یہ آرٹیکل 26 اگست کو لکھا لیکن آپ لوگ آج اس آرٹیکل کو بہتر سمجھ سکیں گے
صحافت کا دھرنا...
میڈیا مالکان اور صحافتی تنظیموں کے مطابق نئی میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی میڈیا کی آزادی پر حملہ ہے اس لیے ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں
اور دھرنا دینے جا رہے ہیں
آخر میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہے کیا جو آزادی صحافت پر حملہ آور ہو گئ ہے ؟؟

آپ نے دیکھا ہو گا چینلز پہ اکثر فیک نیوز چلائی جاتی ہیں لیکن اگر پیمرا ان چینلز کو بغیر تصدیق غلط اور بےبنیاد خبر چلانے پر 10 لاکھ تک جرمانہ عائد کرتا ہے تو چینلز عدالتوں کا رخ کرتے ہیں سٹے لے لیتے ہیں
چنانچہ پیمرا کاحکم غیرموثر ہو جاتا ہے نئے قانون کےمطابق اب یہ جرمانہ 10 لاکھ تک محدود نہیں ہو گا بلکہ 25 کروڑ روپےتک عائد کیاجاسکے گا اور میڈیا مالکان اس جرمانےکےخلاف سٹے لینےہائیکورٹ کارخ نہیں کر سکیں گے اگرمیڈیا اتھارٹی غلط خبرپر جرمانہ عائد کرتی ہےتو آپ سپریم کورٹ جا سکیں گے
اب اسکو آپ آزادی صحافت پرحملہ کیونکر گردان سکتے ہیں؟
برطانیہ نےفیک نیوز پراٹھارہ ملین پاؤنڈ کاجرمانہ رکھا ہےکیا برطانیہ کے صحافیوں کوخدشہ لاحق ہوا
اگرآپ تصدیق شدہ اورسچی خبر چلا رہےہیں تو آپ کواس بل سے کیا خدشہ ہے آپ کےپاس خبر کا پروف ہےتو میڈیا اتھارٹی آپ کا کیا بگاڑ سکتی ہے؟
اس احتجاج میں صف اول پر میڈیا مالکان کا دستہ ہے
میڈیا مالکان کے احتجاج کی بہت مضبوط وجہ ہے

جیو نیوز سے لیکر وقت نیوز تک درجنوں چینلز کئ کئ ماہ ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے تنخواہیں مانگنے پہ ان پہ من گھڑت الزامات لگا کر نوکری سے نکال دیا جاتا ہے
یہی حال ان میڈیا ہاوسسز کے زیر انتظام چلنے والے پرنٹ میڈیا کا ہے جنگ ایکسپریس نوائے وقت، خبریں سمیت تمام پرنٹ میڈیا گروپس ورکرز کا جو استحصال الیکٹرانک میڈیا میں کر رہے ہیں وہ پرنٹ میڈیا میں ایک عرصے سے جاری ہے صحافی کئ کئ ماہ تنخواہ کی امید پر کام کئیے جاتے ہیں
لیکن تنخواہ مانگنے پر لات مار کر ادارے سے باہر اور اخبار میں اشتہار آویزاں کر دیا جاتا ہے مشتری ہوشیار باش فلاں رپورٹر ادارے کے ساتھ فراڈ کر کے فرار ہو گیا اب ادارہ رپورٹر کے قول و فعل کا زمہ دار نہیں
صحافی عرصہ دراز سے اس پہ احتجاج کرتے آ رہے ہیں کئ صحافی غربت و تنگدستی کے باعث دار فانی سے کوچ کر گئے
ان میڈیا مالکان کو اس میڈیا اتھارٹی سے سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ اب پاکستان میڈیا ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے تحت میڈیا ٹریبونل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
دس رکنی ٹریبونل کا چیئرمین ہائی کورٹ کےسابق جج کو تعینات کیا جائے گا۔
میڈیا ورکرز تنخواہیں ناں ملنے پہ میڈیامالکان کے خلاف ٹربیونل میں جا سکیں گے اس ٹربیونل کے پاس عدالتی اختیار ہو گا یہ ٹربیونل اس ادارے سے جواب طلبی کرے گا آپ نےتنخواہ کیوں نہ دی آپ نے ورکر کو کیوں نکالا؟
میڈیا ٹریبونل کے فیصلے حتمی ہوں گے اور انہیں صرف سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔یہ ٹربیونل اس ادارے سے جواب طلبی کرے گا آپ نے تنخواہ کیوں نہ دی آپ نے ورکرکو کیوں نکالا؟
میڈیا ٹریبونل کےفیصلےحتمی ہوں گے اور انہیں صرف سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا جا سکتا ہے
بدقسمتی سے پاکستان میں ورکنگ جرنلسٹس کے حقوق کے تحفظ اور ویلفیئر کے نام سے موجود پریس کلب اور یونین پر شروع سے آج تک ایسے مفاد پرست لوگوں کا قبضہ رہا ہے جو خود کو ورکنگ جرنلسٹ ظاہر کرکے دراصل میڈیا ہاوسسز مالکان کے مالی تحفظ کے لئے کام کرتے چلے آرہیے ہیں،
یہاں میڈیا ہاوسسز کے مالکان کے مفادات پر ضرب پڑتی ہیں وہی یہ صحافتی تنظیمیں باہر نکل آتی ہیں
لیکن آج تک کوئی بھی صحافتی تنظیم ان غریب صحافیوں اور کیمرہ مین کے لیے احتجاج کرتی نہیں پائی گئ جو کئ کئ ماہ تنخواہ ناں ملنے پہ بھوک ہڑتال کئیے بیٹھے رہے اور کئ اس دوران وفات پا گئے
یہ صحافتی تنظیمیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، نیشنل پریس کلب، لاہور پریس کلب، پنجاب یونین آف جرنلسٹس بشمول APNSاور CPNS میڈیا مالکان کے مالی تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہیں چنانچہ ان کا احتجاج اس وقت تو ضرور بنتا ہے
سائیکل کو ترسنے والے لینڈ کروزرز اور اس سے بھی مہنگی گاڑیوں کے مالکان بن چکے ہیں ان میڈیا ہاؤسز مالکان. کے لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بنگلے اربوں کے کاروبار ہیں یہ میڈیا مالکان ہر بزنس ٹائکون کے محافظ ہوتے ہیں شہر کا ہر 2 نمبر دھندہ ان کو بھتہ دیکر چلتا ہے
لیکن ہمارے ملک میں ابھی تک ایسا کوئی قانون نہیں جو ان سے اس ناجائز دولت کے زرائع پوچھ سکے کیونکہ ہر حکومت کو بلیک میل کرنا اپنی مرضی کا بیانیہ عوام تک پہنچانا صحافتی کاروبار ہے
سابقہ ادوار میں ان مالکان نے اسلام آباد اور لاہور میں خود کو بطور پبلشرز جبکہ اولادوں کو ایڈیٹر یعنی ورکنگ جرنلسٹ ظاہر کرکے جرنلسٹ سوسائٹیوں میں مہنگے سرکاری پلاٹس ہتھیائے ہیں،
جبکہ یہ اپنے اخبارات اور، چینلزمیں ورکنگ جرنلسٹ کو 25 ہزار ماہانہ تنخواہ پر اپائنٹ کرنے کے بعد کئ کئ
ماہ مفت 18، 18 گھنٹے کام لینے کے بعد وہ 25 ہزار بھی پی جاتے ہیں
حکومت میڈیا اتھارٹی قائم کرنے جارہی ہے جو صرف ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہے یہ یقیناً بہت بڑا کام ہے اسی طرح سے اس میں ادھورا پن بھی ہے کیونکہ اس اتھارٹی میں
سرکاری خزانے کونقصان پہنچا کرمالی فائدہ اٹھانےوالوں، آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے والوں کا احتساب کرنے کی کوئی شق موجود نہیں
سرکاری ملازمین، سیاست دانوں کو آمدن سےزائد اثاثہ جات میں نیب قانون کے تحت شکنجے میں لیا جاسکتا ہے تو ان اژدھوں کو احتساب کے عمل سے کیوں نہیں گزارا جاسکتا
جو صحافی نما اینکرز اور یوٹیوبرز میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف دھرنا دینے جا رہے ہیں حقیقی ورکنگ جرنلسٹس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کبھی بھی بےروزگار نہیں ہوئے کیوں کہ اگر کبھی ادارے سے انکے ملک و سلامتی کے
اداروں کے خلاف سرگرمیوں کی وجہ سے ہٹانا مقصود بھی ہوتا ہے تو انہیں مختلف ذرائع سے مالی فائدہ پہنچایا جاتا ہے
یہ مافیا (میڈیا ہاوسسز مالکان) کے مالی تحفظ کے لئے میدان میں آچکاہے اور اب پارلیمنٹ سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کےخطاب کےموقع پر
پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے تاکہ آزادی صحافت کی آڑ میں پاکستان کی بدنامی ہو سکے اس طرح ایک پنتھ دوکاج کے مصداق میڈیا اتھارٹی کے قیام سے حکومت کو باز رکھنے کی کوشش کی جائے اور ساتھ
بین الاقوامی برادری کی توجہ اس اہم موقع پر مبذول کروا کر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے کہ خدانخواستہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹا جارہا ہے
تحریر :حجاب رندھاوا

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Hijab Randhawa

Hijab Randhawa Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(