
اب آتے ہیں انکی تعداد کو کیسے بڑھایا جائے؟
سب سے پہلے تو زمینوں میں گوبر ڈالنے کا رواج عام کریں۔
زمین کی پی ایچ کو 6 سے 7.5 تک رکھیں۔ کیونکہ یہ وہ پی ایچ ہے جس میں یہ بیکٹریا زیادہ پھلتے پھولتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
یہی وجہ ہے جس زمین کی پی ایچ 6 سے 7.5 تک ہو وہاں زیادہ فصلیں ہوتی ہیں۔ کیونکہ یہ جاندار وہاں زیادہ بہتر اور تیز کام کرہے ہوتے ہیں۔
تیزاب کی ایک محدود مقدار کو بوقت ضرورت ہی استعمال کیا جائے
#آؤ_شجرکاری_کریں
انکی تعداد کو زیادہ کرنے کے لیے ایسی کھادیں اور نیوٹرینٹس استعمال کیے جائیں جن کے ساتھ یہ بیکٹیریا موجود ہوں۔ مگر افسوس کہ یہاں بھی کچھ مافیا نے لوگوں کو ان کے نام سے دھوکا دے کر غلط پراڈکٹس دی جنکا فائدہ کیا ہونا تھا الٹا کسان کا ان بیکٹیریا سے ہی اعتبار اٹھ گیا
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ مگر کسان بھائیوں یہ قصور اس مافیا کا ہے جنہوں نے ٹیکے کے آگے پیچھے کچھ نام لکھ کر بیچنا شروع کردیا۔ بیکٹیریا بے چاروں کو تو ان کی مزموم حرکتوں کا پتا ہی نہیں۔
مگر کچھ کھاد کمپنیوں نے بہترین کام کیا۔ انہوں نے ڈی اے پی اور یوریا کے ساتھ ایسے بیکٹیریا شامل کردیے
#آؤ_شجرکاری_کریں
جو کھاد کے ساتھ ہی زمین میں جاتے اور کھاد کو پودوں تک پہنچانے کا کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں
اور اسی وجہ سے کھاد کم ضائع اور زیادہ پودوں کو ملتی ہے اور پیداوار بھی زیادہ ہوجاتی ہے
مگر ان کھادوں کی قیمت کچھ زیادہ ہونے کی وجہ سے کسان اکثر دور رہتے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
دوسرا کچھ یونیورسٹیوں جیسے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد، نایاب، نیبجی، ایوب ریسرچ، پنجاب یونیورسٹی اور شاید سی سی آر آئی ملتان نے ایسے محلول اور پروڈکٹس تیار کی ہیں جن میں نائیٹروجن فکسنک بیکٹیریا، سلفر بیکٹیریا، فاسفورسی بیکٹیریا لاتعداد موجود ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
اور یہ ادارے ان پراڈکٹس کو تقریباً مفت یا انتہائی سستے داموں دے رہی ہیں
اور ان کے جعلی ہونے کا بھی کوئی شک و شبہ نہیں۔ مگر بہت سے کسانوں کو آگہی نہ ہونے کے سبب وہ مہنگی بیکٹیریا والی کھادیں لے لیتا ہے۔ اور اچھی ہیداوار کی وجہ سے دوبارہ لینے پر مجبور ہوتا ہے
#آؤ_شجرکاری_کریں
مگر یہی چیز آپ اپنے اداروں سے لیں۔ یہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے تحقیق کر کے تیار کرتے ہیں اور کمپنیاں ان سے سستا لے کر مہنگا بیچتی ہیں۔ لہٰذا کوشش کریں آپ ان اداروں سے جا کر انتہائی سستا حاصل کریں
#آؤ_شجرکاری_کریں
۔ یا ان سے منسلک لوگوں سے لیں۔ جہاں سیڈ کے لیے اتنے پاپڑ بیل کر ان اداروں سے سیڈ لے سکتے ہیں تو یہ اہم ترین چیز لینا بھی نہ بھولا کریں۔ جو آپ کی زمین کے زندہ ہونے کا ثبوت ہوتی ہے

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

12 Aug
#آؤ_شجرکاری_کریں
سرد علاقے کا پھل ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سیب کی کاشت بلوچستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں تک محدود ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ سیب بلوچستان میں پیدا ہوتے ہیں۔ بلوچستان کا موسم اور آب و ہوا سیب کی کاشت کے لیے بہت موزوں ہے۔ Image
#آؤ_شجرکاری_کریں
اس لیےبلوچستان کو پاکستان کی پھلوں کی ٹوکری بھی کہاجاتا ہے۔
اس وقت پاکستان میں سیب کازیرکاشت رقبہ113ہزارہیکٹرہےاور پھل کی پیداوار384ہزارٹں ہے۔خیبرپختونخواہ میں سیب کازیرکاشت رقبہ5544ہیکٹر ہےاور پیداوار44,115 ٹن ہے۔جب کہ ایک ہیکٹرمیں سیب کی اوسط پیداوار7.96ٹن ہے Image
#آؤ_شجرکاری_کریں
سیب کی ا قسام
پاکستان میں سیب کی دواقسام ریڈ ڈیلیشیس اور گولڈن ڈیلیشیس رنگ اور ذائقہ کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔پاکستان میں سیب کی کاشت ہونے والی اقسام کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے
۱۔آب وہوا
دوسرے پھلوں کی نسبت سیب کو سرد آب و ہوا والے علاقوں میں اگایا جاتا ہے Image
Read 16 tweets
12 Aug
#آؤ_شجرکاری_کریں
پاکستان میں ہلدی کاشت کرنے کے حوالے سے ایک مکمل مضمون۔
ہلدی نو مہینے کی فصل ہے.
ہلدی کن کن علاقوں میں کاشت ہو سکتی ہے؟
ہلدی پورے پاکستان میں کاشت ہو سکتی ہے.
لیکن پاکستان کے وہ اضلاع جہاں زیادہ تر ہلدی کاشت ہو رہی ہے ان کی تفصیل یوں ہے. Image
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی کی فصل
پنجاب کے اضلاع قصور، اوکاڑہ، لاہوراور سیالکوٹ
خیبر پختونخواہ کے اضلاع مردان بنوں اور ہری پور
صوبہ سندھ کے اضلاع میر پور خاص اور سانگھڑ میں کاشت کی جارہی ہے. Image
#آؤ_شجرکاری_کریں
ہلدی کا وقتِ کاشت کیا ہے؟
ہلدی کاشت کرنے کا بہترین وقت 15 مارچ سے لیکر 15 اپریل تک ہے. ہلدی گندم کی فصل کاٹ کر گندم کے کھیت میں بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ زیادہ ٹھنڈ یعنی فروری یا مارچ کے شروع میں کاشت کی گئی ہلدی کا اگاؤ بعض اوقات زیادہ اچھا نہیں ہوتا. Image
Read 24 tweets
12 Aug
#آؤ_شجرکاری_کریں
جنتر (ڈھانچہ) کی کاشت
جیسا کہ تمام کاشتکار بھائیوں کو معلوم ہے کہ ھمارے ملک پاکستان کی تمام زمینوں میں نامیاتی مادہ کی بہت زیادہ کمی ھے جس کی وجہ سے ھمیں بہت کم پیداوار حاصلِ کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے کھادوں پر اخراجات بھی زیادہ کر رہے ہیں
#آؤ_شجرکاری_کریں
ان اخراجات کوکم کرنےاور اپنی زمینوں کی صحت کوبہتربنانےکیلئےجنترکی کاشت ناگزیر ھےکیونکہ اسکی فصل کوہم سبزکھاد کےطور پراستعمال کرکےاپنی زمینوں میں نامیاتی مادہ کی کمی کو دور کر سکتے ہیں۔
چاول کی فصل پربیماریاں کم؛کھادیں کم؛ نامیاتی مادہ کی کمی دور.اور پیداوارزیادہ
#آؤ_شجرکاری_کریں

*وقت کاشت*
15مارچ سے لے کر 15مئی
*بیج مقدار فی ایکڑ*
12 تا 15 کلو گرام
*طریقہ کاشت*
ہموار شدہ زمین میں 1 یا 2 بار ہل چلا کر زمین کو پانی لگانیں اور مناسب پانی کھڑا ہونے پر شام کے وقت گپ چھٹ کر دیں. کچھ دوست گندم کے بعد بغیر ہل چلائے پانی
Read 8 tweets
12 Aug
#آؤ_شجرکاری_کریں
💚لیچی کا تعارف💚
، زیادہ کاشت کی جانے والی اقسام اور اس کی نرسری ک طریقہ:
جنگلی لیچی پہلی بار تقریبا دوہزار سال پہلے ساوتھ چائنہ چین میں دریافت کی گئی جو کہ ایک سرخ رنگ کا لزیز پھل تھا۔ ImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
پھر یہ جنگلی لیچی ساوتھ چائنہ کے علاقے گنگڈینگ/کونکڈنگGuangdong /Kwangtung اور فوجن/فوکسنFujin/fuxcinاوراس کےگردونواہ میں پھیل گئی جو کہ ایک دریا کے کنارےواقع تھا
آج بھی اس علاقے کےاندرکئی دیہات ایسے ہیں جہاں پچھلےایک ہزار سال سےجنگلی لیچی کے باغات چلتے آرہے ہیں۔ Image
#آؤ_شجرکاری_کریں
جن کوان مزیدترقی دی جارہی ہے ۔
کمرشل لیول پرلیچی کی کاشت چین کے صوبےGuangdong,Ganxi,Hinan,Fujin Yuna Tiwanاورایک خاص علاقہSichuan قابل زکرہیں۔
لیچی کےبقائدہ فارمنگ نیٹوچین سےساوتھ ایشا،آئسلینڈ،ہندوستان،ویسٹنڈیز،ساوتھ افریقہ، lمداگسر،فرانس اورپھرانگلینڈ تک پہنچتی ImageImage
Read 11 tweets
12 Aug
#آؤ_شجرکاری_کریں
سبزیوں کی کاشت کاری کے طریقے
طریقہ کاشت کی بنیاد پر سبزیات
کی تین قسمیں ہیں ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
(1) براہ راست بیج سے کاشت ہونے
والنی سبزیاں
موسم سرما میں مولی, گاجر, شلغم, پالک,دھنیا,میتھی اور مٹر ہے جبکہ موسم گرما میں ٹھنڈی, کریلہ, کھیرا, خربوزہ, تربوز وغیرہ زمین میں براہ راست کاشت کیا جاتا ہے - ImageImageImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
(2) پنیری سے کاشت ہونے والی فصلیں
ٹماٹر, مرچ, شملہ مرچ, بینگن اور گرمیوں میں جبکہ پھول گوبھی, بند گوبھی ,پیاز, سلاد موسم سرما میں بذریعہ پنیری کاشت ہونے والی سبزیاں ہیں ImageImageImageImage
Read 5 tweets
12 Aug
#آؤ_شجرکاری_کریں
چلغوزوں کی کاشت ۔
چلغوزہ کے باغات ۔۔۔ تعارف
چلغوزہ سونے کے بھاؤ ۔۔۔ وجوھات
چلغوزہ کے کاشتکاروں کا احوال۔۔۔
چلغوزہ کے باغات اور کاشتکار کی بحالی
ھر سال سردیاں شروع ھوتے ھی ھمارے قصبوں اور شہروں میں ڈرائی فروٹ کی ریڑھیاں نمودار ھو جاتی ھیں ImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
جن پر مونگ پھلی، ریوڑیاں، انجیر، اخروٹ ، املوک ، خشک خوبانی وغیرہ موجود ھوتے ھیں ۔۔۔ لیکن اب سردیوں کی ایک خاص سوغات غائب یا معدوم ھو گئی ھے۔۔۔ جو کہ آج سے بیس پچیس سال پہلے تو ھر ڈرائی فروٹ کی ریڑھی کی شان اور ھر امیر غریب کی پہلی چوائس ھوا کرتے تھے ۔۔۔ ImageImage
#آؤ_شجرکاری_کریں
یعنی چلغوزے ۔۔۔ لیکن اب سردیوں کی یہ خاص سوغات ان ریڑھیوں پر نظر نئیں آتی ۔۔۔ اور اب ڈرائی فروٹ کا بادشاہ یعنی چلغوزے بڑی مارکیٹوں کی بڑی بڑی شاپس پر ھی نظر آتے ھیں ۔۔۔ جہاں عام افرا انھیں دیکھ تو سکتے ھیں ۔۔۔ ImageImage
Read 16 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(