وہ جانتا ہے کہ میں اسکے بغیر رہ بھی نہیں سکتی اور ساتھ ہو تو جھگڑتی بھی بہت ہوں۔ پھر بھی پتا نہیں کیوں اور کیا ایکسپکٹ کرتا ہے یہ انسان مجھ سے۔ جیسی تھی ویسے ہی اتنی محبت دے کر عادت ڈال دی ہے اپنی اور اب مجھے بدلنے کی امید بھی ہے۔
سمجھتے ہوئے بھی کیوں نہیں سمجھتا کہ میں اس کی محبت میں پاگل ہوں اتنی پاگل ہوان کہ کچھ بھی کر گزروں گی۔ نہیں بدل سکتی نہ اب خود کو، اب بس پاگل ہو جاؤں گی اور کچھ بھی نہیں ہو گا مجھ سے۔
پتا ہے جب بھی میں کبھی۔۔۔ی رونے لگتی تو کبھی بھی نہیں ایسے ہونے دیا تھا اور اب تو بات بہ بات بے رخی بے اعتنائی میری آنکھیں بھگوئے رکھتی ہیں اور کبھی کبھار تو مجھے احساس بھی نہیں ہوتا حتی کہ آنسوؤں کے کچھ قطرے فون کی سکریں پہ ٹپک پڑیں۔
کاش آجاؤ کہیں سے آجاؤ بس اور اپنی انگلیوں کی پوروں سے بس آنکھوں کے بھیگے گوشے چھو لو تو روح کو تھوڑا سا سکوں آجائے۔
ایک بات بتاؤں تمہاری وجہ سے اوپر والے سے بھی بہت جھگڑنے لگی ہوں میں اب اور کبھی کبھار ڈر لگنے لگتا ہے کہ اگر وہ سچ مچ مجھ سے خفا ہو گیا تو۔۔؟؟
شائد وہ خفاہوبھی جاتاہے تب ہی تومیری یہ حالت ہو جاتی ہے تمہارے بغیر۔اچھا چھوڑو !!سنو تم میرے ہو، اور کیوں تم نہیں سمجھتے کہ میری ساری محبت ہی یہی ہے کہ میں تم سے لڑوں مجھے شائد اسکےعلاوہ محبت کے اظہار کا کوئی طریقہ آتا بھی نہیں ہے،کیونکہ محبت کے معاملے میں ہمیشہ بُری رہی ہوں شائد
محبت جتنی بھی سیکھی ہے بس تم سے ہی سیکھی تھی اور پھر تم درمیان میں چھوڑ کہ ادھورا کر گئے مجھے۔ تمہیں یاد ہے نہ تب میں کتنا روئی تھی اور وہ ساری رات بھی اک لمحہ بھی شائد ایسا نہیں تھا جب میں چپ ہوئی تھی اور پتا ہے میں اتنا کیوں روئی تھی؟
اسی لئے کہ مجھے محبتوں کو ادھورا نہیں چھوڑنا تھا مجھے مکمل کرنا تھا محبت کو ہر وہ خوشی حاصل کرنی تھی جس سے روح تک کو بھی سکون مل جائے مگر سب کچھ الٹ ہو گیا میرا سکون میری خوشی سب اپنے ساتھ ہی لے کہ چلے گئے تم۔
اور اب جب جب میں تم سے لڑتی ہوں میں اپنے سکون اور اپنی خوشی کےلئے لڑتی ہوں صرف اس امید پہ کہ شائد تم مجھے کسی طرح کسی بہانے کچھ حصہ تو لوٹاؤ گے، تم مجھے سمجھو گے ، اور شائد کسی طرح مجھے مل بھی جاؤ گے۔ مگر ۔۔
اس وقت میں لونگ روم میں بیٹھی اپنی سوچوں کو ترتیب دے رہی تھی جب سب آس پاس تھےاور آنسوؤں کی جھڑی ہے کہ تھم بھی نہیں رہی اس دوران پتا ہےکس قدر مشکل سے اٹھ کر اپنے کمرے تک آئی ہوں۔
اتنا روئی ہوں کہ دل بھی باہر آرہا ہے اب۔ سکون ملنے کی بجائے بس بے چینی میں اور اضافہ ہو گیا ہے
ہاں تو بتاؤ نا پھر ۔۔!!
کیوں نہیں مناتے مجھے جب میں ناراض ہوتی ہوں ؟
کون ہے وہ جو میری محبت میں حصہ دار بن رہا ہے؟
پتا بھی ہے نا جب مجھے زیادہ محبت چاہئیے ہوتی ہے تو تب ایسے کرتے ہو، اتنی کم تو کبھی بھی نہیں تھی آپکی محبت میرے لئے
اگر آپ مجھے نہیں دے سکتے نا اپنا وقت اور اپنی محبت تو مجھے واپس ماضی میں ہی جانا ہے اور مجھے ان چند ایک سالوں کے سہارے ہی ساری زندگی گزارنی ہے۔ نہیں تو ایک پل کے لئے بھی نہیں جینا۔
پتا ہے اس دنیا کی کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو مجھے اتنااا مایوس کر دے جتنی آپکی محبت۔