ہر طرف ریت کے ٹیلے ,بے آباد زمینیں ,زہریلے سانپ ،سور ،جا بجا خود رو جنگلی پودے جن میں آک ھیرو وغیرہ کی بہتات سونے پہ سہاگہ کہ علاقہ بھی دھرتی پنجاب کے بڑے دریا ستلج کا تقریباً پیٹ ہو۔۔
سوچیں زندگی کیسی ہو گی وہاں کے اکا دوکا رہنے والے لوگوں کی ۔۔۔۔ایسی جگہ پر انگریز سرکار کی
طرف سے بے آباد رقبوں پر آبادکاری کتنا دلیر اور باہمت انسان ہو گا جو پہلے مرحلے میں وہاں آ کر آباد ہو گا۔
ایسے ہی نڈر خاندانوں میں ایک خاندان (جوئیہ خاندان) کا بھی تھا جو شاید 1879 کے آس پاس اکّاں والی سے تقریباً دس کلومیٹر دور آ کر آباد ھوے پکے مسلمان اتنے پکے کہ سکھ اور ہندو
اپنے ہمسائے رکھے ۔۔
محنتی اور باہمت لوگوں نے بے آباد کلراٹھی زمین کے سینے پر ہل چلا کر اسے انسان کے اشرف المخلوق ہونے کا بتایا ۔۔۔کیا ہی خوب لوگ تھے جو جانتے تھے جو پورے پنڈ میں ایک ہی مولوی رکھنا ہے تاکہ موزی انسانوں ،جانوروں اور سانپوں سے مقابلہ اکھٹے ہو کر کیا جائے ۔۔۔
ایسے میں ایسٹ انڈیا کی جانب سے جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی منڈی جسے آج کل لوگ منڈی صادق گنج سے جانتے ہیں بنائی گئی ہو۔۔۔۔یکدم لوگ کیسے خوش حال ہو گئے ہوں گے ۔۔۔قدرت کا ایک قانون ہے جہاں پر لوگ خوش حال ہوں گے وہاں کے لوگ تشدد پسند بھی نہیں ہوں گے دریا دل ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی مٹی
مٹی زبان سے پیار کرنا جانتے ہوں گے ان کی اقتدار بلند ہوں گی ۔۔۔
پھر 1892 میں نواب صادق صاحب کی محنت رنگ لائی اور منڈی صادق گنج میں باقاعدہ طور پر انگریز سرکار نے ایک ریلوے اسٹیشن بنوایا ۔۔۔یہ ٹریک دلی ملتان تک ہندوستان کا سب سے بڑا ٹریک تھا۔
آپ سوچیں جب پہلی بار وہاں پر آنے
والی ٹرین کو لوگوں نے کیسے دیکھا ہو گا ؟ڈبے کے اندر کیسے بیٹھے ہوں گے ؟؟ڈرے کیسے ہوں گے ؟؟
کتنی ماؤں نے ٹرین پر سفر کرنے کے لئے اپنے پیاروں کو روکا ہو گا ؟؟
سوداگر کتنا خوش ہوا ہو گا ؟؟کسان مزدور سبھی اسی پر تبصرہ کرتے رہے ہوں گے سالوں تک بلکہ شاید آج تک ۔۔۔
پھر نام نہاد تہذیب
لوگوں نے اس دھرتی کے ٹکرے کر کے اپنے اپنے طریقے سے روس کا راستہ روکنے کی سوجھی ۔۔۔۔
بٹوارے کے بعد منڈی صادق گنج پاکستان کا حصہ قرار پائی ۔۔۔
اسی منڈی کے اور آس پاس کے اشرف المخلوقوں نے بغیر خوں بہائے اپنی کرپانوں کے سائے میں ایک دوسرے کو رخصت کیا ۔۔۔
میری بڑی آرزو تھی کہ میں بھی
کبھی ان علاقوں میں جاؤں ایک دو دفعہ زیب بھائی سے بھی عرض کیا لیکن میری ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دوستوں کی فیس بک پر لگائی گئی تصویروں پر گزارا کرتا رہا۔
پرسوں ارشاد بھائی میرے پاس آئے اور بولے کہ اپنے قیمتی ٹائم میں سے ہمیں کچھ گھنٹے دے سکتے ہو۔ ؟؟
میں نے عرض کی کہ حکم فرمائیں۔
فرمایا میں نے پیر معروف احمد چشتی صاحب کے ساتھ مل کر پروگرام بنایا ہے پیر صاحب کے لاڈلے مرید دوست اور شاہ زیب بھائی کے ادبی دوست پروفیسر شہزاد احمد جوئیہ صاحب (جو کہ پنجابی ادب اور پنجابی زبان کے فروغ کیلئے پنجاب بھر میں ایک بہت بڑا نام ہیں۔اسی جوئیہ خاندان کے وارث ہیں جو اس
جو اس علاقہ کو آباد کرنے والے تھے )جو کہ اکّاں آلی میں رہتے ہیں کے پاس صبح کا ناشتہ کر کے منڈی جانے کا پروگرام ہے ۔
غلام احمد شاہد کیوں کہ لاہور سے واپس آ گئے ہیں لہٰذا سواری ان کی ہو گی ۔۔۔
ہمارے ساتھ چوتھی شخصیت جناب شاہ زیب نوید صاحب کی ہو گی ۔۔۔۔
صبح آٹھ بجے ارشاد کا فون
کہ اٹھ پے ماما ہالیں سوتیا پیا ایں ؟؟؟جلدی جلدی چائے کا ایک کپ پیا اتنی دیر تک بھائی زیب ارشاد اور شاہد مجھے پک کرنے آ گئے ۔رستے میں پیر صاحب کو بھی لینا تھا لہٰذا سیدھا بابا جی کی گلی کی نکڑ پر پہنچ کر بابا جی کو کال کی بابا جی حسب معمول اپنی پرکشش مسکراہٹ کے ساتھ نمودار ھوے
اور اس طرح ہمارا سفر شروح ہو گیا۔
دوران سفر زیب بھائی اور شادو کے چٹکلوں نے احساس ہی نا ہونے دیا کہ ہم شہزاد صاحب کے گھر پہنچ گئے ۔۔۔۔
انچا قد خوبصورت تراشی ہوئی چھوٹی داڑھی مسکراتا چہرہ بولتے ہونٹ کاٹن والا کرتہ پینٹ زیب تن کئے شہزاد جوئیہ دروازے پر ہمیں خوش آمدید کہنے
کے لئے کھڑا تھا ۔۔پیر صاحب اور زیب صاحب نے تعارف کروانے جیسے مقدس فرائض کو سرانجام دیا ۔۔
بلکل دیسی ماحول میں اتنے عمدہ گھر کی فن تعمیر اس بات بات کا منہ بولتا ثبوت تھا کہ اس گھر کے مکین کتنا ذوق کے حامل ہیں ۔۔
پیر صاحب نے اپنی تحریر شدہ کچھ کتابیں شہزاد بھائی کو گفت کیں ۔۔۔
رسمی گفتگو کر ہی رہے تھے کہ کھانا لگ گیا ۔
دیس پنجاب کی سوغات دیسی مرغ اور دو قسم کی چٹنیوں (تھوم والی) کے ساتھ پرتکلف اہتمام کیا گیا تھا ۔۔۔
کھانے کے دوران ہی پنجابی ادب پر گفتگو شروح ہو گئی ۔۔۔
جاری ہے۔۔
ملک غلام کبریا
@mughaaltay
@Mazhar_Dhariwal

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Kibria Malik

Kibria Malik Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(